City 42:
2025-04-18@01:05:44 GMT

قومی ایئرلائن کا کرایوں میں نمایاں رعایت  کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT

ویب ڈیسک:قومی ایئرلائن نے رمضان المبارک کی خوشی میں اور عیدالفطر 2025 سے قبل دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کردیا ۔

رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن نے ٹورنٹو سے کراچی کے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس سے اسلام آباد کا سفر کرنیوالوں کےلیے کرایہ جات میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی بکنگ 10 مارچ تک کرانا ہوگی جبکہ پیرس سے ٹکٹوں کےلیے 2 مارچ تک بکنگ کی جا سکتی ہے۔

لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر 28 فروری سے 16 مارچ تک اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، خواہشمند مسافر آن لائن بکنگ بھی کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن ریگولیٹر کی جانب سے پابندی ہٹانے کے بعد گزشتہ ماہ قومی ایئرلائن نے پیرس سے شروع ہونے والی یورپ کےلیے پروازیں دوبارہ شروع کی تھیں۔

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق تنازع کے بعد قومی ایئرلائن پر جون 2020 میں یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا کےلیے پروازوں پر پابندی لگادی گئی تھی۔

رمضان المبارک کی آمد، چینی کی قیمتوں میں مزید  اضافہ ہوگیا

توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت پاکستان مارچ 2025 میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی رکھنے والوں کو مدعو کرے گی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: قومی ایئرلائن مارچ تک

پڑھیں:

آئی سی سی کی جانب سےپلیئر آف دی منتھ کے نام کا اعلان ، قومی کرکٹرز کی پوزیشن کیا ؟ جانیں 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق انڈیا کے شریاس ائیر آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں جنہیں مارچ کی کارکردگی کی بنیاد پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ شریاس ائیر دوسری مرتبہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کی جارجیا وول آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر
  • پیٹرول پر بچت کی رقم بلوچستان میں لگانے کا فیصلہ، وزیراعظم کے اعلان پر عوام کا ردعمل کیا ہے؟
  • سندھ میں کل عام تعطیل کا اعلان
  • ضمنی الیکشن کی تیاریاں، سندھ حکومت کا 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
  • آئی سی سی کی جانب سےپلیئر آف دی منتھ کے نام کا اعلان ، قومی کرکٹرز کی پوزیشن کیا ؟ جانیں 
  • 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • عمرکوٹ ضلع میں 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  •  17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا اسرائیل کیخلاف 20اپریل کو ملک گیر مارچ کرنے کا اعلان