نوشہرہ ( ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق  خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔

ایپل نے آئی فون کا نیا ماڈل 59 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا

سی ٹی ڈی کے مطابق حملہ آور کیسے مدرسے پہنچا، حملہ آور مسافروں کی گاڑی سے اترا یا لایا گیا اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیموں کو ٹاسک حوالے کردیا گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی تحقیقات میں مدد ملے گی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: حملہ آور کے مطابق

پڑھیں:

سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کردی

— فائل فوٹو

سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کردی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ زکوٰۃ سندھ نے 20 کروڑ روپے جاری کردیے، رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کے لیے مختص ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور فلاحی اسپتالوں کو زکوٰۃ فنڈ سے مالی مدد دی جائے گی، 2024ء اور 2025ء کے بجٹ سے 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈز اسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیے گئے، سول اسپتال کو 1 کروڑ 25 لاکھ جبکہ جناح اسپتال کو 1 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

لیاری جنرل اسپتال کو 27 لاکھ 50 ہزار روپے ملے ہیں جبکہ سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کو 12 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کریک جنرل اسپتال کورنگی کو 25 لاکھ اور ڈسٹرکٹ کونسل اسپتال جام کنڈو کراچی کو 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔


متعلقہ مضامین

  • اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری، 50افراد کے بیانات قلم بند،کال ڈیٹا ٹریس کرنے پر بھی کام جاری
  • نوشہرہ: خودکش دھماکے کی تحقیقات: سیاہ کپڑوں میں ملبوس حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا
  • وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ 40 لاکھ گھرانوں کو رقم ملے گی
  • دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی مسجد میں خودکش دھماکہ، سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق سمیت 8 شہید
  • رمضان پیکیج: حکومت کا 40 لاکھ خاندانوں کو فی کس 5 ہزار روپے دینے کا اعلان
  • وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت 40 لاکھ مستحقین کو 5 ہزار روپے فی خاندان دینے کا اعلان
  • سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کردی
  • خودکش حملہ آور نے کہاں دھماکا کیا؛ ٹارگٹ کیا تھا؟
  • جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں جے یوآئی(س)کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت4افراد ہلاک