کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس؛ ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی ائیرپورٹ خودکش بم دھماکہ کیس؛ ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ائیرپورٹ خود کش بم دھماکہ کیس میں پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آوار شاہ فہد، شریک ملزم جاوید کو گھر میں ٹھہرایا تھا۔
ملزمہ نے خود کش حملہ آوار کے ساتھ بلوچستان حب سے کراچی سندھ میں داخل ہوئی تھی۔ ملزمان کو کیسے پتہ چلا کہ غیر ملکی آ رہے ہیں، یہ سیکیورٹی اورانٹلی جنس لیپس ہے۔
وکیل ملزمہ شوکت حیات ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ سیکیورٹی لیپسسز کے بارے کوئی تحقیقات پولیس نے کی ہیں؟ ملزمہ کا کالعدم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں بنتا ہے۔
وکیل ملزمہ نے دلائل دیے کہ ملزمہ کا کالعدم تنظیم بی ایل سے تعلق کے کوئی شواہد نہیں ہیں، ملزمہ کے قبضے سے کوئی آئی ڈی کارڈ، لٹریچر وغیرہ کچھ برآمد نہیں ہوا ہے۔
شوکت حیات نے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ کا کالعدم تنظیم سے رابطے کی فون کال، کوئی چیٹ یا ای میل وغیرہ کچھ بھی نہیں ہے، ملزمہ کی عمر 22 سال ہے ڈیڑھ دو سال کی دودھ پینے والی بچی ہے ضمانت دی جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 6 اکتوبر 2024 کو کراچی ائیرپورٹ کے باہرغیرملکی شہریوں پر خود کش حملہ ہوا تھا، حملے میں دو غیر ملکی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ کیس میں ملزمہ مسمات گل نساء اور جاوید گرفتار ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی درخواست ضمانت پر بم دھماکہ کیس
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج کیس؛ بشریٰ بی بی کی شامل تفتیش کرنے کی درخواست
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بشریٰ بی بی کی 15 اپریل تک ضمانت منظور کرلی۔
بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت چوہدری عامر ضیا ایڈیشنل سیشن جج، ویسٹ نے کی۔بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔
بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں۔ تفتیشی افسر کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔