City 42:
2025-03-15@14:20:00 GMT

لاہور سےکراچی،کوئٹہ جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول جاری

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

سعیداحمد:لاہورسےکراچی اورکوئٹہ سمیت دیگرشہروں کوجانیوالی ٹرینوں کاشیڈول جاری، بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس منسوخ۔
دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا، قراقرم کراچی کیلئے سہ پہر 3 کی بجائے سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس آج بھی منسوخ ہے، جعفر ایکسپریس کوئٹہ کیلئے روانہ نہیں ہوگی، مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔
 

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ: کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل

کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندرون ملک کے لیے ٹرین سروس کی معطلی کا آج چوتھا روز ہے، ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کی گئی ہے جب کہ  ضلع کچھی میں ریلوے ٹریک کی مرمت سکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہوگی۔دوسری جانب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات نے جیو نیوز کو بتایا کہ کچھی میں پیروکنری کے قریب ٹریک کی مرمت کیلئے ابھی تک سکیورٹی کلیئرنس نہیں ملی، ہماری ٹیمیں مچھ اور مشکاف میں موجود ہیں، ٹریک کی مرمت کا کام سکیورٹی کلیئرنس کےبعد شروع ہوگا، پہلےجعفرایکسپریس کو ٹریک سے ہٹایا جائےگاپھراس کی مرمت ہوگی۔یاد رہے کہ 3 روز بولان میں قبل پیروکنری کےقریب جعفرایکسپریس کو دہشتگرد حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، اس حملے میں پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا تھا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق  فورسز کے آپریشن میں مجموعی طور پر 33 دہشتگرد اور 26 افراد شہید ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملہ: کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل
  • آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان میں میچز کا شیڈول جاری
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج تیسرے روز بھی معطل
  • کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کیلئے ٹرین سروس آج بھی معطل
  • جعفر ایکسپریس حملہ: 4 شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر
  • جعفر ایکسپریس حملہ: 4 شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ
  • وزیرِاعظم شہباز شریف کوئٹہ روانہ
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ وزیراعظم، آرمی چیف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
  • دہشت گرد امن کیلئے عزم متزلزل نہیں کر سکتے ، وزیراعظم، آج کوئٹہ میں اجلاس طلب