رہبر انقلاب اسلامی کا یوکرینی زبان میں پیغام جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, March 2025 GMT
KHAMENEI.IR کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے تین سال قبل رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکہ کی حمایت کرنے والے ممالک کے لیے جاری کردہ انتباہ کو شائع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایکس اکاؤنٹ پر یوکرینی زبان میں ایک نیا پیغام جاری کیا ہے، جس کا عنوان تھا "رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکہ کے لئے گرم جوشی رکھنے والے ممالک کے لئے تین سال پہلے جاری کیا گیا کا انتباہ۔" KHAMENEI.
آیت اللہ خامنہ ای: یوکرین کے معاملے میں پہلا سبق یہ ہے، بالخصوص ان ممالک اور حکومتوں کے لیے جو ان کی کٹھ پتلی ہیں، مغربی طاقتوں کی حمایت ایک سراب ہے، تمام حکومتوں کو اس کا علم ہونا چاہیے، وہ حکومتیں جو امریکہ اور یورپ کی وفادار ہیں، انہیں آج یوکرین کو درپیش صورتحال کا مشاہدہ کرنا چاہیے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں، زیلنسکی
یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔
زیلنسکی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجھے یقین ہے امریکا کے ساتھ تعلقات جاری رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا بھی معدنیات کے معاہدے کیلئے تیار ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے جھگڑے کے بعد لندن میں 18 ممالک کا یوکرین کی حمایت میں اجلاس ہوا۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ برطانیہ، فرانس اور دیگر ممالک یوکرین کے ساتھ جنگ روکنے کے منصوبے پر کام کریں گے، جسے امریکا کے سامنے پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یورپ اور امریکا کو ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، یورپ کی سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ یہ براعظم امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اجلاس میں شریک سربراہان نے اتفاق کیا ہے کہ جب تک جنگ جاری ہے یوکرین کو فوجی امداد جاری رکھی جائے گی، روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو یوکرین کی سلامتی کے لیے دفاعی کوششیں بڑھانی ہوں گی، یوکرین کی سلامتی میں ہی پورے براعظم یورپ کا استحکام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت یوکرین کو یوکے ایکسپورٹ فنانس کے ایک اعشاریہ چھ ارب پاؤنڈ استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔