Nawaiwaqt:
2025-02-28@09:01:12 GMT
بانی پی ٹی آئی ‘بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی۔گذشتہ روزفاضل عدالت نے اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی سماعت کی اور بغیر کسی کاروائی کے سماعت 11 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی
راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی، اڈیالہ جیل میں بشری بی بی سے بیٹی مہر النساء احمد نے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتیں مکمل کرانے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ جیل سے روانہ ہوگئے۔