پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کیلیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے‘صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
اسلام آباد: صدرزرداری بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکاء سے خطا ب کررہے ہیں
اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہو سکتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور شراکت داری کی ضرورت ہے ۔ایوان صدر کے پریس
ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5 ویں بین الاقوامی ورکشاپ برائے قیادت اور استحکام کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی، غربت اور غلط معلومات جیسے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی تعاون اور شراکت داری پر زور دیا انہوں نے کہا کہ جامع اور پائیدار ترقی کیلئے ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے لیے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے، مشترکہ ترقی اور خوشحالی کیلئے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ سے مستفید ہو سکتے ہیں، صدر مملکت نے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایک مستحکم دنیا مشترکہ ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دنیا کو اقتصادی، ماحولیاتی، سیکورٹی، غلط معلومات اور تکنیکی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون درکار ہے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تعاون کے مواقع پیدا کرے ، لوگوں کی فلاح اور مشترکہ امن اور خوشحالی کے لیے کام کرے ، لوگوں کو ایک مشترکہ وژن کے گرد متحد کرے اور قیادت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی ترغیب دے۔ صدر مملکت نے کہا کہ دیرپا تبدیلی لانے کے لیے تقسیم ، تنازعات اور خوف کی بجائے مکالمے، تعاون اور امید کو فروغ دینا ہوگا۔ صدر آصف علی زرداری نے ایک محفوظ اور پائیدار مستقبل کے لیے عالمی شراکت داروں کو مل کر کام کرنے کی دعوت دی۔ قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری کو ورکشاپ کے اغراض و مقاصد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ورکشاپ کا انعقاد نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 64 غیر ملکی اور 32 پاکستانی شرکت کر رہے ہیں۔ کورس میں کاروباری رہنماں، سفارت کاروں، سرکاری حکام، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی دنیا بھر سے پارلیمنٹرینز، پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور سینئر ایگزیکٹوز کے لیے ورکشاپ کا انعقاد کرتی ہے، ورکشاپ مختلف عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہ نظر کو اجاگر کرنے، دنیا کے ساتھ مکالمے کو فروغ دینے کا پلیٹ فارم ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وسطی ایشیائی ممالک آصف علی زرداری صدر مملکت نے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف میں اہم ملاقات متوقع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔
چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟ پیشگوئی سامنے آ گئی
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کے دوران حکمران اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فاومولا اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری گورنر ہاوس میں سردار سلیم حیدر پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، صدر آصف علی زرداری جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنرمخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے۔ذرائع نے کہا کہا صدر مملکت اتوار کو لاہور ریس کلب میں ہونے والی ڈربی ریس میں مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کیرئیر فیئر کا انعقاد
مزید :