اوجلان کے اعلان کا عراق میں خیرمقدم اور شامی کردوں کا اظہار تعلقی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
قسد کے لیڈر مظلوم عبدی کا کہنا ہے کہ اوجلان کی اپیل کا تعلق کردستان ورکرز پارٹی سے تھا اور ہم شام والوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مظلوم عبدی شاہین جیلو کے تنظیمی نام سے پی کے کے کا رکن رہ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کے عسکریت پسند گروپ کے سربراہ کی طرف سے اس گروپ کو غیر مسلح اور تحلیل کرنے کے اعلان کا عراق اور شام میں کرد سیاسی، عسکری جماعتوں اور تحریکوں کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ عبداللہ اوجلان نے اپنے تاریخی اور اہمیت کے حامل پیغام میں یہ اپیل امرلی جیل میں وفد سے ملاقات کے بعد جاری کی تھی۔ عراقی کرد پارٹیوں جیسے کردستان پیٹریاٹک یونین، کردستان ڈیموکریٹک پارٹی آف عراق، اور عراقی کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی نے غیر مسلح ہونے اور جنگ ختم کرنے کے مطالبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک پارلیمنٹ کے نمائندوں، ملکی سیاسی شخصیات اور کرد رہنماوں پر مشتمل وفد نے ترک حکومت اور پی کے کے، کے درمیان مفاہمت اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اس پیغام کو جاری کروانے کے لیے امرلی جیل میں اوجلان سے تین بار ملاقات کی تھی، وہ عراق بھی گئے اور کرد رہنماؤں سے ملاقات کی۔ دوسری جانب شامی ڈیموکریٹک نامی کرد فورسز (قسد) ملیشیا کے رہنما مظلوم عبدی نے اوجلان کے پیغام کے جواب میں کہا ہے کہ پی کے کے رہنما کا یہ ایک پیغام مثبت تھا۔
اس کے ساتھ ہی قسد کے لیڈر مظلوم عبدی کا کہنا ہے کہ اوجلان کی اپیل کا تعلق کردستان ورکرز پارٹی سے تھا اور ہم شام والوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مظلوم عبدی شاہین جیلو کے تنظیمی نام سے پی کے کے کا رکن رہ چکا ہے اور ترکی اس گروپ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پی کے کے کی شامی شاخ، اور عبدی کو دہشت گرد سمجھتا ہے اور ترکی نے عبدی کو قتل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ واضح رہے قسد نامی اس گروپ کو امریکی سرپرستی حاصل ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مظلوم عبدی پی کے کے
پڑھیں:
بیرون ملک جانے سے متعلق عدالتی آرڈر نہ دکھایا تو اسد قیصر کی ضمانت خارج کردوں گا، اے ٹی سی جج
اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اسد قیصر کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔
وکیل عائشہ خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسد قیصر ملک سے باہر ہیں ان کی واپسی 22 اپریل کو ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ وہ کس کو بتا کر گئے ہیں؟ وکیل صفائی نے بتایا کہ ان کا نام ای سی ایل میں تھا، ہائیکورٹ سے اجازت لیکر گئے ہیں۔
جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اسد قیصر کی عبوری ضمانت ہوچکی ہے وہ آتے نہیں اور آخر میں آپ ان کو بلا لیتی ہیں، جو وہ اجازت لیکر گئے ہیں اس کا کوئی عدالتی ڈاکومنٹ لیکر آئیں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ نومبر میں ان کی عبوری ضمانت ہوئی اس کے بعد انہوں نے عدالت آنے کی زحمت ہی نہیں کی، اگر آپ نے ہائیکورٹ کا آرڈر نہ دکھایا تو میں ضمانت خارج کر دوں گا۔
عدالت نے اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 24 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست پر 13 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔