اسلام آ باد:

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے آئندہ 10 سال میں آپریشنز کو 50 فیصد تک بڑھانے کے منصوبے کی منظوری دے دی جس کے تحت وہ سرمائے کے بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھا کر ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کرے گا۔ 

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیپٹل یوٹیلائزیشن پلان کے تحت 2034 تک مختلف ممالک کومعاونت کے وعدوں کاحجم موجودہ 24ارب ڈالرسالانہ سے بڑھاکر 36 ارب ڈالر کیا جائے گا۔ 

اعلامیہ کے مطابق بینک کے صدر مسات سوگْو آساکاوا کا کہنا ہے کہ خطے کی بدلتی ضروریات کے مطابق یہ متحرک منصوبہ منظور کیا گیا جس کامقصد بینک کے کام کے اثرات کوتقویت دینا اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے تحت قرض دینے کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے پیچیدہ چیلنجز کو حل کرنے کے لیے حکمت عملی سے سرمایہ کاری کرنے کے مواقع میں اضافہ کیا جا ئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک نے سب سے غریب اور زیادہ متاثرہ رکن ممالک کے لیے ”ایشین ڈویلپمنٹ فنڈ” میں اضافہ بھی کیا ہے جو اس کے سب سے بڑے گرانٹس کے ذرائع میں سے ہے۔  نئے منصوبے کے تحت قرضہ ومعاونت لینے والے ممالک اور عملے کوتکنیکی معاونت کے وسائل میں اضافہ کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ10 سالوں میں بینک کی خالص آمدنی میں مسلسل اضافہ متوقع ہے، بینک ترقی پذیر ممالک کواعلیٰ معیار کے مالی طور پر قابل عمل منصوبے تیار کرنے میں بھی معاونت فراہم کرے گا۔

منصوبے کے تحت 2030 تک موسمیاتی مالیات کے حصے کو 50 فیصد تک بڑھایا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ نجی شعبہ کی مالی معاونت کاحجم 13 ارب ڈالر تک بڑھایاجائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں اضافہ کے تحت

پڑھیں:

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 دہشتگرد گرفتار

ویب ڈیسک: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے 189 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار،  پمفلیٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برامد کیے گئے۔

آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہوگا: گورنر سٹیٹ بینک

ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

رواں ہفتے میں  2053 کومبنگ آپریشنز کے دوران263 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

نیتو کپور نے رشی کپور کیساتھ منگنی کی یادگار تصویر شیئر کردی

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پانی کے تمام بڑے منصوبے تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف
  • مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
  • ’عالمی بینک اور اے ڈی بی کے بڑے منصوبے اصل میں کرپشن کی جڑ ہیں‘
  • آئندہ ماہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگا: گورنر اسٹیٹ بینک
  • زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں،درآمدات میں کمی لائی گئی، کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس رہا ہے.گورنراسٹیٹ بینک
  • تنخواہیں جمود کا شکار اور مہنگائی تاریخی سطح پر‘ تنخواہ دار طبقے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے.سیلریڈ کلاس الائنس
  • پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 دہشتگرد گرفتار
  • پاکستانی درآمدات میں اضافہ اور آئل امپورٹس میں کمی ہورہی: گورنر اسٹیٹ بینک
  • ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ
  • داسو منصوبہ 240 فیصد مہنگا، ذمہ داری کسی فرد یا ادارے پر نہیں ڈالی گئی