پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان سامنے آیا ہے۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 30 پیسے اور پیٹرول 50 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وفاقی وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں
پڑھیں:
پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی
وقاص عظیم: حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کے ریلیف سے محروم کر دیا، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھا دی۔
تفصیلات کےمطابق پیٹرول پر لیوی 8 روپے 2 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی، پیٹرول پر لیوی 70 روپے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لیٹر کر دی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر بڑھا دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 70 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کر دی گئی۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کااطلاق آج سے ہوگا۔
وفاقی حکومت نےپیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے سے زیادہ لیوی لگانےکے لیے قانون تبدیل کردیا، صرف ایک ماہ میں پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 18 روپے 2 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔
ایک ماہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 17 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔
اس سے پہلےوفاقی حکومت کے پاس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے تک فی لیٹر لیوی لگانے کا اختیار تھا۔
پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟