اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران سکولوں کے نئے اوقات کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں رمضان کے دوران اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وفاقی نظامت تعلیمات نے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق سنگل شفٹ ادارے پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے12 تک کھلیں گے، جمعے کے روز اسکول صبح 8 بجے کھلیں گے اور چھٹی دن 12بجے ہوگی۔
ڈبل شفٹ اسکولز پیر تا جمعہ صبح 8 بجے سے 12 بجے تک کھلیں گے، پیر تا جمعرات ایوننگ شفٹ دوپہر ساڑھے 12 سےساڑھے4 تک ہوگی۔ بروز جمعہ کلاسز ڈیڑھ بجے سے ساڑھے 4 تک ہوں گی۔
عبادت گاہ میں معصوم لوگوں کو دہشت گردی کا نشانا بنانا غیر انسانی فعل ہے: وزیر اعلیٰ کے پی کے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
رپورٹ کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیماء مرکز نے کہا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر رہی۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔