جامشورو: سیبس یونیورسٹی میں ایچ ای سی ڈائریکٹر ضیا الکریم اور وی سی یونیورسٹی اربیلا بھٹو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر رہی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
جامشورو: سیبس یونیورسٹی میں ایچ ای سی ڈائریکٹر ضیا الکریم اور وی سی یونیورسٹی اربیلا بھٹو ٹیچر ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کر رہی ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جامشورو: سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خاتمے کے حکومتی فیصلے پر تنقید
جامشورو (اسٹاف رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قیام کے بعد بورڈ کی جانب سے سندھ بھر کے سرکاری اسکولوں کے بچوں اور بچیوں کے لیے مفت درستی کتابوں کی تقسیم کا عمل کئی سال سے جاری ہے، پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے بچوں کو درسی کتابوں کی تقسیم مفت کی جاتی ہے لیکن حالیہ سندھ حکومت کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خاتمے میں وہاں خدمت انجام دینے والے 200سے زائد ملازمین اور پنشنر کا مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے، پہلے بھی متعدد اداروں میں فرد واحد مقرر کر کے ان اداروں کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی حکومت کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ واپس لے۔ اس سلسلے میں آل پاکستان کلرک ایسو سی ایشن کے ایم اے بھرگڑی اور حاکم چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بورڈ کو کمپنی بنا کر کرپشن میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، منافع بخش اداروں کو بند کرنا سوچی سمجھی سازش ہے جو کسی طور قبول نہیں، ہمیشہ نقصان دینے والے اداروں کو پرائیوٹ کیا جاتا ہے لیکن یہاں خود مختار اداروں کو تباہ کرنا درست عمل نہیں، حکومت پہلے بھی محکمہ صحت ڈپارٹمنٹ سے PPHI کے تحت کام لے رہی ہے لیکن سندھ کے دیہاتی علاقوں میں PPHI کا کوئی کام نہیں، مذکورہ فیصلہ واپس لیا جائے۔