کراچی:

شہر قائد کے کورنگی صنعتی ایریا کو شہر سے ملانے والا جام صادق پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مشہور جام صادق پل کو آج سے 17 مارچ تک صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد پل پر جاری تعمیراتی کام کی تکمیل ہے، جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت معطل رہے گی۔

ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ اختر کالونی سے کورنگی انڈسٹریل ایریا جانے والی ٹریفک کو کورنگی کاز وے اور ایس ایم منیر روڈ کے ذریعے بروکس چورنگی کی طرف موڑا جائے گا۔

اسی طرح، کورنگی انڈسٹریل ایریا سے محمود آباد جانے والی ٹریفک کو بروکس چورنگی سے سرجن فیض محمد خان روڈ کی طرف بھیجا جائے گا۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دوران متبادل راستوں کا استعمال کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

اس کے علاوہ شہریوں کو جامع رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس کے لیے قسم کی

پڑھیں:

شاہراہ بلتستان ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بلاک

انتظامیہ کے مطابق عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اگلی اطلاع تک سفر سے گریز کرنے کریں، متعلقہ حکام شاہراہ کو کھولنے کیلئے کام کر رہے ہیں، جیسے ہی سڑک تمام ٹریفک کیلئے کھل جائے گی، عوام کو مطلع کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شاہراہ بلتستان (جگلوٹ سکردو روڈ) ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ پھر بلاک ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق جے ایس آر شنگوس کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو چکی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اگلی اطلاع تک سفر سے گریز کرنے کریں، متعلقہ حکام شاہراہ کو کھولنے کیلئے کام کر رہے ہیں، جیسے ہی سڑک تمام ٹریفک کیلئے کھل جائے گی، عوام کو مطلع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کالر کی جانب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل
  • کراچی: جام صادق پل ترقیاتی کام کیلیے بند، متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت
  • ڈی آئی خان: گاوں شیرکہنہ میں فائرنگ، میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار قتل
  • کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مار
  • کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی میں حادثات پر قابو پانے کیلیے مخصوص شعبہ روڈ ایکسیڈنٹ اینالیسس قائم
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے سندھ حکومت کو کتنا ریونیو ملا؟
  • حکومت سے 5 ہزار اور 10 ہزار کیش حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
  • شاہراہ بلتستان ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ بلاک