City 42:
2025-03-03@09:44:15 GMT

ایپل کمپنی کا نیا کم قیمت والا آئی فون فروخت کیلئے پیش

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں مشہور ایپل کمپنی کا ایک اور انقلابی اقدام، کمپنی نے نیا کم قیمت والا آئی فون ’ 16ای‘ فروخت کے لیے پیش کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی فون 16 ای آسٹریلیا، کینیڈا، چین، جرمنی، انڈیا، جاپان، ملائشیا، میکسیکو، جنوبی کوریا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ سمیت 59 ممالک میں دستیاب ہے۔

’Apple iPhone 16E‘ کی پاکستان میں قیمت 229,999 متوقع ہے اور یکم مئی 2025 کو لانچ کیا جائے گا، موبائل میں 8 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے، یہ ماڈل کالے، سفید رنگ میں دستیاب ہوگا۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

آئی فون 16 ای کے ظاہر کو دو آئی فونز 14 (فرنٹ سے) اور 8 (بیک سے) کی طرح بتایا جا رہا ہے لیکن اس میں جدید اے 18 کی چِپ نصب ہے، 48 میگا پکسل کیمرا نصب کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایپل نے سیٹلائیٹ کنیکٹیویٹی کے لیے پہلا سی ون موڈیم، ایمرجنسی ایس او ایس، روڈ سائیڈ اسسٹنس، میسجز اور فائینڈ مائی وایا سیٹلائیٹ بھی متعارف کرایا ہے۔

ایپل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بیٹری لائف کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بہترین آئی فون ہے جو سنگل چارج پر دیگر کے مقابلے میں 6 گھنٹے زیادہ چلتا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید  اضافہ ہوگیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ا ئی فون

پڑھیں:

کراچی؛ رمضان سے قبل ہی مہنگائی آسمان پر، کس چیز کی قیمت کتنی ہوگئی، جانیے!

کراچی:

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں، پھلوں سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہ مقدس رمضان نیکیاں کمانے کے لیے آتا ہے لیکن پاکستان میں اسے ناجائز کمائی کا مہینہ بنادیا جاتا ہے ۔
 

یکم رمضان المبارک سے ایک روز قبل ایکسپریس سروے رپورٹ کے مطابق  شہرِ قائد میں ہر سال کی رواں برس بھی رمضان المبارک کا آغاز مہنگائی کی نئی لہر سے ہوا اور   کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 10 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ۔

مارکیٹوں میں سبزی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے مطابق پیاز 80 سے 100 ، آلو 70 سے 80 ، ٹماٹر 40 ، لہسن 800 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ادرک 600 سے 800، لیموں 800 ، ہری مرچ ، ہری پیاز ، شملہ مرچ 200 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

بازاروں میں بینگن ، بند گوبھی ، پالک ، مولی ، گاجر 80 روپے کلو ، پھول گوبھی ، شلجم 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح  لوکی اور چقندر 120 ، تورئی 160 ، کریلا ، بھنڈی 240 روپے کلو جب کہ دھنیا ، پودینا 20 روپے فی گڈی دستیاب ہے۔

پھلوں کی بات کی جائے تو کیلا درمیانے درجے کا 200 سے 300 روپے درجن ، خربورہ 120 سے 150 روپے کلو ،  کینو 400 سے 700 روپے درجن ، تربوز 200 روپے کلو روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔

اسی طرح اسٹرابیری 600 سے 800 روپے کلو ، امرود 300 روپے کلو ، گولاچی 200 روپے کلو، پپیتا 300 روپے کلو جب کہ کھجور 400 سے 800 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے ۔

علاوہ ازیں بچھیا کا فی کلو ہڈی والا گوشت 1300 سے 15 سو روپے جب کہ بغیر ہڈی 1600 سے 1800 روپے کلو ، بکرے کا گوشت 2ہزار 200 روپے کلو، مرغی کا گوشت 700 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ۔  کھجلہ ، پھینی 1000 سے 1400 روپے کلو، سموسے 480 روپے درجن اور دہی بڑے 800 روپے کلو میں دستیاب ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پوش علاقوں میں چلے جائیں ، متوسط یا پھر پسماندہ، ہر علاقے کے بازاروں میں مہنگائی کا جن بے قابو ہی نظر آتا ہے ۔انتظامیہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محض دعوے کررہی ہے تاہم یہ سب صرف کاغذوں میں نظر آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے روزے والے دن ہی سے انتظامیہ کے چند سرکاری افسران کچھ مارکیٹوں میں آئیں گے اور چند دکانداروں پر جرمانے کر کے عوام کو یہ بتائیں گے کہ وہ بہت کام کر رہے ہیں لیکن بظاہر وہ بھی ایک منصوبے کا حصہ ہوتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ  انتظامیہ کے اسی طرح دعوے کرتے رمضان المبارک گزر جائے گا اور پھر آخر میں حکومت نئے دعوے کرے گی کہ ہم نے اس مرتبہ قیمتوں میں 50 فیصد کمی کر کے وہ کارنامہ انجام دیا جو حاتم طائی نے بھی نہیں کیا ہوگا ۔شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتظامیہ کی نمائشی کارروائیاں منافع خوری کے خلاف ناکافی ہیں۔ شہر میں  موثرکارروائیاں لازمی ہیں جس سے عوام کو فائدہ پہنچے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں رمضان کے پہلے روز ہی منافع خور سرگرم، اشیا من مانی قیمتوں پر فروخت، انتظامیہ غائب
  • پشاور: آسٹریلین نسل کی گائے چوری کرنے والا گینگ متحرک، آدھی قیمت پر ڈیلر کو فروخت کا انکشاف
  • رمضان المبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ
  • ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل فروخت کے لیے پیش کر دیا
  • کراچی میں پھلوں، سبزیوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • لاہور: رمضان سے قبل پھلوں و سبزیوں کی نئی قیمت سامنے آ گئی
  • کراچی؛ رمضان سے قبل ہی مہنگائی آسمان پر، کس چیز کی قیمت کتنی ہوگئی، جانیے!
  • حکومت کا پٹرول 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان
  • رمضان المبارک کی آمد، حکومت کا عوام کو پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کا تحفہ دینے پر غور