امریکا ہتھیاروں کی برآمدات میں 318 ارب ڈالر مالیت کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
مالی سال 2024 میں امریکی اسلحے کی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں حکومتی سطح پر دیگر ممالک کو فراہم کیے گئے دفاعی سازوسامان اور خدمات کی مالیت 117.9 ارب ڈالر بنتی ہے جو گزشتہ مالی سال کے 80.9 ارب ڈالر کے مقابلے میں 45.7 فیصد کا اضافہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 میں امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے براہ راست دیگر ممالک کو فروخت کیے جانے والے دفاعی سازوسامان کی مالیت 200.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
کراچی:سونا عالمی اور مقامی سطح پر مزید مہنگا ہوگیا، جس کے نتیجے میں قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 2772ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ مقامی مارکیٹ میں 30اکتوبر 2024 کے بعد 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے کے اضافے سے 289600روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2486روپے کے اضافے سے 248285روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہیں۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 31روپے کے اضافے سے 3432روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت بھی 27روپے کے اضافے سے 2942روپے کی سطح پر آگئی۔