آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات، نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے ہوں گے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں باکو میں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کی ہیں اور مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذر بائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری، انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا سے ملاقاتوں کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15 معاہدوں پر کام ہورہا ہے، وزیراعظم پاکستان اسی ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مستبقل میں باہمی اشتراک سے آگے بڑھ سکتے ہیں، آئل اینڈ گیس کے شعبے میں بھی دونوں ممالک کے باہمی مذاکرات اور اہم امور پر گفتگو ہوئی ہے اور آذربائیجان نے پاکستان کے نجکاری کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی آذربائیجان کے وزیراعظم علی اسدوف سے بھی ملاقات ہوگی۔ پاکستانی وفد میں وفاقی سیکریٹری اور ایس آئی ایف سی کے حکام بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ا ذربائیجان کے

پڑھیں:

ایران کو اقتصادی پابندیوں سے 12کھرب ڈالر کا نقصان

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے سابق سکریٹری جنرل اور تہران یونیورسٹی میں بین الاقوامی علوم کی فیکلٹی کے ڈین سعید رضا آملی نے انکشاف کیا ہے کہ 2012ء سے عائد اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایران کو تقریباً 12کھرب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ انہوں نے ایرانی ٹیلی وژن پر اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ان نقصانات نے ایرانی عوام پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ انہوں نے ان پابندیوں کے نتیجے میں شہریوں کو پہنچنے والے اقتصادی نقصان پر زور دیا ۔ املی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ پابندیوں سے نایاب امراض کی ادویہ متاثر ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے لاعلاج بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنی تقریباً 95 فیصد ادویہ مقامی طور پر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے وہ اس شعبے میں ایک مضبوط ملک ہے ۔ اس کے باوجود پابندیاں اب بھی ان مریضوں پر منفی اثر ڈالتی ہیں جنہیں بعض ایسی ادویات کی ضرورت ہوتی ہے جو پابندیوں کی وجہ سے آسانی سے دستیاب نہیں ہوتیں۔ ایران پر پابندیاں پہلے سے عائد تھیں لیکن وہ 2015 ء میں جوہری معاہدے کے تحت اٹھا لی گئی تھیں۔ 2018ء میں ٹرمپ انتظامیہ کے دستبردار ہونے کے بعد امریکا نے تہران پر یک طرفہ پابندیاں عائد کر دی تھیں جو تاحال برقرار ہیں۔ ان دنوں تہران کی جانب سے نئے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے آمادگی کے بارے میں بات ہو رہی ہے اور اسے واشنگٹن کی جانب سے جواب کا انتظار ہے ۔امریکا نے اگر دوبارہ مذاکرات کا فیصلہ کیا تو نئے معاہدے میں ایران کا میزائل پروگرام اور علاقائی پالیسی جیسے معاملات مذاکرات میں زیر بحث آسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے، احسن اقبال
  • آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15معاہدوں پر کام ہو رہا ہے، سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے ، موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ متوقع ہے، عبدالعلیم خان
  • وفاقی کابینہ ،یورپی یونین سے ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم معاہدے کی منظوری
  • ایران کو اقتصادی پابندیوں سے 12کھرب ڈالر کا نقصان
  • پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
  • موٹرویز حفاظتی باڑ پر تحقیقاتی کمیٹی 10 دن میں رپورٹ دے گی: عبدالعلیم خان 
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ساتھ یورپی یونین کا وفد کا ملاقات کے بعد گروپ فوٹو
  • موٹرویز کے گرد حفاظتی باڑ کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
  • سعودی عرب ترکیہ سے 6ارب ڈالر کے عسکری معاہدے کا خواہاں