رمضان المبارک کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اوقات کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں کے رمضان المبارک کے عدالتی اوقات جاری کر دیے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار اویس الحسن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک میں پیر سے جمعرات تک سنگل بینچ میں عدالتیں صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کام کریں گی۔
سنگل بینچ میں سماعتوں کے بعد آدھے گھنٹے کا وقفہ ہوگا۔ پیر سے جمعرات ڈویژن بینچ میں عدالتیں بارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک کام کریں گی جبکہ جمعے کو کیسوں کی سماعت صبح ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے کے روز کوئی سماعت نہیں ہوگی ججز اپنے تحریری حکمنامے لکھیں گے۔ رمضان المبارک کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ دفاتر کے اوقات بھی جاری کردئیے جس کے مطابق پیر سے ہفتے تک ہائیکورٹ کے دفاتر صبح نو بجے سے اڑھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعے کے روز ہائیکورٹ کے دفاتر صبح نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کھلے ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے عدالتی اوقات کار کے مطابق سیشن کورٹ میں پیر سے ہفتے تک رمضان المبارک کے دوران عدالتیں صبح نو بجے سے دن اڑھائی بجے تک کام کریں گی۔ جمعے کے روز سیشن عدالتیں صبح نو بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کام کریں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بجے تک کام کریں گی نو بجے سے ساڑھے رمضان المبارک اسلام آباد کے مطابق پیر سے
پڑھیں:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کی خدمات اسلام آباد سے پشاور ہائی کورٹ کو واپس
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو واپس پشاور ہائی کورٹ بھجوادیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گریڈ اکیس کے جوڈیشل افسر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کی خدمات اسلام آباد سے پشاور ہائی کورٹ کو واپس کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کو واپس پشاور ہائی کورٹ بھجوادیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کی منظوری سے رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود گریڈ اکیس کے جوڈیشل افسر ہیں۔ خیال رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود اسلام آباد میں فرائص سر انجام دے رہے تھے، سیشن جج طاہر محمود اسلام آباد ہائی کورٹ میں ممبر انسپکشن ٹیم، سپیشل جج سنٹرل سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔