Daily Ausaf:
2025-03-12@17:49:19 GMT

وزیراعلیٰ سندھ کا رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔

کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا تھا، آج ایک سال مکمل ہوگیا، سندھ حکومت نے ایک سال میں مختلف منصوبوں پر کام کیا، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، ہم نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ یہ کام پہلی بار کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے، گورننس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، بہت سے عوامی منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو نے سندھ ہاری کارڈ کا اجرا کیا تھا، بےنظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سہولت دے رہے ہیں، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل تھے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کے شعبےکو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں، صوبے میں نظم و نسق بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سندھ حکومت رواں سال گندم نہیں خریدے گی، ہمارے پاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے دیہات کی میپنگ کی جارہی ہے، سیلاب سے متاثر 120 سڑکیں بھی بنا چکے، سندھ پولیس میں ایس فور پروجیکٹ کے ذریعے کیمرے لگائے۔
مزیدپڑھیں:صارفین کو انورٹر پنکھے دینے کا منصوبہ، نئی شرائط آگئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نے کہا کہ رواں سال

پڑھیں:

سندھ حکومت کا سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری تا یونیورسٹی مفت تعلیم دینے کا اعلان

پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی، سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے بھی شرکت کی۔ پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ اونر شپ ریاست سے شروع ہوتی ہے، ریاست ماں کی طرح ہے، بچوں کی خدمت کرنا جس کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ درد انسان کو انسان بنانے میں مدد کرتا ہے، قیدیوں کے بچوں کو بچانا ہے انہیں معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی
  • سندھ حکومت کا سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری تا یونیورسٹی مفت تعلیم دینے کا اعلان
  • حکومت کا قیدیوں کے بچوں کو بہت بڑی سہولت دینے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت سندھ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کردی
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان
  • عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سالہ حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کردی
  • سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے قبل رواں ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان
  • پنجاب میں سپرسیڈر سے گندم کی فصل کیلئے کھاد اور بیج کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگئی