نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو شکست دے دی۔

کراچی وائٹس نے اسلام آباد ریجن کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 30 رنز سے ہرادیا۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کراچی ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔

بارش کی وجہ سے کھیل روکنے تک اسلام آباد ریجن نے 13.

1 اوور میں 5 وکٹ پر 73 رنز بنائے تھے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا تو 3 بجے ذاتی حیثیت سے پیش کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے مشال یوسفزئی کی عمران خان سے ملاقات سے روکنے کے خلاف درخواست پر پہلے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو طلب کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے مل کر آئیں، ان سے پوچھ کر بتائیں مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی کی وکیل ہے یا نہیں۔عدالت نے کہا کہ یہ عدالتی حکم کی توہین ہے جو گزشتہ سماعت پرفریقین کی رضامندی سے ہوا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے پٹیشنر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے کہا کہ جیل اتھارٹیز سے توقع تھی کہ وہ عدالتی حکم پر عمل کرتیں، بادی النظر میں عدالت مطمئن ہے کہ یہ جیل اتھارٹیز نے توہین عدالت کی۔عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے ایک لسٹ پیش کی گئی کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی، عدالت مطمئن نا ہوئی تو بانی پی ٹی آئی سے خود پوچھ لیں گے۔

عدالت نے ایس پی جیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ بانی پی ٹی آئی آئی کو 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کریں، اگر ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنا ہے تو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بتائیں ، اگر2 بجے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا گیا تو 3 بجے ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔
انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل توڑ کر فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

متعلقہ مضامین

  • صدر لاہور میں مصروف دن گزار کر اسلام آباد چلے گئے
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
  • آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کےبھی سربراہ مقرر
  • اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر
  • اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد
  • سائفر کیس: استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا.اسلام آباد ہائی کورٹ
  • اسلام آباد میں غیرملکی  خاتون سے کوکین، آئس برآمد
  • عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا تو 3 بجے ذاتی حیثیت سے پیش کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کر لیا