پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں اور برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل رات سے گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں اور برف باری کا یہ نیا سلسلہ 2 سے 4 مارچ تک جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
صوبائی محکمے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا، جس میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ کسان موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ اسی طرح حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
گلگت بلتستان میں برفباری
شاہراہ قراقرم کوہستان کے مقام پر بلاک ہے۔ جگلوٹ سکردو روڈ بھی کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہے، مقامی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
گلگت بلتستان میں برفباری کے مناظر
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلتستان کے چاروں اضلاع، استور اور بابوسر ٹاپ اور دیوسائی میں شدید برفباری ہو رہی ہے جبکہ گلگت اور مضافات میں گزشتہ رات سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جی بی کے پہاڑی علاقوں میں ایک سے تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے، دیوسائی میں تین فٹ سے زائد کی برفباری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم کوہستان کے مقام پر بلاک ہے۔ جگلوٹ سکردو روڈ بھی کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہے، مقامی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔