کراچی:

منگھوپیر محمد خان کالونی میں واقع نجی ویئر ہاؤس کے چوکیدار کو اس کے بھتیجے اور کزن نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کے علاقے محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب ویئر ہاؤس میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 60 سالہ عزیز احمد ولد عبدالکریم کے نام سے کی گئی۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو بھی موقع پر طلب کرلیا۔

ایس ایچ او منگھوپیرعمران خان کے مطابق مقتول عزیز احمد نجی ویئر ہاؤس میں چوکیدار تھا جس کو اسکے بھتیجے اور کزن، جن کے نام معشوق ولد رحمت اورنیاز ولد حاجی حاکم ہیں، نے ملکر فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے، پولیس جلد ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہنگو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

— فائل فوٹو

ہنگو کے علاقے شناوڑی میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

نوشکی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی، جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔

سب ڈیویژنل پولیس افسر امجد حسین کے مطابق پولیس اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ ہنگو کے علاقے شناوڑی میں پیش آیا ہے۔

واردات انجام دینے کے بعد ملزمان موٹر سائیکل پر جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • اوکاڑہ: بیٹی نے شادی میں رکاوٹ بننے پر حافظ قرآن نابینا باپ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا         
  • ہنگو میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • دفاتر جانیوالوں کی ریکی کرکے وارداتیں کرنیوالے میاں بیوی گرفتار
  • کراچی: تیز دھار آلے کے وار اور فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی
  • جرمن سافٹ ویئر کمپنی ایس اے پی اب یورپ کا سب سے بیش قیمت کاروباری ادارہ
  • راولپنڈی میں ملزمان کی پولیس وردی میں واردات، دکاندار کو اغوا کر کے رقم آن لائن ٹرانسفر کرلی
  • کراچی: کورنگی میں کزن کے ہاتھوں کزن قتل
  • بیوی نے شوہر کو لوہے کے راڈ سے قتل کر ڈالا