کراچی کی شہری انتظامیہ نے آئی آئی چندریگر روڈ کو 'نو ہیلمٹ نو انٹری' کا ماڈل بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

سڑک پر ٹریفک کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ڈیلینیٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔

اس شاہراہ سے روزانہ دیگر گاڑیوں کے علاوہ ہزاروں موٹر سائیکلیں بھی گزرتی ہیں، صبح اور شام کے مصروف اوقات میں بڑی گاڑیاں تو پھر بھی اپنی لین میں رہتی ہیں مگر موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت ٹریفک قوانین کی پروا نہیں کرتی اور ان کی غیرمحتاط رائیڈنگ کے سبب عموما حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

فی الحال ہیلمٹ کی یہ پابندی آئی آئی چندریگر روڈ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جسے بتدریج شہر کی دیگر مرکزی شاہراہوں پر بھی لاگو کیا جائےگا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد جان لیوا حادثات کی روک تھام ہے، آگے چل کر شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کرم: مرکزی شاہراہ 5 ماہ سے بند، پارا چنار اور بگن میں دھرنے جاری

---فائل فوٹو

کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ 5 ماہ سے بند ہے، راستوں کی بندش کے خلاف پارا چنار پریس کلب کے باہر شہریوں کا دھرنا 9 روز سے جاری ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مین شاہراہ کھولے اور متاثرہ خاندانوں کو امدادی پیکیج دے۔

عمائدین نے خطاب میں کہا کہ آمد و رفت کے راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رکھا جائے گا۔

کرم: ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ بند، پیٹرول 1200 روپے لیٹر فروخت

ضلع کرم میں ٹل پاڑا چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

دوسری جانب لوئر کرم کے علاقے بگن میں بھی علاقہ مکینوں کا دھرنا جاری ہے۔

دھرنے کے شرکاء نے حکومت سے متاثرین کو امداد دینے اور بگن کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے واقعات اور جھڑپوں کے باعث آمد و رفت کے راستے بند ہیں، عوام کو ریلیف دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کے تحت بنکرز کی مسماری کا کام بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں اسٹار لنک کی انٹری؛ کیا سستے انٹرنیٹ کی فراہمی ممکن ہو سکے گی؟
  • کراچی: ایف آئی اے کی کارروائی، کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا گرفتار
  • موٹر سائیکل کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر ،ہونڈا پرائیڈر 2025ء متعارف،قیمت و خصوصیات کیا ؟ جانیں
  • کراچی میں لگژری گاڑی نے کرتب کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا
  • تیزرفتارموٹر سائیکل سوارجرمانوں اور چالان کیلئے کمرکس لیں
  • طارق روڈ پر لگژری گاڑی نے کرتب کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا
  • ڈی آئی خان: بچی کو ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، بچی کے باپ کی خودکشی
  • کرم: مرکزی شاہراہ 5 ماہ سے بند، پارا چنار اور بگن میں دھرنے جاری
  • لاہور: موٹر وے پر ملے 2 گمشدہ بچے والدین کے حوالے
  • شاپنگ پر آئے شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث گروپ گرفتار