2025-04-19@02:54:14 GMT
تلاش کی گنتی: 1049
«کراچی کو»:
(نئی خبر)
کراچی: منگھوپیر محمد خان کالونی میں واقع نجی ویئر ہاؤس کے چوکیدار کو اس کے بھتیجے اور کزن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے علاقے محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب ویئر ہاؤس میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 60 سالہ عزیز احمد ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔ ایس ایچ او منگھوپیرعمران خان کے مطابق...
کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں منکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز سامنے آگئے کراچی کے جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ مریض کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے، محکمہ صحت سندھ نے مشتبہ کیس کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مریض کی اہلیہ میں علامات ظاہر ہوئیں، پھر مریض متاثر ہوا، مریض کو ٹیسٹ کے نتائج آنے تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی عمر 28 سال ہے، جب کہ اس کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کے سیمپلز نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں، ٹیسٹ...
گورنر ہاؤس کراچی میں ہزاروں افراد نے بانی پی ٹی آئی کے لیے لفظ ’سلام‘ ادا کرنے سے بھی انکار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کو سلام کا کہنے پر گورنر ہاؤس میں مجمع نے صاف منع کردیا۔ لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک لاکھ نوکریاں نہیں دیں، 50 لاکھ گھر نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں نہیں گرائیں اور یونیورسٹی بھی نہیں بنائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے حق میں ہزاروں افراد نے نعرے لگائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو بات نہیں کہی تھی، وہ بھی کر دکھائی، اختیار ملا تو قوم کی موج آجائے گی۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ...
Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔نیو کراچی میں 5 نمبر پر افطار کے وقت فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ذیشان صدیقی کے مطابق مقتول جبار اپنے دیگر ساتھیوں احتشام اور بابو کے ساتھ افطار کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان پہنچے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موسم کے تیور بدل گئے، محکمہ موسمیات نے دن کے اوقات میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر قائد کا پارہ ہائی رہے گا تاہم دن میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ آج سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، لاہور، اسلام آباد ،کوئٹہ اور پشاورسمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں...
کراچی(نیوز ڈیسک) یومِ علی ؓ کے مرکزی جلوس کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا، کون کون سے راستے بند ہوں گے؟ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر کل مرکزی جلوس کے پیش نظر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 22 مارچ 21 رمضان المبارک کو مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی، جس کے بعد مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیہ پر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور...
محمد فاروق—فائل فوٹو رہنما جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے کہا ہے کہ پانی اس وقت سب سے بڑا مسئلہ ہے، واٹر ایمرجنسی نافذ کر کے کے فور کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کے ہاؤس میں جماعتِ اسلامی کا واحد نمائندہ اور پارلیمانی لیڈر بھی ہوں۔ سندھ کوپانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم ملے گا: محمد فاروقجماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ محمد فاروق نے کہا ہے کہ کراچی کو اب الیکٹرک ٹرین کی ضرورت ہے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی نہیں۔انہوں نے صوبائی حکومت...
کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بائیکاٹ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی سےہر طرح کی مراعات اور تنخواہیں لیتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما بانی کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا چاہتے، انہوں نے اپنی پارٹی میں ڈھکن چور جمع کرلئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی، کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا،جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کے لیے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے،وزیر اعلیٰ سندھ نے عید کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی کی واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مقامات کو ہر ممکن حد تک قابلِ رسائی بنانے کیلئے سافٹ انکروچمنٹ کو ہٹایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر...
لاہور (ویب ڈیسک) سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس حادثے کا شکار ہوگئی اور ایک بوگی ڈی ریل ہوئی ۔ 24 نیوز کے مطابق ٹرین جیسے ہی روہڑی ریلوے سٹیشن پر پہنچی تو سات نمبر بوگی ٹریک سے اُتر گئی۔ بوگی کا فریم بھی بالکل الگ ہو گیا، بوگی اُترنے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہوگیا۔ ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید :
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا۔کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج گورنر ہاؤس آکر دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ آج گورنر ہاؤس عام آدمی کیلئے کھلا ہے، شہریوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے مراعات لیتے ہیں لیکن قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نےبائیکاٹ کیا۔انہوں نےکہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، میری پارٹی کا تو وزیر اعظم بھی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب 22 وہیلر ٹرالر کی ٹکر سے ایک بائیک سوار جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ حیدر علی قریشی کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حیدر علی قریشی ولد نعیم اللہ قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے 22 وہیلر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
ایف آئی اے نے معروف صحافی فرحان ملک کو پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ریاست مخالف پروپیگنڈے کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کے خلاف کچھ عرصہ قبل انکوائری کا آغاز کیا گیا،جسے بعد ازاں مقدمے میں تبدیل کیا گیا۔ایف آئی اے نے آج فرحان ملک کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچے تھے۔ذرائع سائبر کرائم کے مطابق درج کردہ...
کراچی: کراچی کی مقامی عدالت نے سگی بیٹی سے متعدد بار جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے میں سفاک درندے کو 25 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم شاہد کو 25 سال قید جبکہ 7 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے ملزم پر 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا جبکہ ملزم کیخلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوا۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا تھا کہ 2020 میں ملزم...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ’ریاست مخالف پروپیگنڈے‘ کے تحت درج مقدمے میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کو گرفتار کرلیا ۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرحان ملک کے خلاف کچھ عرصہ قبل انکوائری کا آغاز کیا گیا،جسے بعد ازاں مقدمے میں تبدیل کیا گیا۔ ایف آئی اے نے آج فرحان ملک کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات سے متعلق بیان ریکارڈ کروانے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچے تھے۔ ذرائع سائبر کرائم کے مطابق درج کردہ مقدمے میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے علاوہ حالیہ پیکا ایکٹ کی شقیں بھی درج کی گئی ہیں۔...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپنے تحفظات کے اظہار اور اقتدار چھوڑنے کی دھمکی پر حکومت ایکشن میں آگئی۔ ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب سے زوم کے ذریعے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے میٹنگ کی جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، مین الحق ، جاوید حنیف اور اظہار الحسن شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں اسلام آباد میں موجود متعلقہ ادارے کے افسران بھی شریک تھے جبکہ میٹنگ میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز اور جلد کام شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال اسلام آباد سے زوم...
علامتی تصویر۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع وسطی کراچی کی عدالت نے بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے کیس میں ملزم کو 25 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ پراسیکیوٹر کے مطابق 2020 میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پراسیکیوٹر حنا ناز کے مطابق بیٹی نے ماں کو سب واقعہ بتایا لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، ملزم نے متعدد بار بیٹی کے ساتھ ریپ کیا۔ پراسیکیوٹر حنا ناز نے مزید کہا کہ چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا، لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اُسکے باپ کا ہے تو اس نے اپنے شوہر کو...
احسن اقبال متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی دھمکی پر وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی کروادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے آن لائن میٹنگ کی، احسن اقبال نے سعودی عرب سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے آن لائن میٹنگ کی۔ ایم کیو ایم کی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی، رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔ زوم میٹنگ میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، جاوید...
ایم کیو ایم کا اظہار ناراضی، وفاقی حکومت نے رابطہ کرلیا، آج اہم میٹنگ ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ایم کیو ایم کی جانب سے اظہار ناراضی کے بعد وفاقی حکومت نے پارٹی رہنماوں سے رابطہ کرلیا، جس کے بعد آج اہم میٹنگ ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت سے نارضی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال آج ایم کیو ایم کے وفد سے زوم کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے جب کہ اسلام آباد میں 2 سیکرٹریز بھی موجود ہوں گے۔ واضح...
اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کوسٹر میں تصادم ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے لنک روڈ ٹول پلازہ کے قریب کوسٹر اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش اسٹیل ٹاؤن پولیس نے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچائی جسے بعدازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور تھا جس کی فوری شناخت نہیں ہو سکی جبکہ زخمی ڈرائیور 40 سالہ عمیر کوسٹر کا ڈرائیور ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
کراچی : ایم کیو ایم نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کا صحافیوں کے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پہ بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہ ہوئے، ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکیج پر وعدہ کیا تھا، ڈیڑھ سال سے حکومت نے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد...
کراچی: بلدیہ میں سروس اسٹیشن کے اندر شاگرد نے جھگڑے کے دوران استاد کو دھکا دے دیا جو آہنی گرل سے سر ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا اور مقتول کی شناخت 51 سالہ محمد جنید ظہور کے نام سے کی گئی جو کہ سروس اسٹیشن پر گاڑیاں دھونے کا کام کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا جنید اور اس کے شاگرد محمد صالح کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی اور اس دوران محمد صالح نے مبینہ طور پر جنید کو دھکا دیا تو وہ زمین...
سعیداحمد: عید الفطر کے موقع پر ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لیے 5 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے, ان ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3عید سپیشل ٹرینیں لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائیں گی۔ایک ٹرین کوئٹہ سے پشاور جبکہ ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے مابین چلائی جائے گی۔کوئٹہ سے پشاور کی ٹرین سکیورٹی اداروں کی اجازت ملنے کے بعد آپریٹ کی جائے گی۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا پہلی عید سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور کے مابین چلائی جائے گی۔دوسری عید سپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے کراچی کے مابین چلائی جائے گی۔تیسری عید سپیشل...
لاہور(نیوز ڈیسک)نیشنل ٹی20 کپ میں بابراعظم اور نسیم شاہ کی لاہور بلیوز کو کراچی کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑگیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ اور سابق کپتان بابراعظم نے فارم کے حصول کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کیا تاہم یہاں بھی دونوں انٹرنیشنل پلئیرز اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے۔ بابراعظم اور نسیم شاہ دونوں کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے آرام دیا گیا تھا کیونکہ مسلسل ناقص فارم کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران دو اننگز میں 87 رنز بنانے والے بابر نے نیشنل ٹی20 کے اپنے دوسرے میچ میں لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 گیندوں پر محض 22 رنز بنائے۔دوسری جانب نسیم شاہ بھی...
اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، الزامات کی سیاست پر نہیں، کراچی کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور رہے گا، جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئر شپ نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گہنور خان اسران نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی سیاست کی بنیاد ہی الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے، پیپلز پارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں گہنور خان اسران نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگانے والے حافظ نعیم الرحمن ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے بینرز...
کراچی(نیوز ڈیسک)نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی اسٹیٹ بینک کی عیدالفطر پرکمرشل بینکوں کونئےبینک نوٹ جاری کرنےکی ہدایت، کمرشل بینکوں کی17 ہزار برانچز کو 27ارب روپے کے نئے نوٹ فراہم کئےہیں، کمرشل بینکوں کی17ہزاربرانچ عوام تک نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی،بینکس اے ٹی ایم پر عوام کو بلا تعطل معیار ی اور صاف نوٹ جاری کریں گی، نئے نوٹوں کی فراہمی کیلئےکیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں، ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے سے زائد کے ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف
کراچی: دوسری خواتین سے بات کرنے سے روکنے پر سفاک شوہر نے اپنی بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ شہر قائد میں سفاک شوہر نے دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کوتشدد کے بعد پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔ آگ سے رابعہ نامی خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوگئی، جسے فوری سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔ طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون 40 فیصد جھلس چکی ہے جب...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں نے پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے 25 لاکھ روپے لوٹ لیے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روزپولٹری کا کاروبار کرنے والا شہری بینک میں رقم جمع کرانے کے لیے نکلا تھا، کورنگی نمبر 6 میں بڑے ہتھیاروں سے لیس ڈاکوؤں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے کار میں موجود سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔ کراچی: سائٹ ایریا میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، غیر ملکی شہری زخمیکراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ سیکیورٹی گارڈ سر میں گولی لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جو...
دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، واردات کے بعدملزم کوعظیم پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وقاص نے رابعہ سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم...
کراچی: کورنگی میں پیر کو تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چار نمبر میں پیر کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا سیکورٹی گارڈ امیر احمد 24 گھنٹے سے زائد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دوران علاج چل بسا۔ مقتول کے ورثا نے پولیس کارروائی کے بعد سرد خانے سے لاش وصول کی اور آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔ غم سے نڈھال ورثا کا کہنا تھا کہ امیر احمد کے سر میں 2 گولیاں لگی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ مقتول...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سینارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیر محدود اختیار نہیں دیتا۔ صدر کا اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے منافی ہے۔درخواست کے مطابق صدر کے آرٹیکل 200(1) کے تحت حاصل اختیارات کو آئین کے آرٹیکل...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈالمیا میں ایک مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔عزیز بھٹی تھانے کے ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سعید احمد دھاریجو نے ڈان کو بتایا کہ پیپلزپارٹی رہنما 40 سالہ فائق خان شانتی نگر میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ قتل کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی ہے، تاہم پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ڈان کو بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا کیونکہ ملزمان نے مقتول کے سر میں...
کراچی میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں ہے، کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو یکسر مسترد کردیا لیکن ان مسترد شدہ پارٹیوں کو ہمارے سروں پر بٹھا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر سعودآباد میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، گزشتہ ایک ماہ میں کے پی کے میں سینکٹروں حملے ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 حملے ہوئے، بلوچستان میں جعفر...
اتحاد امت کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر سید باقر زیدی، مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد، پاکستان تحریک انصاف کے پی ایس 92 ایم پی اے واجد حسین، جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ حارث میؤ، وسیم وارث وائس چیئرمین اپوزیشن لیڈر کورنگی ٹاؤن، ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے علامہ صادق جعفری، پولیٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن سمیت دیگر شریک تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کراچی کورنگی کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار، آفاق احمد اور علامہ باقر زیدی سمیت دیگر کی شرکت ایم ڈبلیو ایم کراچی کورنگی کے تحت اتحاد امت کانفرنس و دعوت افطار، آفاق احمد اور علامہ باقر زیدی سمیت دیگر کی شرکت ...
کانفرنس سے خطاب میں فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نابودی تک تحریک فلسطین جاری رہے گی، ملکی عوام اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرکے اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہید حسن نصر اللّٰہ و اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے القدس کی تحریک کو مذید تقویت ملی ہے، شہدائے راہ مقاومت ہمارے ہیرو ہیں ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، طوفان الاقصیٰ خطے میں فلسطینیوں کی جیت اور غاصب اسرائیل کی شکست ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے ضلع کورنگی کی جانب سے ولادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السّلام کی مناسبت سے...
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی ڈیولپمنٹ پیکیج کے لیے گورنر سندھ کو خط لکھ دیا۔ مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ آپ کراچی کی ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، جس پر آپ کا شکر گزار ہوں۔ ہمارا ہمیشہ یہ مؤقف رہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی میں کم دلچسپی لیتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں کے ایم سی میں 950 گھوسٹ اور 200 ملازمین کا 2 مقامات پر نوکری کا انکشاف انہوں نے کہاکہ کراچی ترقیاتی منصوبوں میں اپنے جائز حصے سے محروم رہتا ہے، میں گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کے حصول کی پیشکش کی ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ شہری بحالی کے منصوبے...
خط کے مطابق میئر کراچی نے وفاقی حکومت سے شہری ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی اپیل کی ہے اور خط میں کہا گیا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا میں تنگ جگہ اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے وفاق کی زمین موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی ترقیاتی پیکیج کے لیے خط لکھ دیا۔ میئر کراچی کے خط کے مطابق کراچی کی ترقی کے لیے وفاق سے 100 ارب روپے کے پیکیج کی سفارش کریں، شاہراہِ بھٹو سے نیشنل ہائی وے اور پورٹ قاسم تک ایکسپریس وے بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ خط کے مطابق ناردرن بائی پاس کی توسیع اور کراچی پورٹ تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 35 ارب...
— فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو کراچی ترقیاتی پیکیج کے لیے خط لکھ دیا۔میئر کراچی کے خط کے مطابق کراچی کی ترقی کے لیے وفاق سے 100 ارب روپے کے پیکیج کی سفارش کریں، شاہراہِ بھٹو سے نیشنل ہائی وے اور پورٹ قاسم تک ایکسپریس وے بنانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔خط کے مطابق ناردرن بائی پاس کی توسیع اور کراچی پورٹ تک سڑکوں کی مرمت کے لیے 35 ارب روپے درکار ہیں، گٹر باغیچہ میں منشیات کے عادی افراد کے لیے بحالی مرکز کی تعمیر کا منصوبہ ہے، سفاری پارک کی توسیع کے لیے 5 ارب روپے درکار ہیں۔ اگلے سال 300 اسکیمیں مکمل کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہابمیئر کراچی...
کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔کراچی بار کی جانب سے ججز تبادلے کے خلاف آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے جس میں صدر پاکستان اور وفاق سمیت رجسٹرار سپریم کورٹ، رجسٹرار لاہور، اسلام آباد، سندھ ، بلوچستان ہائیکورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ججز اور متاثرہ ججز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیرمحدود اختیار نہیں دیتا، صدر کااقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے منافی ہے۔درخواست میں اپنائے گئے مؤقف کے مطابق ججز ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن غیر...
کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کورنگی میں پولٹری کا کاروبار کرنے والے شہری سے مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر 25 لاکھ روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مسلح ڈکیتوں کی فائرنگ سے متاثرہ شہری کا سیکیورٹی گارڈ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ عید الفطرقریب آتے ہی...
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔ بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ کراچی میں...
کراچی: شہر قائد کے عوام اس وقت بنیادی مسائل کا شکار ہیں، مسائل کے حل کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا کردار بھی سندھ حکومت کے خلاف دوستانہ پالیسی کے مطابق نظر آتا ہے۔ سینئر سیاسی تجزیہ کار ضیا عباس نے بتایا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، 8 فروری کے عام انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی، تاہم عوام کو جو صوبائی حکومت سے توقعات تھیں ، وہ پوری نہیں ہو سکیں. اپوزیشن جماعتیں ایم کیو ایم پاکستان ، جماعت اسلامی ، پاکستان تحریک انصاف ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کوئی مربوط کردار ادا کرتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ اس...
کراچی: پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل...
فیڈرل اینویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام بنادی ہے، مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟ ایف آئی اے کے مطابق مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی ای ویزے پر...
کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں اس ملک کو بچائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس ہمارا یہ شہر دیتا ہے مگر یہاں سڑکوں کا نظام تک خراب ہے، بولے آج یہ شہر اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔ کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا، سی ویو کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کے گھر چھاپا مارا تھا۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون گرفتاری کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے کودی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، خاتون کے فلیٹ سے منشیات استعمال کرنے والا سامان بھی ملا ہے۔ دوسری جانب خاتون کے چوتھے فلور سے مبینہ طور پر چھلانگ لگانے سے پہلے...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر قائد کے نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اورنگی ٹاؤن میں سحری کی تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہر کے مسائل اور اس کے حقوق کے حوالے سے اہم باتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے اور یہاں بانیان پاکستان کی اولادیں رہتی ہیں جنہوں نے اس شہر کو بنایا تھا۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی آج اپنا حصہ مانگ رہا ہے اور یہ شہر دوسروں صوبوں سے آنے والوں کو اپنی گود میں بٹھاتا ہے، مگر اب شہر اور اس...
کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں خلع کیلیے درخواست دینے والی خاتون کو شوہر نے عدالت میں پیشی کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار جو بچی کے ساتھ تھی اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ...
کراچی کے علاقے ملیر میں سفاک ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سرور کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت رحمت بیگم کے نام سے ہوئی جبکہ بیٹی 18 سالہ رابعہ ہے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائیر پورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست پر ضمانت فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملزمہ مسماۃ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار کے ساتھ بلوچستان حب سے کراچی سندھ میں داخل ہوئی تھی۔ شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ چائنہ سے لوگ آرہے ہیں یہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس لیپس ہے، ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ پر خود کش بم دھماکے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ مسمات گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایئر پورٹ خود کش بم دھماکا کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر وکلائے طرفین کے دلائل مکمل کرلیے گئے، عدالت نے ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمہ گل نسا پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا، ملزمہ خود کش حملہ آوار کے ساتھ بلوچستان...
سعیداحمد:لاہورسےکراچی اورکوئٹہ سمیت دیگرشہروں کوجانیوالی ٹرینوں کاشیڈول جاری، بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس منسوخ۔دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا، قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 کی بجائے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی منسوخ ہے، جعفر ایکسپریس کوئٹہ کیلئے روانہ نہیں ہوگی، مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو شکست دے دی۔ کراچی وائٹس نے اسلام آباد ریجن کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 30 رنز سے ہرادیا۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کراچی ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔ بارش کی وجہ سے کھیل روکنے تک اسلام آباد ریجن نے 13.1 اوور میں 5 وکٹ پر 73 رنز بنائے تھے۔ Post Views: 1
کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس؛ ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہ فہد، شریک ملزم...
کراچی: فیڈرل بی ایریا میں مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر و سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے اہلخانہ کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشے میں یرغمال بنا کر طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سرکاری اسکول کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر و سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کاشف ہاشمی کی 2 بھابھیوں اور ہمشیرہ کو رکشے میں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر گود میں موجود شیر خوار بچے کے سر پر پستول رکھ دی۔ ڈاکوؤں...
اسلام آباد (اے بی این نیوز ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈپازٹس کو منجمد کردیا۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ نیب سندھ نے ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض کے دستخط سے 655 ٹی ڈی آرز کو منجمد کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے۔نیب سندھ کےمطابق مختلف بینکوں میں موجود ٹی ڈی آرز بحریہ ٹاون سمیت ایک فرد کے نام پر ہیں، منجمد کردہ ٹی ڈی آرزکی مجموعی مالیت مبینہ طورپراربوں میں ہے۔ مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا
میڈیا سے گفتگو میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دشمن طاقتیں حالات کو خراب کرنا چاہتی ہیں کیونکہ دشمن جانتا ہے کہ اگر اس شہر کے لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہوگئے تو یہ ملک ترقی کریگا، میں نے اپنے بلوچ بھائیوں کو گورنر ہاؤس میں افطار پر دعوت دی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک کی ترقی کیلئے حکومت اور اس کے اتحادی رات دن کام کررہے ہیں، دشمن طاقتیں حالات خراب کرنا چاہتی ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سحری پی آئی بی کالونی میں عوام کے درمیان کی انکے ہمراہ رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار، پارٹی کارکنان، عہدیدار اور...
کراچی(نیوز ڈیسک)سولجر بازار میں سینیئر سول جج کے ساتھ ہاتھا پائی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔یہ واقعہ چار روز قبل پیش آیا تھا، جس کے بعد سینیئر جج وحید علی کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، گرفتار ہونے والے ملزمان کونین حسن، امان اور احمد ہیں، جبکہ چوتھے ملزم نوید دودھ والا کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ملزم امان ایک پولیس اہلکار ہے اور سی ٹی ڈی میں تعینات ہے۔ اس کے علاوہ، ملزم امان علاقے میں گٹکا اور ماوا کے کاروبار میں بھی ملوث ہے، جو گزشتہ کئی سالوں سے پولیس کی سرپرستی...
—فائل فوٹو کراچی کا جام صادق پل دن 2 بجے تک ترقیاتی کام کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔کراچی ٹریفک پولیس نےجام صادق پل پر ترقیاتی کاموں کے دوران متبادل راستوں کے حوالے سے تفصیل جاری کی ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی، اختر کالونی، انڈسٹریل ایریا سے ٹریفک کو متبادل راستہ دیا گیا ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والے ٹریفک کو گودام چورنگی سے فیض محمد روڈ بھیجا جائے گا۔ تیز رفتار ٹریلر جام صادق پل کی دیوار پر چڑھ گیا، ڈرائیور سوگیا تھا کراچی تیزرفتارٹریلرجام صادق پل کی دیوار پر چڑھ... اس کے علاوہ ڈیفنس سے ایئر پورٹ جانے والے، کورنگی روڈ، کالا پل، ایف ٹی سی فلائی اوور...
کراچی: شہر قائد کے کورنگی صنعتی ایریا کو شہر سے ملانے والا جام صادق پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مشہور جام صادق پل کو آج سے 17 مارچ تک صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد پل پر جاری تعمیراتی کام کی تکمیل ہے، جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والی ٹریفک کو کورنگی کاز وے اور ایس ایم منیر روڈ کے ذریعے بروکس چورنگی کی طرف موڑا جائے...
MIAN CHANNU: پولیس نے دو روز قبل نواحی گاؤں کے قریب کھیتوں سے ملنے والی جواں سال لڑکی کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے اس کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم لڑکی کا بوائے فرینڈ تھا۔ پولیس کے مطابق 11 مارچ کو 126 پندرہ ایل کے کھیتوں سے لڑکی کی لاش ملی جس کی ابتدائی طورپرشناخت نہ ہوسکی تھی، بعدازاں پولیس نے تکنیکی بنیادوں پرتحقیقات کرتے ہوئے ملزم شاہد کو بہاولنگرسے گرفتار کیا جس نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ میمونہ ملزم شاہد کی دوست تھی اور اس کی عمر 15 سال تھی، ملزم شاہد محمود اورمقتولہ میمونہ کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کراچی کی معیشت ملک کی معیشت کے لئے اہم ہے، مگر اس کا فائدہ اس کے شہریوں کو نہیں ہو رہا۔ گورنر نے سحری کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کراچی کے مسائل کے حل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا اور شہر کی ترقی کے حوالے سے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس شہر کے لوگوں کے لئے پانی کا انتظام کرنا ہے، لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنا ہے، اور گھروں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ گورنر سندھ نے شہر کی ترقی کے لئے گلیوں...
رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔ رکنِ جماعتِ اسلامی نے...
سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ غلط ہے، میں قرارداد کی حمایت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ اس منصوبے پر کام روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔ انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی...
پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کے لیے گوادر اور کراچی بندرگاہوں کے استعمال کی پیشکش کردی۔یہ پیشکش رواں ہفتے مسقط میں وزیر تجارت جام کمال اور ان کے اومانی ہم منصب قیس الیوسف کے درمیان ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران کی گئی۔اسلام آباد میں وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا. ٹرانسپورٹ روابط کو بہتر بنانے اور پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک کے لیے تجارتی راستے کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق رائے پایا گیا۔پاکستانی وفد نے گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کو علاقائی...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مارچ 2025ء ) لاہور میں قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کے انکشاف پر پائلٹ نے طیارے کو ایک ٹائر پر لینڈنگ کرادی۔ جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، تاہم طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا جس پر قومی ائیر لائن کی...
محمد فاروق—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ...
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے شہر میں ٹریفک چالان سے حکومت کو 1 ارب روپے سے زائد کا ریونیو ملا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا ٹریفک کے مسائل ہیں، لیکن اداروں کے بغیر ٹریفک کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، ترقیاتی کاموں کے باعث بھی کافی لوڈ آجاتا ہے، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کردار بھی اہم ہے، حادثے میں غلطی کا معلوم ہونا چاہیے تاکہ کارروائی کی جاسکے۔ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا تھا سگنلز لگانا پولیس کا کام نہیں، ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ٹریفک کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے تقریب سے خطاب...
کراچی کے علاقے درخشاں سی ویو پر فلاحی ادارے کی ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ایمبولینس کا ڈرائیور واش روم گیا تھا جس کے بعد ملزم نے اس دوران ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش کی۔ ڈرائیور کے شور مچانے پر شہریوں نے ایمبولینس روکنےکی کوشش کی۔ بعد ازاں ملزم سے ایمبولینس بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی۔ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ Post Views: 1
کراچی کی شہری انتظامیہ نے آئی آئی چندریگر روڈ کو ‘نو ہیلمٹ نو انٹری’ کا ماڈل بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔ سڑک پر ٹریفک کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ڈیلینیٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ اس شاہراہ سے روزانہ دیگر گاڑیوں کے علاوہ ہزاروں موٹر سائیکلیں بھی گزرتی ہیں، صبح اور شام کے مصروف اوقات میں بڑی گاڑیاں تو پھر بھی اپنی لین میں رہتی ہیں مگر موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت ٹریفک قوانین کی پروا نہیں کرتی اور ان کی غیرمحتاط رائیڈنگ کے سبب عموما حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ فی الحال ہیلمٹ کی یہ پابندی آئی آئی چندریگر روڈ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جسے بتدریج شہر کی دیگر مرکزی شاہراہوں پر بھی لاگو کیا جائےگا۔...
کراچی کی شہری انتظامیہ نے آئی آئی چندریگر روڈ کو 'نو ہیلمٹ نو انٹری' کا ماڈل بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔سڑک پر ٹریفک کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ڈیلینیٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔اس شاہراہ سے روزانہ دیگر گاڑیوں کے علاوہ ہزاروں موٹر سائیکلیں بھی گزرتی ہیں، صبح اور شام کے مصروف اوقات میں بڑی گاڑیاں تو پھر بھی اپنی لین میں رہتی ہیں مگر موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت ٹریفک قوانین کی پروا نہیں کرتی اور ان کی غیرمحتاط رائیڈنگ کے سبب عموما حادثات ہوتے رہتے ہیں۔فی الحال ہیلمٹ کی یہ پابندی آئی آئی چندریگر روڈ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جسے بتدریج شہر کی دیگر مرکزی شاہراہوں پر بھی لاگو کیا جائےگا۔ میئر کراچی مرتضیٰ...
کراچی: شہر میں کورولا گینگ سرگرم ہوگیا ہے اور گلشن حدید میں پیپلز بس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لیا۔ ایکسپریس نیوز کو پیپلز بس کے ڈرائیور شیر جان نے بتایا کہ اسٹیل ٹاؤن الخدمت اسپتال کے قریب کھڑے تھے، اسٹاپ پر کیشئیر کی گاڑی کے ساتھ آ کر ایک کار رکی اور چار ڈاکو آئے اور ہمیں یرغمال بنایا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے مجھے، کنڈیکٹر، منشی اور کیشئیر کو یرغمال بنایا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ساتھ ہی ہماری تلاشی لی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر تقریباً 11 لاکھ روپے، سیکورٹی گارڈ سے اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تاہم ملزمان نے مسافروں...
نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ کی بحریہ ٹاون کراچی کیخلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔نیب کی جانب سے بحریہ ٹاون کراچی کیخلاف تحقیقات مزید تیزکردی گئی ہیں اور نیب نے بحریہ ٹاون کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی کو منجمد کر دیا ہے۔ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی جانب سے جاری لیٹر میں بحریہ ٹاون کراچی کے ایک ہزار کمرشل کمرشل پلاٹس کو فوری منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔نیب نے بحریہ ٹاون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں۔
کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔ کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، آج ایک سال مکمل ہوگیا، سندھ حکومت نے ایک سال میں مختلف منصوبوں پر کام کیا، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ہم نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ یہ کام پہلی بار کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کر رہی...
جعفرایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے اثرات دوسری ٹرینوں پر بھی پڑنے لگے، کراچی سے کوئٹہ چلنے والی بولان ایکسپریس کی سروسز 14 مارچ تک معطل کردی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملہ: بھارتی میڈیا کے سفید جھوٹ کو پاکستان میں کون مزید پھیلا رہا ہے؟ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ چلنے والی بولان میل ایکسپریس 14 مارچ تک معطل کردی گئی ہے۔ ریلوے نے تمام مسافروں سے گزارش کی ہے کہ وہ متبادل سفری منصوبہ بندی کرلیں جس کے لیے مسافروں کو مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ امن وامان کے پیش نظر بولان میل کو 3 دن کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا، جعفر ایکسپریس اور بولان میل کی...
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور چلتی ٹریفک میں گاڑی کو چکر لگاتے ہوئے دکھائی دیتا ہے اور اچانک اس کی رفتار بڑھا کر ڈرفٹنگ شروع کر دیتا ہے۔ اس دوران گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دونوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں اور ان کی موٹر سائیکل گاڑی کے اگلے بمپر میں پھنس جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے طارق روڈ کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں لگژری گاڑی کے ڈرائیور نے کرتب کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں سفید رنگ کی...
پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رمضان کے بعد عوامی تحریک کے لیے تیار ہیں، جماعت اسلامی رمضان کے بعد ملین مارچ کرے گی، رمضان کے مہینے میں کم از کم شہریوں کو ریلیف دیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 روپے فوری کم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی ٹیکس دیتا ہے تو حق بھی سب سے پہلے کراچی کو ملنا چاہیئے، رمضان المبارک کے بعد کراچی میں ملین مارچ کریں گے، اہل کراچی کے حق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، ہمارا مطالبہ ہے کہ پیٹرول کی قیمت 50 روپے فوری کم کی جائے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم...
محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران کراچی میں پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں جبکہ 13 یا 14 مارچ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
کراچی میں گرین لائن، اورنج لائن بس سروسز کا انتظام حکومت سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا ہے۔بسوں کے آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن میں آپریشنل کنٹرول سے متعلق تقریب ہوئی۔ اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ بس سروسز کی بہتری اور پائیداری کیلئے پرعزم ہے، کوشش ہے کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی شہر کیلئےایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کا منصوبہ جاری ہے۔
6600 کلو چھالیہ کراچی منتقل کی جا رہی تھی، جس کی مالیت 66 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریتی بجری کی آڑ میں ہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت سپرہائی وے چیک پوسٹ پر کارروائی کی، جس میں اندرون سندھ سے آنے والے ریتی بجری سے لدے مشکوک ڈمپر سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی گئی۔ ڈمپر نمبر TAF-329 میں ریتی بجری کی آڑ میں 6600 کلو چھالیہ کراچی منتقل کی جا رہی تھی، جس کی مالیت 66 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے ڈمپر اور اسمگل شدہ مضرصحت چھالیہ اے ایس او گودام منتقل کر دی۔ اسمگلنگ میں...
کراچی: شہر قائد میں سحری کے وقت لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ رات گئے بجلی بند ہونے سے شہریوں کو سحری کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہریوں کا کہنا ہے کہ شکایات درج کروانے کے باوجود بجلی کی بندش کی وجوہات نہیں بتائی جا رہیں۔ شاہ فیصل کالونی بلاک 2، گرین ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، شیرشاہ، سائٹ ایریا، بنارس، قائد آباد، ملیر پندرہ، کھوکھراپار سمیت مختلف علاقوں میں رات 2 بجے بجلی غائب ہوئی۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ بندش سے پانی کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے کیونکہ علاقائی پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی...
کراچی: ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب شہری نے ڈکیتی مزاحمر پر فائرنگ کرکے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا، پولیس نے نعشیں اسپتال منتقل کردیں، جبکہ مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق ناظم آباد کی حدود بالمقابل میٹرک بورڈ آفس دانش نامی شہری نے دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 ڈکیتوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ڈکیتوں کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ ہلاک ڈکیتوں کی نعشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق شہری کی مدعیت میں ضابطے کی کاروائی مکمّل کرکے مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔ ...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی کے مسائل کے حل کیلیے میئر کراچی مرتضی وہاب کو چھوٹا بھائی قرار دیتے ہوئے ساتھ چلنے کی پیش کش کردی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ 8ویں دعوت افطار کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میئر کراچی کا بیان نظر سے گزرا جس میں وہ اختیارات کی بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی مرتضی وہاب کو پیش کش کرتا ہوں کہ آپ میرے پاس آئیں، آئینی حیثیت سے آپ کو تمام اختیارات دے دوں گا پھر چاہیے اس کے لیے مجھے عدالت ہی کیوں نہ جانا پڑے، سب کچھ میں بھگت لوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ میں...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس شہر کی ترقی کے لیے سب مل کر کام کریں گے تو کراچی کو بہتر کرسکیں گے، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیں سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیئے، میں وزیر اعظم صاحب سے کہتا ہوں کراچی کو بھی 25 ارب دیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر ممبران قومی اسمبلی کو پچیس پچیس کروڑ روپے دے رہی ہے تو کراچی کو پچیس ارب روپے دے تاکہ ہم کراچی میں بڑا کام کرسکیں، خالد مقبول صدیقی سے مطالبہ ہے کہ آپ بلدیہ عظمی کراچی کو مضبوط کریں، آئین کا آرٹیکل 40-A پاکستان کی عوام کے لیے ہے، کراچی شہر میں...
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے، واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان بینک سے رقم لیکرنکلنے والے شہری سے لوٹ مارکرکے فرار ہوگئے۔ واردات میں ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پی آئی بی کالونی تھانے کے علاقے ابراہیم مارکیٹ کی عقبی گلی میں تین موٹر سائیکلوں پرسوار5 مسلح ملزمان نے بینک سے رقم لیکرنکلنے...
کراچی(نیوز ڈیسک)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 15 رمضان سے بس سروس اب رات 1:00 بجے تک چلائی جائے گی، اوقات میں توسیع کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10، اور ای وی ون روٹ پر ہوگا، ہم رمضان المبارک کے دوران کراچی کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری...
پشاور: سندھ پولیس کو اسنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب اہم ملزم پشاور سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الحلیم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا، ملزم آئی فونز کی کراچی میں متعدد وارداتیں کرکے پشاور آ جاتا تھا۔ تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، ملزم تھانہ ٹاون پولیس کے ساتھ ساتھ کراچی پولیس کو بھی سنگین جرائم میں مطلوب ہے۔ ملزم کے قبضے سے پشاور اور کراچی میں چھیننے گئے 9 عدد قیمتی موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے بارے میں ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے...