Jang News:
2025-03-15@22:18:26 GMT
کراچی: ملزم نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل، بیٹی کو زخمی کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ملیر میں سفاک ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم سرور کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت رحمت بیگم کے نام سے ہوئی جبکہ بیٹی 18 سالہ رابعہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: چور نے ایمبولینس چوری کر کے فرار ہوتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا دی
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے درخشاں سی ویو پر فلاحی ادارے کی ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ایمبولینس کا ڈرائیور واش روم گیا تھا جس کے بعد ملزم نے اس دوران ایمبولینس چوری کرنے کی کوشش کی۔
ڈرائیور کے شور مچانے پر شہریوں نے ایمبولینس روکنےکی کوشش کی۔
بعد ازاں ملزم سے ایمبولینس بے قابو ہو کر کھمبے سے ٹکرا گئی۔
ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔