کراچی: چور نے ایمبولینس چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے درخشاں سی ویو پر فلاحی ادارے کی ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ایمبولینس کا ڈرائیور واش روم گیا تھا جس کے بعد ملزم نے اس دوران ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش کی۔
ڈرائیور کے شور مچانے پر شہریوں نے ایمبولینس روکنےکی کوشش کی۔
بعد ازاں ملزم سے ایمبولینس بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی۔
ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی؛ 13 سالہ خالہ زاد سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی:گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی 13 سالہ خالہ زاد سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم بلال نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔