کراچی ایئر پورٹ خود کش بم دھماکہ کیس: ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ائیر پورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست پر ضمانت فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو ملزمہ مسماۃ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
پراسیکیوٹر نے مؤقف دیا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار کے ساتھ بلوچستان حب سے کراچی سندھ میں داخل ہوئی تھی۔
شوکت حیات ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ چائنہ سے لوگ آرہے ہیں یہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس لیپس ہے، ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ چائنہ سے لوگ کب اور کونسی فلائٹ میں آرہے ہیں یہ لیپسس کہاں سے آئے؟ سیکورٹی لیپسسز کے بارے کوئی تحقیقات پولیس نے کی ہیں؟
ملزمہ کا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بنتا ہے، ملزمہ کا کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق کے کوئی شواہد نہیں ہیں۔
ملزمہ کے قبضے سے کالعدم تنظیم سے تعلق کا کوئی آئی ڈی کارڈ، لٹریچر وغیرہ کچھ برآمد نہیں ہوا، ملزمہ کی عمر 22 سال ہے، ڈیڑھ دو سال کی دودھ پینے والی بچی ہے، ضمانت دی جائے۔
فریقین کے وکلا کے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت فیصلہ محفوظ کرلیا۔
پولیس کے مطابق 6 اکتوبر 2024 کو کراچی ائیرپورٹ کے باہر چائنیز شہریوں پر خود کش حملہ ہوا تھا۔ حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ کیس میں ملزمہ مسماۃ گل نساء اور جاوید گرفتار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: درخواست ضمانت ملزمہ گل نساء
پڑھیں:
40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا ، میرے حلقے میں رات کو باہر کوئی نہیں نکلتا: شیرافضل مروت
اسلام آباد (آئی این پی ) سابق پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ 40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا، بلاول بھٹو، محسن داوڑ، مصطفی نواز کھوکھرکے علاوہ سب نے اتفاق کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں شام کے بعد نہ سیکیورٹی افسر نکلتے ہیں نہ عام آدمی باہر نکلتا ہے۔ لکی مروت میں شام کے بعد عام آدمی نکل بھی نہیں سکتا، ٹانک، وزیرستان، بنوں، کرک، ڈی آئی خان میں بھی یہی صورتحال ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے دہشت گردی ہے، افغانستان سے خراب صورت حال کے ذمہ دار ہم بھی ہیں، میرے حلقے سے 30 ارب کا گیس اور پٹرول وفاق کو ملا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے سزا مکمل کرنیوالے نادار قیدیوں کی رہائی کیلئے پیغام جاری کردیا
انھوں نے کہا کہ اگر تعلقات ٹھیک ہوتے تو سرحد سے مداخلت نہ ہوتی اور ٹی ٹی پی پر وہ اثر انداز ہوتے، ایک وجہ دہشت گردوں کے نام پر بے گناہ لوگوں کا اٹھائے جانا ہے۔ دہشت گردوں کی طرف سے ان کو ہمدردی ملتی ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ جو سلوک کریں ٹھیک ہے مگر شک کی بنیاد پر لوگوں کو اٹھایا گیا ہے۔ پاکستان کی پالیسی میں تسلسل نہیں ہے کبھی تو ڈائیلاگ ہوتا ہے تو کبھی آپریشن کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ وفاق نے ایک سال پہلے 11 ارب دینے کا وعدہ کیا تھا، افغان حکومت کے ساتھ روابط قائم کرنے کی ضرورت ہے، جرگے افغانستان بھیجے بغیر تعلقات بہترنہیں ہو سکتے۔شیرافضل مروت نے مزید میں کہا کہ 40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا، بلاول بھٹو، محسن داوڑ، مصطفی نواز کھوکھرکے علاوہ سب نے اتفاق کیا تھا۔
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
مزید :