Jang News:
2025-03-11@01:10:07 GMT

کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT

کراچی میں منگل، بدھ کو موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل اور بدھ کو موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس دوران کراچی میں پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

شہر میں شام میں سمندری ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں جبکہ 13 یا 14 مارچ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کا امکان

پڑھیں:

ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس)
ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کردی گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ درجہ حرارت میں بھی خشک موسم کی وجہ سے بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار اور پرسوں پیر کو لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ 12 مارچ سے بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ 12اور13 مارچ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 27ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں آج موسم ابر آلود، چند علاقوں میں بارش کا امکان
  • شہر قائد میں گرمی کی شدت کب تک برقرار رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • ملک کے مختلف حصوں میں بارش و برفباری کی پیشگوئی
  • کراچی میں شدید گرمی: درجہ حرارت 39 ڈگری سے تجاوز، کل بھی موسم گرم رہنے کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی 9 تا 19 مارچ بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی میں موسم گرما کی انٹری ، شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں
  • بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 6 ریکارڈ