2025-03-09@16:12:55 GMT
تلاش کی گنتی: 3257
«سرکاری پیسے سے»:
(نئی خبر)
پی ٹی آئی دور حکومت میں کرپشن کی تحقیقات، پبلک اکاونٹس کمیٹی کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں سامنے آنے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ 2019 میں سامنے آنے والی مالی بدعنوانی کے تحت 18کیسز تحقیقات کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پبلک اکانٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم سے بھی...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ لیا اور شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 300واں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں، تاہم آج وہ بیٹنگ میں ناکام نظر آئے اور 11 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ویرات کوہلی نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، آؤٹ ہونے کے موقع پر جہاں کوہلی خود حیران نظر آئے وہیں اسٹیڈیم میں موجود ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے سر پر ہاتھ رکھ...
KHAMENEI.IR کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے تین سال قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکہ کی حمایت کرنے والے ممالک کے لیے جاری کردہ انتباہ کو شائع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایکس اکاؤنٹ پر یوکرینی زبان میں ایک نیا پیغام جاری کیا ہے، جس کا عنوان تھا "رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکہ کے لئے گرم جوشی رکھنے والے ممالک کے لئے تین سال پہلے جاری کیا گیا کا انتباہ۔" KHAMENEI.IR کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے تین سال قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکہ کی حمایت کرنے والے ممالک کے لیے جاری کردہ انتباہ کو شائع کیا تھا۔ اس ٹویٹ کا متن جو یوکرائنی...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے کرکٹ کی مہارتوں، پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ کے امور کے بارے تفصیلی بات چیت کی۔ کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان کے حوالے سے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کونسا نیا عہدہ ملنے جارہا ہے؟ چیئرمین پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو...
اپنے ایک بیان میں ایتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ بات باعث شرم ہے کہ ہماری کابینہ نے جبری نقل مکانی کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرامپ کی تجاویز کو منظور نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق صیہونی وزیراعظم "ایهود باراک" نے کہا کہ امریکی صدر "ڈونلڈ ترامپ" غزہ سے جبری نقل مکانی کے اپنے ہی پیش کردہ منصوبے میں سنجیدہ نہیں۔ وہ اس مسئلے کو عملی نگاہ سے نہیں دیکھ رہے۔ ایهود باراک نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" امریکہ کو جھوٹ بیچ رہے ہیں اور یوکرین میں امریکیوں کی مصروفیت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتین یاہو صرف خود کو اور اپنی کو کابینہ کو بچانے کے چکر میں ہیں۔...
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے تحریک انصاف کے دور حکومت میں سامنے آنے والی مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔ 2019 میں سامنے آنے والی مالی بدعنوانی کے تحت 18 کیسز تحقیقات کے لیے ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈی جی خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد میں مالی بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم سے بھی مدد حاصل کر لی ہے جبکہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے ضروری ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے۔ کمیٹی نے واضح کیا ہے...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کا آخری گروپ میچ دبئی میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں india New Zealand
امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے ایک ایسے خواب کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ وہ جیف بیزوس کی خلائی کمپنی ’بلیو اوریجن‘ کے ذریعے خلا میں سفر کرنے والی سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ کیٹی پیری نے اس موقع پر کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ یہ سفر نہ صرف ان کی بیٹی بلکہ دنیا بھر کے لوگوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ترغیب دے گا۔ بلیو اوریجن کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں کیٹی پیری کے علاوہ کئی دیگر معروف خواتین بھی شامل ہیں، جن میں جیف بیزوس کی منگیتر لارین سانچیز، ٹی وی میزبان گائل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان...
محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کراچی: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما محمود مولوی نے آئی پی پی سندھ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔ اس حوالے سے محمود مولوی کا کہنا ہے کہ صدر آئی پی پی سندھ کے عہدے سے ذاتی وجوہات کے سبب سے استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی اور قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل سے ملک کے میدانی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جس کے زراعت پر اچھے اثرات پڑیں گے۔ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے رمضان کے مہینے کے آغاز میں ہی ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔ دو سے چار مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہو گی جبکہ پہاڑوں پر برف باری بھی متوقع ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر ظہیر احمد بابر کے مطابق دو مارچ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان...
حاجی گلبر خان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت روزہ داروں کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے رمضان المبارک کے حوالے سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں اور فضیلتوں کا مہینہ ہے۔ ماہ صیام ہمیں ایثار، قربانی، اخوت اور ایک دوسرے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک مہینے کی فضیلت دیگر مہینوں سے زیادہ رکھی ہے۔ اس مبارک مہینے میں عبادات بجا لانے کے ساتھ اپنے معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے محدود وسائل کے باوجود روزہ...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ملاقات کی۔ پاکستان کے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو ٹریننگ کے دوران درپیش فٹنس اسکلز اور ڈائٹ پلان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کر دیا۔ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں اور تمام اکیڈمیز تک ان نوجوان کھلاڑیوں کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا، کھلاڑیوں کی فنٹس کے لیے خصوصی طور پر ڈائٹ پلان تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فزیکل...
اکوڑہ خٹک دھماکا؛ کے پی حکومت کا وفاق سے ٹی او آرز جلد منظور کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)اکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرے اور تاخیر سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہائوس میں تلخ کلامی کا واقعہ عالمی میڈیا اور دنیا کے تمام رہنمائوںکی توجہ کا مرکز بن گیا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کا تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ جنگ زدہ ملک کا کوئی صدر وائٹ ہائوس میں آکر امریکی صدر کو سخت زبان میں جواب دے گا ، امریکی صدر نے بھی اپنے مزاج کے مطابق سخت لب ولہجہ اپنایا اورامریکی نائب جے ڈی صدر وینس نے اپنے صدر کا بھرپور ساتھ دیا ، اگر وہاں میڈیا موجود نہ ہوتا تو صدر ٹرمپ یوکرین کے صدرکو باکسنگ سٹائل میں تھپڑ بھی رسید کرسکتے تھے ۔بہر حال یہ واقعہ مستقبل کے عالمی...
پشاور: اکوڑہ خٹک دھماکے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق سے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کہ وفاق افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے ٹی او آرز جلد از جلد منظور کرے اور تاخیر سے گریز کرے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر وفد افغانستان بھیجنا چاہتی ہے، اپنے عوام کے جان و مال کی حفاظت خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے۔ مزید پڑھیں؛ اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت، عوام کو معلومات دینے پر پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان انہوں نے کہا...
ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں مشہور ایپل کمپنی کا ایک اور انقلابی اقدام، کمپنی نے نیا کم قیمت والا آئی فون ’ 16ای‘ فروخت کے لیے پیش کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سمیت 59 ممالک میں دستیاب ہے۔ ’Apple iPhone 16E‘ کی پاکستان میں قیمت 229,999 متوقع ہے اور یکم مئی 2025 کو لانچ کیا جائے گا، موبائل میں 8 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے، یہ ماڈل کالے، سفید رنگ میں دستیاب ہوگا۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش آئی فون 16 ای...
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...

پہلی بار دیہی خواتین کیلئے سپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ، مریم نواز نے مال روڈ مری کی بحالی توسیع کی منظوری دیدی
لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی اقدام کیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لئے سپیشل بسیں چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپوٹیشن کے لئے جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے امریکی میگزین میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو "سیاہ عہد" قرار دیاگیا ہے۔ مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں (عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کی گئی تھی۔ اْنہیں کسی بھی مرحلے پر سرے سے ایسی...
ویب ڈیسک:قومی ایئرلائن نے رمضان المبارک کی خوشی میں اور عیدالفطر 2025 سے قبل دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کردیا ۔ رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن نے ٹورنٹو سے کراچی کے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس سے اسلام آباد کا سفر کرنیوالوں کےلیے کرایہ جات میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی بکنگ 10 مارچ تک کرانا ہوگی جبکہ پیرس سے ٹکٹوں کےلیے 2 مارچ تک بکنگ کی جا سکتی ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش ترجمان کا کہنا ہے کہ...
ویب ڈیسک: صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سندھ محمود مولوی نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محمود مولوی نے اپنے استعفے کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی پی سندھ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کی قیادت کے لئے بہترین مستقبل کی دعا بھی کی۔ محمود مولوی نے اپنے استعفے میں مزید کہا کہ وہ آئی پی پی کے تمام اراکین کے ساتھ اچھے تعلقات رکھیں گے اور پارٹی کی ترقی کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش ...
روزہ داروں کیلئے خوشخبری، پہلا عشرہ ٹھنڈا ٹھار گزرنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے آج سے سندھ بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی، جبکہ کراچی میں بھی دن بھر تیز ہوائیں چلیں گی۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی سسٹم کے باعث گلگت، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات...
نوشہرہ ( ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جس کے خلاف بھی بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آرز) درج کی گئی ہیں واپس لی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کی صوبائی حکومت نے 9 مئی واقعات کے بعد درج ہونے والے بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کے مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے پراسیکیوٹرز کو ٹاسک دیتے ہوئے مقدمات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جس کے خلاف بھی بے بنیاد اور سیاسی نوعیت کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آرز) درج کی گئی ہیں...
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بارش سے متاثر ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان کردیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ٹرافی کے دو میچز بارش کے باعث بغیر کوئی گیند کروائے ختم ہوگئے تھے۔ اب جن شائقین کرکٹ نے ان میچوں کے ٹکٹ خریدے تھے وہ پی سی بی کی پالیسی کے مطابق مکمل رقم واپس لینے کے لیے اہل ہیں۔ پی سی بی کے پالیسی کے مطابق اگر میچ ٹاس سے پہلے ہی ختم کردیا گیا ہو تو تمام انکلوژرز کے ٹکٹوں کی رقم واپس کردی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسی طرح ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے ٹکٹ ہولڈرز...
امریکی صدر ٹرمپ سے کشیدگی، کینیڈا سمیت یورپی ممالک کا یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشیدگی پر برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور کینیڈا سمیت یورپی ممالک نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے صدر زیلنسکی کو فون کیا اور انہیں برطانیہ کی غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔جرمن چانسلر نے یوکرین کو جرمنی اور یورپ پر انحصار کرنے کی پیشکش کی۔ دوسری جانب کینیڈا نے کہا کہ یوکرین آزادی کی جنگ لڑ رہا ہے، یوکرین کی حمایت پر یقین رکھتے ہیں۔اطالوی وزیراعظم نے امریکا، یورپی ریاستوں اور اتحادیوں کے درمیان سربراہی اجلاس کی ضرورت پر زور دیا۔...
اسلام آباد:وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے تو کہا ہے کہ امریکا کےعلاوہ کسی ملک کے اندرونی معاملات میں داخل اندازی نہیں کرینگے، پی ٹی آئی کی ٹرمپ سے بہت سی امیدیں وابستہ تھیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ جب ان کے سارے کارڈ فیل ہوگئے توانہوں نے ٹرمپ کارڈ نکال لیا، یہ کہہ رہے تھے کہ جس دن ٹرمپ نے حلف لیا، اس دن بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے، پی ٹی آئی کی احتجاج کی نئی کال بھی ٹھس ثابت ہوگی۔
ملک میں ہونے والے عام انتخابات کے فارم 45 اور فارم 47 کا بہت چرچا ہے، جہاں پارلیمنٹ میں اس کا ذکر ہوتا ہے وہیں سیاسی کارکنان کی جانب سے بھی ایک دوسرے کو ایسے القابات دیے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں فارم 47 والے باہر جا کر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے، عمر ایوب پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما و سندھ کے وزیر توانائی سیّد ناصر شاہ نے بھی جوش خطابت میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو فارم 47 والا کہہ دیا۔ ٹنڈوجام میں خطاب کے دوران ناصر حسین شاہ نے کہاکہ آج کل فارم 45 اور فارم 47 کی بہت باتیں کی جاتی ہیں، لیکن الحمداللہ پیپلزپارٹی کے جتنے ارکان اسمبلی...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا کم قیمت ماڈل آئی فون 16 ای فروخت کے لیے پیش کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا سمیت 59 ممالک میں دستیاب ہے۔ آئی فون 16 ای کے ظاہر کو دو آئی فونز 14 (فرنٹ سے) اور 8 (بیک سے) کی طرح بتایا جا رہا ہے لیکن اس میں جدید اے 18 کی چِپ نصب ہے۔ اس کے علاوہ ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا سی 1 موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ صدر آصف علی زرداری نے رمضان المبارک 1446ھ کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے، رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی...
سٹی 42 : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان کا اصل پیغام صبر، شکر، ہمدردی اور اخوت و ایثار ہے، میں اپیل کرتا ہوں کہ اس بابرکت مہینے میں ہم سب زیادہ سے زیادہ عبادات کریں، غریبوں اور محتاجوں کی مدد کریں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک1446ھ کے آغاز پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک بار پھر ہمیں رمضان المبارک کی سعادت نصیب ہو رہی ہے، یہ مہینہ رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قربت عطا فرماتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا اصل پیغام صبر، شکر، ہمدردی اور اخوت و ایثار ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جو...
امریکی میگزین میں عمران خان کا مضمون ملک کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی میگزین “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں مسلم لیگ...
اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 52 پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 26 نومبر ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کیس میں 52 پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وکلائے صفائی نے ملزمان کی درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ عدالت کی جانب سے 52 ملزمان کی درخواستِ ضمانت پر 3 مارچ کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔
کراچی(سپورٹس ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ ’بی‘ کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 179 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اور پروٹیز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ناکام ثابت ہوا۔ انگلینڈ کو پہلا نقصان صرف 9 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سالٹ 8 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے، جبکہ دوسری اور تیسری وکٹ بالترتیب 20 رنز اور 37 رنز پر گر گئی، 103 رنز کے مجموعے پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ ٹاس جیت کر جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ’وکٹ اچھی لگ رہی...
اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکی میگزین “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے...
کردستان ورکرز پارٹی ( پی کے کے) نے 40 سال بعد ترکیہ کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کردیا، جیل میں قید پی کے کے رہنما عبداللہ اوکلان نے گروپ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس ہفتے اوکلان کی جانب سے کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو تحلیل کرنے اور 4 دہائیوں تک ترک ریاست کے خلاف لڑنے کے بعد ہتھیار ڈالنے کے مطالبے کے بعد پی کے کے کی جانب سے یہ پہلا رد عمل تھا۔ پی کے کے کی حامی نیوز ایجنسی ’اے این ایف‘ نے ایک بیان میں اوکلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امن اور جمہوری معاشرے کے لیے رہنما کی اپیل...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ یکم مارچ 2025 The Zionist Regime’s War Crimes | Iran-Malaysia Alliance | Hannibal Protocol Exposed صیہونی حکومت کا مجرمانہ چہرہ بے نقاب ہانیبال پروٹوکول – اسرائیل کا خوفناک راز ایران اور ملائیشیا کا اتحاد فلسطین کے حق میں ہفتہ وار پروگرام: وی لاگ وی لاگر:سید عدنان زیدی پیش کش:سید انجم رضا پروگرام...
سندھ پولیس کے پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مصطفیٰ قتل کیس میں پولیس کی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پروسیکیوشن نے کیس کے تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ قاتل ملزم ارمغان کے خلاف درج 4 مقدمات میں اب تک ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے شعبہ تفتیش سے کہا ہے کہ بتایا جائے کیس میں ملزمان سے اب تک کیا تحقیقات ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں زوما نامی لڑکی کی انٹری مصطفیٰ قتل کیس میں پروسیکیوشن کی جانب سے کیس کے تفتیشی حکام کو لکھے ایک خط کے ذریعے کیس سے جڑے تمام مواد جس میں فورینزک رپورٹ، ڈی...
— فائل فوٹو پی ٹی آئی کی کراچی کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے 3 سینئر رہنماؤں کو انتباہی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کراچی میں سینئر رہنما پر تشدد کے بعد جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد نے 3 سینئر رہنماؤں کو وارننگ جاری کر دی۔ نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے عطاء اللّٰہ نے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری غلام رسول پر حملہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مزید رہنما بھی موجود تھے۔ PTI اور JUI مل جائے تو حکومت کو چیلنج کا سامنا ہوسکتا ہے، تجزیہ کار کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نےبانی پی ٹی آئی کے امریکی ٹائم میگزین میں شائع ہونیوالے مضمون پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیاگیا ہے۔مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں( عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کی...
پاکستان یا اسلامی ممالک میں شراب کا نشہ کرنے والوں کو نہ صرف برا سمجھا جاتا ہے بلکہ شرابی سے میل، جول، تعلقات اور لین دین کو بھی حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ اور ایلیٹ کلاس شراب پینے والے کو پروگرسیو اور ترقی پسند ماڈرن سمجھتے ہیں پہلے یہ شغل سیاستدانوں، بیوروکریٹس کا ہوتا تھا پھر اس میں اداکار، فن کار بھی شامل ہو گئے اب ہمارے میڈیا میں بھی شراب کلچر عام ہے اور جو لوگ شراب پیتے ہیں اور نہ پینے والے کو پسماندہ سمجھتے ہوئے اس کے خلاف باتیں کرتے ہیں اسے محدود سوچ وفکر کا آدمی سمجھا جاتا ہے، قرآن مجید کی سورہ المائدہ...
کراچی: سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ کراچی کے حوالے سے بھی موسم کا حال جاری کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ کل سے ملک میں داخل ہوگا ، جس کے زیر اثر دیہی سندھ کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ،جیکب آباد،کشمور،شکار پور،گھوٹکی،لاڑکانہ اور سکھرمیں 2 مارچ کی رات اور 3 مارچ کی صبح گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش و بونداباندی کا امکان ہے۔ دوسری جانب کراچی میں آج اور کل تیز دھوپ رہے گی جب کہ پیر کو کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ 3 روز کے دوران کراچی کا...
لاہور: پنجاب حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی خواتین کے لیے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ہر دیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹر ویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کر لیا ہے۔ دور دراز اضلاع میں مرحلہ وار 25 بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہاتی خواتین کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کے لیے سبسڈی دینے کے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ان کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن...
پشاور: خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں اور برف باری کا یہ نیا سلسلہ 2 سے 4 مارچ تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ صوبائی محکمے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی...
کلیم اختر:نادرا کی جانب سے شہریوں کی آسانی کے پیش نظر رمضان کریم میں نادرا سنٹرز کے اوقات کار جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نادرا سنٹر پیر سے جمعرات تک صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہے گئے، جمعہ کے روز نادرا سنٹرز صبح 8 سے دوپہر 12.30 تک شہریوں کو سہولت فراہم کرے گئے۔ نادرا سنٹرز میں ایوننگ شفٹ دوپہر 12.30 سے شام 5 بجے تک چلے گئے، اسکے علاوہ نادرا میگا سنٹرز پیر سے اتوار کے روز تک 8 سے دوپہر 12.30 تک کھلے رہے گئے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز میگا سنٹرز میں ایوننگ شفٹ دوپہر 12.30 سے شام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے اور 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 50 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوگی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قمیت 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسےفی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان میں خلائی ترقی کے اہم سنگ میل کے طور پر قومی خلائی ایجنسی پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمشن (سپارکو) نے عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ سپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت پاکستان کے پہلے خلا باز کو تیانگونگ-چینی خلائی سٹیشن (سی ایس ایس) کے مشن پر روانہ کیا جائے گا۔ جمعہ کو سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس معاہدے کے تحت دو پاکستانی خلا باز چین کے ایسٹروناٹ سینٹر میں تربیت حاصل کریں گے۔ ان میں سے ایک خلا باز کو سائنسی پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر تربیت دی جائے گی جو چین سپیس سٹیشن...
اسلام آباد( نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان کر دیا اور نئے نرخ نافذ کر دیئے ہیں حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کے نرخ میں پانچ روپے 31 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے، پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 255 روپے 63 پیسے مقرر کی گئی ہے مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 53 پیسے لٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 168 روپے 12 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں دو روپے 47 پیسے لٹر کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کے امریکی جریدے میں شائع مضمون پر ردعمل میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا مضمون حقیقت کے برعکس اور گمراہ کن ہے۔ آج کا پاکستان 2022ء کے مقابلے میں زیادہ مستحکم‘ مضبوط اور محفوظ ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے پر ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ بانی کے دور میں مہنگائی 38 فیصد تک گئی‘ اب 4 فیصد سے کم ہے۔ پالیسی ریٹ 23 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر کر دیا گیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ انڈیکس 42 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 15 ہزار کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ ہمارے دور میں نمایاں بہتری...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں تلخ کلامی اور تکرار پر روس اور یورپی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی سیکیورٹی کونسل کی ڈپٹی چیئرمین دیمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں ایک "زوردار تھپڑ" لگا جو ان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کی علامت ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تلخ کلامی میں بدل گئی روسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے مزید کہا کہ زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں یہ جھوٹ بولا کہ 2022 میں کیف حکومت عالمی حمایت کے بغیر اکیلی کھڑی تھی جبکہ حقیقت اس کے...
لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی، فی کلو قیمت میں 5 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے
حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ ردوبدل کا جائزہ لیا اور اس کے پیش نظر صارفین کے لیے نئی قیمت کا تعین کیا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ کو ہوگا اور اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ہونے والی حالیہ ردوبدل کا جائزہ لیا اور اس کے پیش نظر صارفین کے لیے نئی قیمت کا تعین کیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ کو ہوگا اور اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔ وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 31 پیسے کمی کردی ہے اور فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے سے کم...
اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے کمی۔لائیٹ ڈیزل ائل کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ک نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) حکومت کا پٹرول 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے 15 مارچ تک وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 50 پیسے کمی سے 255 روپے 63 پیسے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 31...
اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کی معیشت میں استحکام کا اعتراف کرتے ہوئے 20 ارب ڈالر کے ترقیاتی قرضے پر مشتمل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کے تحت 10 سالہ معاہدے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہو رہا ہے اور اسی بنیاد پر عالمی بینک گروپ نے پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2026 سے شروع ہوگا اور یہ پاکستان کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام...
یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 30 پیسے اور پیٹرول 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) رمضان المبارک کی آمد، حکومت کا عوام کو پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کا تحفہ دینے پر غور، یکم مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی، وزیر اعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے 15 مارچ تک وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی...
اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر...
کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ مڈل کلاس کی بچت 50 سال کی ذیلی سطح پر ہے اور نوکری پیشہ لوگوں کی آمدنی 10 برسوں سے ٹھہری ہوئی ہے، صرف چند امیر مزید امیر ہوتے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں "بلوم ونچرس" کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ بھارت میں امیر مزید امیر ہوتے جا رہے ہیں اور غریبوں میں مزید غربت بڑھتی جا رہی ہے۔ یعنی امیروں اور غریبوں کے درمیان کا فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس عدم مساوات پر کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے آج سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ میں لکھا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں جبکہ...
بیجنگ :چین کےقومی ادارہ برائے شماریات نے قومی اقتصادی اور سماجی ترقی پر 2024 کا شماریاتی اعلامیہ جاری کیا ، جس میں ابتدائی طور پر حساب لگایا گیا ہے کہ سال 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن بنی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے۔ پرائمری انڈسٹری کی اضافی قیمت 9141.4 بلین یوآن تھی ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 3.5 فیصد زیادہ ہے۔ ثانوی صنعت کی اضافی قیمت 5.3 فیصد اضافے کے ساتھ 49208.7 ارب یوآن رہی۔ تیسرے درجے کی صنعت کی اضافی قیمت 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 76558.3 ارب یوآن رہی۔سہ ماہی کے لحاظ سے جی ڈی پی میں پہلی سہ ماہی میں سال بہ سال 5.3 فیصد، دوسری سہ...
بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چین کی14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے سیشن کے لئے چین کی ریاستی کونسل کی جانب سے پیش کی جانے والی “حکومتی ورک رپورٹ” کے مسودے پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ گزشتہ سال چینی معیشت مستحکم انداز میں آگے بڑھی، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ ملا، مجموعی طور پر سماجی صورتحال مستحکم رہی اور معاشی و سماجی ترقی کے طے شدہ اہم اہداف کو احسن طریقے سے حاصل کیا گیا۔ اجلاس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گوگل کا نیا فون پکسل نائن اے اگلے مہینے لانچ کیا جائے گا۔ گیجٹس 360 کے مطابق گوگل کی جانب سے ابھی تک پکسل نائن اے کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم افواہوں کے مطابق یہ فون پکسل ایٹ اے کی قیمت پر ملے گا۔ اس فون میں ٹینسر جی فور پروسیسر اور 48 میگا پکسل کا بیک کیمرہ نصب کیا گیا ہے۔ ہ فون 128 یا 256 جی بی میموری کے ساتھ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اینڈرائڈ ہیڈلائنز کے مطابق گوگل پکسل نائن اے کے 128 جی بی ویریئرنٹ کی قیمت 499 ڈالر ہو سکتی ہے جبکہ 256 جی بی والے ویریئرنٹ کی قیمت 599 ڈالر ہوگی۔...

سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کا 4 روزہ کامیاب نیلام عام اختتام پذیر،17 کمرشل پلاٹس،15 دکانیں 23.404ارب روپے میں نیلام
سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کا 4 روزہ کامیاب نیلام عام اختتام پذیر،17 کمرشل پلاٹس،15 دکانیں 23.404ارب روپے میں نیلام WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کا 4 روزہ کامیاب نیلام عام اختتام پذیر ہوگیا. 4 روزہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے17 کمرشل پلاٹس اور 15 دکانیں 23.404ارب روپے میں نیلام کیے گیے. نیلامی کے آخری روز بلیو ایریا پارکنگ پلازے کی تیار شدہ 15 دکانیں 1.555 ارب روپے سے زاید میں نیلام کی گییں. چییرمین سی ڈی اے نے نیلامی میں حصہ لینے والے سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ نیلامی میں کثیر تعداد میں سرمایہ...
قسد کے لیڈر مظلوم عبدی کا کہنا ہے کہ اوجلان کی اپیل کا تعلق کردستان ورکرز پارٹی سے تھا اور ہم شام والوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مظلوم عبدی شاہین جیلو کے تنظیمی نام سے پی کے کے کا رکن رہ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے عسکریت پسند گروپ کے سربراہ کی طرف سے اس گروپ کو غیر مسلح اور تحلیل کرنے کے اعلان کا عراق اور شام میں کرد سیاسی، عسکری جماعتوں اور تحریکوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ عبداللہ اوجلان نے اپنے تاریخی اور اہمیت کے حامل پیغام میں یہ اپیل امرلی جیل میں وفد سے ملاقات کے بعد جاری کی تھی۔ عراقی کرد پارٹیوں جیسے کردستان پیٹریاٹک یونین،...
پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد کٹوتی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے کئی ماہ تک تنخواہوں میں تاخیر کے بعد اپنے عملے کو مطلع کیا ہے کہ مبینہ مالی بحران کی وجہ سے انہیں تنخواہوں میں 50فیصد کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق چھاپوں کا سامنا کرنے والے اور مہینوں جیل میں گزارنے والے ملازمین نے کہا کہ انہیں ان کی تنخواہ کا 100 فیصد ادا کیا جانا چاہیے کیونکہ انہیں اپنا گھر بھی چلانا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن وہ اپنے ملازمین...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 8 سے بڑھا کر 13 کردی گئی، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس منصور، جسٹس منیب اور پی ٹی آئی ارکان نے مخالف کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد آئینی بینچ میں 5 ججز کا اضافہ کر دیا گیا بعدازاں تعداد 8 سے بڑھ کر 13 ہوگئی۔ ان ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم، اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔ بلوچستان سے جسٹس ہاشم کاکڑ، اسلام آباد سے جسٹس عامر فاروق، کے پی سے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد، سندھ سے جسٹس...

سپریم کورٹ آئینی بنچ کی تعداد بڑھا کر 13کردی گئی، جسٹس منصور اور جسٹس منیب سمیت پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ججز کی تعداد 8 سے بڑھا کر 13 کردی گئی، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس منصور، جسٹس منیب اور پی ٹی آئی ارکان نے مخالف کردی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 5 ججز کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کے بعد آئینی بینچ میں 5 ججز کا اضافہ کر دیا گیا بعدازاں تعداد 8 سے بڑھ کر 13 ہوگئی۔ان ججز میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس عامر فاروق، جسٹس شکیل احمد، جسٹس اشتیاق ابراہیم، اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔بلوچستان سے جسٹس ہاشم کاکڑ، اسلام آباد سے جسٹس عامر فاروق، کے پی سے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد، سندھ سے جسٹس صلاح الدین پنہور آئینی بینچ...

خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ پاک چین دوستی کا نیاباب ہے، وزیراعظم شہبازشریف کاسپارکو اورچین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان خلائی تحقیق میں تعاون کاسمجھوتہ اورپہلے پاکستانی خلا باز کو چین کے خلائی سٹیشن تک لے جانے کااقدام پاک چین دوستی کاایک نیاباب ہے،سمجھوتہ سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستی کی عکاسی ہو رہی ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم منصوبہ کے ذریعہ پاکستان میں بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے گئے، سپارکوکوپاک چین خلائی تعاون سے بھرپورطریقے سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کویہاں قومی خلائی ایجنسی، پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اور عوامی جمہوریہ چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب سے...
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی...
پی ایس ایل 10 کا آغاز کب اور میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ تاریخ اور وینیو سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا، جس کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے...
پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پنجاب...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں رمضان کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق سنگل شفٹ ادارے پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے12 تک کھلیں گے، جمعے کے روز اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے اور چھٹی دن 12بجے ہوگی۔ ڈبل شفٹ اسکولز پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے، پیر تا جمعرات ایوننگ شفٹ دوپہر ساڑھے 12 سےساڑھے4 تک ہوگی۔ بروز جمعہ کلاسز ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 تک ہوں گی۔ عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے: وزیر...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے رمضان المبارک کے اوقاتِ کار جاری کر دیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات سنگل بینچ ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک کام کرے گا، سنگل بینچ میں سماعتوں کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ ہو گا، پیر تا جمعرات ڈویژن بینچ میں عدالتیں 12 سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی۔ ہائی کورٹ میں جمعے کے دن کیسز کی سماعت ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہو گی، ہفتے کے روز کوئی سماعت نہیں ہو گی اُس روز ججز اپنے حکمنامے لکھیں گے۔ پنجاب کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار آج سے تبدیلپنجاب میں سیشن و...
کراچی: دوستوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی عامر کے قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اینٹی نارکوٹکس کورٹ نے مقتول مصطفی عامر کانام منشیات کیس سے خارج کردیا۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ مصطفی عامر کا انتقال ہوگیا ہے۔ مصطفی عامرکو31جنوری 2024 کو گرفتارکیاگیاتھا۔ 20مارچ 2024 کو مصطفی عامر اورنعمان یعقوب کی ضمانت منظورہوگئی تھی۔ مصطفی قتل ہونے سے چند گھنٹے قبل6جنوری کوعدالت میں آخری بار پیش ہواتھا۔ قبل ازیں 22فروری تک مصطفی عامرکےعدالت سے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتےرہے۔ کیس میں مصطفی عامر کے 2 ساتھی میاں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ہیں۔
حسن نصراللہ اسرائیل اور دیگر توسیع پسند ملکوں کے خلاف مزاحمت کی علامت تھے۔ انہوں نے کئی دہائیوں سے اسرائیل سمیت دیگر سامراجی طاقتوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔ توسیع پسندوں کے خلاف مزاحمتی تحریک کی علامت بن چکے تھے۔ تاہم اگر اسرائیل کا یہ خیال ہے کہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مزاحمت ختم ہوجائے گی تویہ ایک خیام خیال ہے۔لبنان کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی پالیسیاں نہ صرف امن کے خلاف ہیں بلکہ وہ عظیم تر اسرائیل بنانے کی بھرپور کوشش کررہاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ وقفے وقفے سے لبنان سمیت مشرق وسطیٰ کے بعض ملکوں پرحملہ کرتارہتاہے۔ اسرائیل کی اس سوچ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان ہوگیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 13 میچوں کی میزبانی کرے گا جن میں 2 ایلیمنیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔ آئندہ ایڈیشن میں ایک نمائشی میچ بھی ہوگا جو 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جائے گا، میچ کی دونوں ٹیمیں مناسب وقت پر کنفرم کردی جائیں گی۔ ایچ بی ایل پی ایس...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں کے رمضان المبارک کے عدالتی اوقات جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار اویس الحسن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک سنگل بینچ میں عدالتیں صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کام کریں گی۔ سنگل بینچ میں سماعتوں کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ پیر سے جمعرات ڈویژن بینچ میں عدالتیں بارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی جبکہ جمعے کو کیسوں کی سماعت صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز کوئی سماعت نہیں ہوگی ججز اپنے تحریری حکمنامے...
ویب ڈیسک: شفقت، محبت اوررحم دلی کے پیکر عبدالستار ایدھی کا آج یوم پیدائش ہے۔ انسانیت کے عظیم خادم عبدالستار ایدھی کا آج 97 واں یوم پیدائش ہے، عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق انسانیت کی بے لوث خدمت کی، اپنی پوری زندگی فلاحی کاموں کے لیے وقف کئے رکھی، دہائیوں تک انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے ایدھی ہر پاکستانی کے دل میں آج بھی زندہ ہیں۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے تھے، قیام پاکستان کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کرنے والے عبدالستار ایدھی نے 1951ء میں ایک چھوٹے کمرے سے دکھی انسانیت کی خدمت کا آغاز کیا تھا۔ سات اکتوبر حملوں میں اغوا ہونے والی مقتول...
انہوں نے کہا یہ سازشیں اور ہتھکنڈے کشمیریوں میں انتشار اور غلط فہمیاں پھیلانے کی بھارت کی وسیع تر مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بی جے پی کے حمایت یافتہ پینل اور نئی جماعت جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فرنٹ کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جماعت اسلامی کا اس جماعت اور پینل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینرغلام محمد صفی نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ جماعت اسلامی نے واضح طور پر بی...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روزفاضل عدالت نے اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی سماعت کی اور بغیر کسی کاروائی کے سماعت 11 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔