2025-03-28@05:43:26 GMT
تلاش کی گنتی: 3125

«افراد شہید»:

(نئی خبر)
    خیبرپختونخوا میں اب بھی گڈ طالبان موجود ہیں، جو بھتہ لیتے ہیں، انہیں تحفظ مل رہا ہے، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اب بھی گڈ طالبان موجود ہیں، یہ طالبان بھتہ لیتے ہیں، ناکہ لگاتے ہیں، تھوڑی وصولی کرکے بھاگ جاتے ہیں، ان طالبان کو تحفظ مل رہا ہے، بنوں حملہ گڈ سے بیڈ ہونے والے طالبان نے کیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغانستان میں پرائی جنگ ہماری غلط پالیسی تھی، افغانستان سے ہماری بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہوگی تو 2200 کلومیٹر...
    سابق  ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سلیکشن پر تیر برسا دیے۔ مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں،کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔ چاہے وہ بابر اعظم ہو یا پھر کوئی اور ہو۔دس سے گیارہ فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو  دورہ نیوزی لینڈ  پر بھیج دیا گیا۔ شاہد خان آفریدی نے پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اسپنر کی ضرورت تھی وہاں پیسر بھر دیے۔ اپنے دور کے معروف بیٹسمین، سابق ٹیسٹ کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑیوں کو...
    اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود منگل کی علی الصبح سے اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 183 بچوں سمیت کم از کم 436 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت معاہدے کی خلاف ورزی ہے، خطے کا استحکام خطرےمیں پڑگیا، پاکستان الجزیرہ کے مطابق حماس کے ایک عہدے دار طاہر الننو کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تازہ بمباری کے باوجود گروپ نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دستخط شدہ معاہدے کے وقت نئے معاہدوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مذاکرات اب آگ کی زد میں ہوں گے، نیتن یاہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ پیرس معاہدے کے اہداف اب بھی قابل حصول ہیں اور عالمی برادری کو بڑھتے موسمیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔دنیا کے موسمیاتی حالات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے اجرا پر انہوں نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں اور معیشتوں کے لیے کم خرچ اور ماحول دوست توانائی سے فائدہ اٹھائیں۔ رواں سال موسمیاتی تبدیلی کے خلاف نئے اور پرعزم اہداف پیش کیے جائیں تاکہ کرہ ارض اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے۔ Tweet URL عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او)...
    روم(نیوز ڈیسک)بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے 6 افراد ہلاک اور 40 لاپتا ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی اٹلی میں نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس کو کہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے بحری جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس پر لکھا کہ کشتی کچھ گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد ڈوب گئی، 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اب بھی 40 لاپتا ہیں۔ یو این ایچ سی...
    مسلم لیگ (ن) لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر افغانستان سے دہشتگردی کے شواہد ملے تو اہداف کے تعاقب میں وہاں جا کر بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور اگر ضروری ہوا اور وہاں کارروائی کرنا پڑی تو کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ افغانستان میں دہشتگردوں کا پیچھا نہیں کرنا چاہیے، وہ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا یہ بیان پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے اس بیان کے بعد...
    اجلاس سے خطاب میں میئر کراچی نے کہا کہ انتظامی فیصلے کرنا اور فنڈز کی فراہمی میرا کام ہے لیکن گراؤنڈ پر کام کرنا اور ترقیاتی اسکیموں کو مکمل کرنا محکمہ انجینئرنگ کی ذمہ داری ہے، جو ٹھیکیدار ترقیاتی کام نہیں کرپا رہے ان کے ٹھیکے منسوخ کردیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل کئے جائیں، جو افسران کام نہیں کررہے ہیں انہیں ان کے عہدوں سے فارغ کردیا جائے، ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے، رواں مالی سال میں ڈھائی سو ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرنی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملانے والی طورخم کراسنگ کو تجارتی گاڑیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ بات ایک بارڈر سکیورٹی اہلکار نے کہی ہے۔ اس اہلکار کا مزید کہنا تھا، ''پیدل افراد کو جمعہ کے روز سرحد پار کرنے کی اجازت ہو گی۔‘‘ پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی: طورخم سرحد پھر بند افغان حکام کی جانب سے مبینہ طور پر سرحدی گزرگاہ کے قریب تعمیرات شروع کرنے پر ہونے والے تنازعے کے بعد 21 فروری کو پاکستان نے اس...
    رمضان المبارک میں طاقت اور انرجی بحال رکھنے کے لیےافطاری میں درست غذا شامل کرنا بیحد اہم ہوتا ہے۔ ایک چیز ایسی ہے جس کو اگر افطار میں شامل کرلیا جائے تو وہ صحت کے لیے بیحد مفید ثابت ہوتی ہے۔ اکثر گھروں میں افطار کے وقت دستر خوان پر چنا چاٹ ضرور موجود ہوتی ہے۔ چنے ذائقے دار تو ہوتے ہی ہیں لیکن یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔ چنے غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جن میں وٹامن، فائبر اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ امریکا کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ایک مضمون کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے چنوں میں 14.5 گرام پلانٹ بیسڈ پروٹین پایا جاتا ہے۔ پلانٹ بیسڈ پروٹین ایسا...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) زراعت نظر ثانی پالیسی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کپاس کے حوالے سے  خصوصی توجہ دیتے ہوئے مقامی پیداوار پر عائد اٹھارا فیصد جی ایس ٹی پر کمیٹی کا قیام کیا جو چئیرمین FBR, وزیر ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور وزیر خزانہ اورنگزیب پر مشتمل ہے کو ھدایت کی کہ  فوری طور پر اس پر اہنی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعظم نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے ھنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ بائیر کے ساتھ رابطہ کیا جائے تاکہ ماضی میں مونسنٹو کے ساتھ طے کئے گئے معاملات کا از سر نو جائزہ لیا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) ملک میں چینی مہنگی ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ حکومت نے ایک ماہ کیلئے چینی کی نئی قیمت مقرر کردی۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ماہ تک چینی کی قیمت ایکس مل ریٹ 159روپے ہوگی، چینی کی ریٹیل پرائس 164روپے فی کلو ہوگی، وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی، کمیٹی کے اجلاس میں شوگرملزمالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا اور قیمتوں میں کنٹرول کرنے کے حوالے سے باقاعدہ اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں بارباراضافہ ہورہاہے، رانا تنویرحسین کی سربراہی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )ماہرین نے پاکستان کے وفاقی سرکاری اداروں کی بہتر مالی کارکردگی پر امید کا اظہار کیا ہے جیسا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سال بہ سال آمدنی میں 5.2 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتے ہیں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق وفاقی سرکاری اداروں کی مجموعی آمدنی جون 2024 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کے لیے 13,524 بلین روپے تک پہنچ گئی جو مجموعی آپریشنل کارکردگی اور معاشی لچک میں اضافے کی عکاسی کرتی ہے تجزیہ کار اس نمو کو بحالی کی ایک مثبت علامت کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن طویل مدتی منافع کو برقرار رکھنے کے لیے گہری ساختی اصلاحات کی ضرورت کو بھی اجاگر کرتے ہیں .(جاری...
    اسلام آباد: سینئر وکیل اور سیاسی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قومی سلامتی اجلاس میں شرکت نہ کرکے اپنی جماعت پربڑادھماکاکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، کیونکہ ان کا مؤقف بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملتا جلتا ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد ہیں اور ان کے کارکن انہیں اپنا لیڈر مانتے ہیں۔ وہ تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں اور ان کا وسیع سیاسی تجربہ ہے، جسے قومی پالیسی سازی میں بروئے کار لایا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ پارلیمان کو تجویز دیں گے کہ قومی سلامتی اجلاس دوبارہ بلایا جائے تاکہ تمام...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سندھ کا پانی چوری کرنا برداشت نہیں، تحریک انصاف دفاع کرے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان اور لطیف کھوسہ  نے کہا کہ  پاکستان تحریک انصاف سندھ عوام کا دفاع کرے گی۔ سندھ میں نہریں نکالنے پر دھرتی خاموش نہیں ہو گی۔ حامد خان کا کہنا تھا کہ یہ جذبات پاکستان بھر کے وکلا کے ہیں۔ ہم سندھ کے وکلا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کا پانی چوری کرنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے کچھ لوگ اپنے مخصوص مفادات کی خاطر سندھ کا سودا کر رہے ہیں۔ کوئی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 37 کروڑ سے زائد مالیت کی 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔(جاری ہے) اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ماشخیل بارڈر کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس...
    ‏خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف  کھڑے ہو گئے۔ سیکورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سیکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے۔ مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تیراہ کے رہائشیوں نے واضح کیا کہ ہمارا دہشت گردوں سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ہمیں امن سے جینے دیں۔ ہم فوجی کو حوالے نہیں کریں گے۔ اس سے قبل کرک میں بھی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر خوارج کے حملے کو پسپا کیا تھا۔ اسی طرح بنوں میں 14 اور 15...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے طالبان سے آزادی اظہار اور صحافیوں پر جبر کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، مگر افغان میڈیا مسلسل دباؤ میں ہے۔ صحافیوں پر حملے، دفاتر پر چھاپے اور سنسرشپ کی سختیاں افغان صحافت کے لیے ایک سیاہ باب بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد صحافیوں اور میڈیا اداروں پر پابندیاں مزید سخت ہو گئی ہیں۔ صحافیوں کو سخت سنسرشپ، دھمکیوں اور گرفتاریوں کا سامنا ہے، جس کے باعث آزادی صحافت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ افغانستان جرنلسٹس سینٹر (AFJC) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2024ء میں میڈیا کے خلاف خلاف ورزیوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا، جس میں 181 صحافیوں کے حقوق پامال کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 131 صحافیوں...
    راولپنڈی(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021 تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022 میں پھر بڑھنا شروع ہوئی، افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشری بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے،  یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ...
    باغ (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیا س کے عزیز اور سابق ڈی آئی جی سردار علی افسر خان مرحوم کے کے پوتے میجر سعدبن زبیر بلوچستان میں ای آئی ڈی دھماکے میں شہید ہوگئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبارہے اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس شہید میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئے ۔ میجر سعد بن زبیر کی شہادت کی خبر سنتےہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ میجر سعد کی شہادت پرآزادکشمیر بھر میں سوگ کا سماں ہے اور ہر آنکھ اشکبارہے ۔ سیاسی، مذہبی ، سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیرتعداد میجر سعد بن زبیر کے گھر پہنچ گئی اور خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، میجر سعد کی...
    لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این  ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 37 کروڑ سے زائد مالیت کی 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ماشخیل بارڈر کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ چمن کے علاقے میں چھپائی...
    راولپنڈی + لاہور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) بانی پی آئی نے کہا ہے کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021ء تک کم ترین ہو گئی تھی اور 2022ء میں پھر بڑھنا شروع ہوئی، افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے، آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، آپ کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ مینوئیل کے مطابق بشریٰ بی بی اور بانی کو آدھا، آدھا گھنٹہ فیملیز اور پھر آپس میں ملاقات کرنی چاہیے، یہ مجموعی طور پر ڈیڑھ گھنٹہ کی ملاقات بنتی ہے لیکن کرائی 30 منٹ جاتی ہے،  ہم نے احتجاجا ً ملاقات 45 منٹ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک بائیکاٹ اپنی سیاست کو قومی سلامتی سے زیادہ اہمیت دے رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشیں جاری ہیں اور پاکستان تحریک انصاف سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔ تحریک فساد کو اوورسیز گروپس نے ہائی جیک کر لیا ہے، ان کے کچھ رہنما بھارتی لابی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ فتنہ خان وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی قومی سلامتی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتا تھا اور تحریک انصاف کا دہشت گرد ونگ ملکی سلامتی کے لیے  انتہائی خطرناک ہے۔ افغان مہاجرین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کو واپس جانا چاہیے کیونکہ پاکستان مزید بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔ ان...
    اسلام آباد: ایف بی آر میں امپورٹرز کی جانب سے آن لائن جمع کرائے گئے گڈز ڈیکلریشن فارمز میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا انکشاف ہوا ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایف بی آر نے انکوائری شروع کردی ہے۔  تفصیلات کے مطابق امپورٹرز کی جانب سے 10 ہزار سے زائد گڈز ڈیکلیریشن فارمز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، اس طرح قومی خزانے کو 14.2ملین روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔  جس سے آن لائن گڈز ڈیکلیریشن کی شفافیت کے نظام پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں، کہ ایک بار امپورٹنگ کمپنی، ایجنٹ، امپورٹڈ گڈز اور ڈیوٹی و ٹیکسز سے متعلق تمام معلومات آن لائن جمع کرانے کے بعد دستاویزات میں ردو بدل کیسے ممکن...
    ابو حمزہ کے خاندان کے دیگر ے افراد بھی شہید ہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزہ میں اسلامی جہاد کے ترجمان ابوحمزہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے ایک علاقے میں ایک گھر پر بمباری کی۔ یہ گھر ناجی ابو سیف کا تھا۔ مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ناجی ابو سیف المعروف ابو حمزہ اسلامی جہاد کے ترجمان تھے۔ اسرائیلی بمباری میں ان کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے ان تازہ حملوں میں اب تک 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں وزیراعظم عصام الدعالیس، 3 وزراء اور حماس رکن بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یرغمالیوں...
    پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جو آگ پاکستان میں لگی ہے اردگرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آس پاس رہنے والے یہ نہ سوچیں کہ پاکستان میں جو آگ لگی ہے وہ ان تک نہیں پہنچے گی۔   انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، اس معاملے...
    اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، الزامات کی سیاست پر نہیں، کراچی کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور رہے گا، جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئر شپ نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گہنور خان اسران نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی سیاست کی بنیاد ہی الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے، پیپلز پارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں گہنور خان اسران  نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگانے والے حافظ نعیم الرحمن ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے بینرز...
    کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر فارم 45 کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسترد کردیا ہے، مافیا سے جان چھڑانے کے لیے ایک بڑی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، جماعت اسلامی عوام کے ساتھ مل کر ڈرگ مافیا کے خلاف تحریک چلائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مسلط کردہ لوگ کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ کراچی میں جماعت اسلامی عام و عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ لیاری کے عوام کا محبت دینے پر...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کو کیوں دشمن بنایا۔؟ افغانیوں کو نکالنے سے پہلے کوئی طریقہ کار طے کرنا چاہیے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف احمد اویس نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں   گفتگو کرتے ہوئے احمد اویس کا کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کو کیوں دشمن بنایا۔؟ افغانیوں کو نکالنے سے پہلے کوئی طریقہ کار طے کرنا چاہیے تھا۔ افغانستان سے جنگ لڑ کر پاکستان کو کچھ نہیں ملے گا، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا تھا افغانیوں کو نکالنا نہیں تھا۔ انہوں...
    کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 18مارچ 2025ء ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افغانستان کے خلاف جنگ کرنی چاہیے نہ ہم افورڈ کرسکتے ہیں، افغانستان کو بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ ان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے، حکومت کو افغانستان سے مذاکرات میں جماعت اسلامی کی ضرورت پڑی تو ہم ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں، ملک میں فوجی آپریشن سے پہلے مسئلے حل ہوئے ہیں اور نہ آئندہ حل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے منگل کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوااور بلوچستان کی سنگین صورتحال اورموجود حالات کا تقاضہ ہے کہ ملک میں گریٹر ڈائیلاگ کا...
    فائل فوٹو۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (بیوٹمز) کوئٹہ میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل رہیں گی۔یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری ایک اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی کے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی ٹرانسپورٹیشن سروس غیر معینہ مدت تک بند رہیں گی۔اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے ژوب اور مسلم باغ کیمپس میں تدریسی عمل معمول کے مطابق ہوگا۔
    پاکستان نے دہشت گردوں کے تعاقب میں افغانستان میں کارروائیوں کا اشارہ دے دیا۔قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کی۔ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا، تحریک یا شخصیت نہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیرچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں،کوئی تحریک نہیں، کوئی شخصیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگردی اہم قومی مسئلہ ہے، جس میں اگر مگر کی کوئی گنجائش نہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، ہمیں دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف بلاول بھٹو نے کہاکہ پاکستان کے ارد گرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ دہشتگردی کی آگ ان تک نہیں پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں سفارتی سطح پر افغانستان میں موجود دہشتگردوں کا معاملہ اٹھانا ہوگا، اور دنیا کو...
    بانی کی بہن نے کہا ہے کہ بانی افغانستان کو دشمن نہیں سمجھتے اور کہہ رہے ہیں کہ پاکستان افغانستان سے بلاوجہ دشمنی مول نہ لے۔ بانی کا افغانستان کی حکومت سے لڑائی مول نہ لینے کا بیان آج شام اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی حکومت اور ریاست کے اداروں کے رہنما پاکستان میں افغانستان کی سرپرستی سے ہو رہی دہشتگردی کے سبب پاکستان کی سلامتی کو لاحق سنگین خطرات پر غور کرنے اور وطن کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے قومی اسمبلی کے فلور پر اہم ترین مشاورت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آج قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، ڈٓئریکٹر جنرل...
    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گراف نکال کر دیکھیں دہشتگردی 2021ء تک کم ہو گئی تھی اور 2022ء میں پھر بڑھنا شروع ہوئی۔ عمران خان نے واضح کیا کہ ملک میں آزادی، اتحاد، قانون کی حکمرانی اور ظلم کے خلاف کھڑا ہوں، اگر یہ ان چیزوں کے لیے مجھے اندر رکھیں گے تو میں تیار ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا دشمن نہیں ہے آپ اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، کیوں بلاوجہ مسلمان بھائیوں سے لڑائی مول لے رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق بانی...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت ہے، افغانستان یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں 57 حملہ ہوئے، وہاں تیزی سے بدامنی بڑھ رہی ہے، کے پی اس لیے جل رہا ہے کیونکہ ہماری اپنی پالیسی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں جماعتِ اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت ہے، افغانستان یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں اور ان میں سیکڑوں افراد کی ہلاکتوں پر افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔سیکرٹری جنرل نے اپنے نائب ترجمان فرحان حق کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد سے گریز کریں، غزہ میں انسانی امداد کی بلارکاوٹ فراہمی بحال کی جائے اور حماس کی قید میں باقیماندہ تمام یرغمالیوں کو بلاتاخیر اور غیرمشروط طور پر رہا کیا جائے۔ Tweet URL دو ماہ سے جاری جنگ بندی کے بعد گزشتہ روز اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر غزہ میں بڑے پیمانے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں، اس کے علاوہ وکلا کو بھی یہاں نہیں آنے دیا جارہا۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان میں افطار کے بعد ایک عادت ایسی ہے جو روزہ رکھنے والے افراد کے لیے بہت نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ ماہرین صحت افطار کے فوری بعد سونے سے منع کرتے ہیں کیوں کہ ایسا کرنا جسم کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے۔ رمضان میں افطار کے فوراٰ بعد سونے سے ہاضمے پر اثر پڑتا ہے اور خصوصاً کھانا مرغن ہو یا اس میں چینی شامل ہو تو وہ کھاتے ہی سونے سے ہاضمے کے مسائل درپیش ہوسکتے ہیں۔ افطار کے فوراً بعد سونا رات کی نیند میں بھی مشکلات پیدا کر سکتا ہے اور یہ نیند کے معیار پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ایسا کرنا تھکاوٹ اور سستی کا باعث بن سکتا ہے جو...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  دہشت گردی اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگرمگر کی گنجائش نہیں، دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا، اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی سلامی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، جو آگ پاکستان میں لگی ہے، ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی، دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتہ لگانا ہو گا، افغانستان میں دہشتگردی کا معاملہ بھرپور انداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو...
    سٹی 42:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قومی سلامتی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان  دہشتگردوں کی آماگاہ بن چکا ہے ، افغان حکومت کے کردار سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا   بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان سے انتہا پسندی اور دھشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے،یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگر-مگر کی گنجائش نہیں، بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر مشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ، افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔جو آگ پاکستان میں لگی ہے ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں سمیت 16ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ذرائع نے بتایا کہ جن...
    سٹی 42: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا دہشت گرد ونگ نظام کا حصہ نہیں ہونا چاہئے۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کے سامنےآ چکا ہے، پاکستان کی بہتری چاہنے والے آج پالیمان میں موجود ہیں جبکہ پاکستان کیخلاف بات کرنے والوں نے قومی سلامتی کے حوالے سے اجلاس کا بائیکاٹ کیا جس کی سب سے زیادہ خوشی بھارت، بی ایل اے اور طالبان کو ہوئی ہوگی۔ پی ٹی آئی  کا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ انتہائی افسوس ناک ہے، سپریم کورٹ بار عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک فساد شہدا کی توہین...
    ہائی بلڈ پریشر کا ایک جان لیوا عنصر یہ ہوتا ہے کہ اکثر افراد کو اس سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کے شکار ہوچکے ہیں۔ درحقیقت ہائی بلڈ پریشر کے شکار لگ بھگ ایک تہائی افراد کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اس بیماری سے متاثر ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی علامات عموماً اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب اس کی شدت بہت زیادہ بڑھ چکی ہو۔مگر حیران کن طور پر بیشتر افراد کو یہ علم ہی نہیں ہوتا کہ صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے۔ بلڈ پریشر کے جانچنے کے 2 پیمانے ہیں، ایک خون کا انقباضی دباؤ (systolic blood pressure) جو کہ اوپری دباؤ کے نمبر کا...
    — فائل فوٹو خیبر پختون خوا میں ضلعی سطح پر جدید آلات سے لیس اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکنیک ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں تھانوں اور چیک پوسٹوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے 50 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔پولیس کے لیے نائٹ وژن گوگلز، اسنائپرز اور دیگر آلات کے لیے72 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان اور پنجاب پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ امن و امان کا قیام...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف قومی نوعیت کے اہم اجلاس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی نوعیت کا غیر معمولی اجلاس ہے۔ اس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت نہایت افسوس ناک ہے۔ یہ قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہے۔ ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بے نظیر بھٹو، بلور خاندان اور مفتی محمد حسین نعیمی سمیت سینکڑوں اہم شخصیات...
     جیمز ویب خلائی دوربین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سائنس دانوں نے پہلی بار ہمارے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں میں اہم گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کا براہ راست مشاہدہ کیا ہے۔دی ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گیس پر مبنی بڑے سیارے زندگی کی میزبانی کرنے کے اہل نہیں ہیں، لیکن اس تحقیق سے یہ اشارہ ضرور مل جاتا ہے کہ دور دراز سیارے کیسے تشکیل پاتے ہیں۔زمین سے 130 نوری سال دور HR 8799 نظام کی عمر صرف تین کروڑ سال ہے، جو ہمارے نظام شمسی کے 4.6 ارب سال کے مقابلے میں تقریباً نومولود بچہ ہے۔تحقیق کے مطابق امریکا کی قیادت میں محققین کی ایک ٹیم نے اس نظام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے ثابت کردیا کہ ان کی پہلی اور آخری ترجیح بانی پی ٹی آئی ہے۔ ملکی سلامتی کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا نصب العین ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ وطن دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے۔ اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کیا ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی ان کیمرا بریفنگ کا بائیکاٹ کر دیا، محمود اچکزئی نے کہا  پاکستان کے حالات تقاضا کرتے ہیں تمام ایم این...
    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے کوئی بھی رکن پیش نہ ہوسکا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن پیش نہ ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کیا تھا جبکہ ان افراد جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کئے گئے تھے، تاہم 16 ارکان میں سے بھی کوئی رکن...
    امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن---فائل فوٹو  امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں جماعتِ اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت ہے، افغانستان یقینی بنائے کہ اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ حکمران 5 ارب، تنخواہ دار طبقہ 500 ارب ٹیکس دیتا ہے، حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقہ 500 ارب اور حکمران طبقہ صرف 5 ارب ٹیکس دیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 57 حملہ ہوئے، وہاں...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات سنگین ہوچکے ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بدامنی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اگر فوج اور عوام کے درمیان فاصلہ پیدا ہوجائے تو جنگیں نہیں جیتی جاتیں، اس لیے ضروری ہے کہ تمام مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں خیبر پختونخواہ میں 57 حملے ہوچکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہاں بدامنی بڑھ رہی ہے، یہ سب اس لیے ہورہا ہے کیوں کہ ہمارے پاس اپنی کوئی مؤثر پالیسی نہیں ہے، پہلے پرویز مشرف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) برطانوی ہوم آفس کے مطابق الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) ایک ڈیجیٹل سکیورٹی چیک ہے، جو بغیر ویزہ کے برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانا اور امیگریشن سسٹم کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ یہ نظام امریکہ کے 'ای ایس ٹی اے‘ اور آسٹریلیا کے سکیورٹی ماڈلز سے مستعار لیا گیا ہے، جو مجرمانہ ریکارڈ سمیت دیگر حفاظتی جانچ کو یقینی بناتے ہیں۔ ہوم آفس کا کہنا ہے کہ اس سے برطانیہ کے لیے خطرہ بننے والوں کی آمد کو روکا جا سکے گا۔ درخواست کا عمل اور فیس یورپی یونین کے شہریوں سمیت دیگر یورپی...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ  قانون اور انصاف کا اتنا تماشا نہیں بننا چاہیے، ہم کہاں انصاف لینے جائیں جب مجبوری میں جج صاحب بھی انصاف نہیں دے سکتے۔ انسداد دہشتگری عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج جب عدالت نے پوچھا کہ تفتیشی افسر کہاں ہے تو تفتیشی افسر غائب ہو گیا، اگر ملزم پیش نہ ہو تو ملزم کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ انصاف کا کونسا تقاضہ ہے سینکڑوں ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں مگر تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا ، قانون اور انصاف کا اتنا تماشا نہیں بننا چاہیے، ہم کہاں انصاف لینے جائیں جب مجبوری میں...
    علیمہ خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی۔ ہماری رات کو میٹنگ ہوئی ہے۔ لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شامل نہیں ہوگی، ہماری رات کو میٹنگ ہوئی ہے ، پی ٹی آئی سلامتی کونسل کےاجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہا کہ اگرملزم پیش نہ ہو توملزم کو گرفتارکر لیا جاتا ہے، یہ انصاف کا کون سا تقاضا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ سیکڑوں ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں، مگر تفتیشی افسر نہیں ہوتا، قانون اور انصاف کا اتنا تماشا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) مسلم لیگ ن کے رہنماء اور ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ پر ردعمل دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وطن اس وقت دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے، اس سے بڑھ کر وطن دشمنی کیا ہو سکتی ہے؟، تحریک انصاف نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، پی ٹی...
     وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں سمیت 16 ارکان کو آج (منگل) دوبارہ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور جی آئی ٹی نے 16 افراد کو دوبارہ طلب کر لیا جبکہ ان افراد کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیئے  گئے۔جن 16 افراد کو جے آئی ٹی نے طلب کیا ہے ان میں سید فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال،محمد حماد اظہر شامل ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ طلبی کے نوٹس وصول کرنے والوں میں...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان  نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کُن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس بری پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم خالق نے لکھا کہ ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا...
    پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا، ہماری طرف سے کوئی نمائندہ میٹنگ میں نہیں جائے گا، علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس اجلاس میں شریک ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ غیر آئینی وزیراعظم کی دعوت پر قومی سلامتی کے اجلاس میں کیسے جائیں؟۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا، علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ شریک ہوں گے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے اس اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے، یہ فیصلہ ہم نے گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا، تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا تاہم علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر عمل درآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ ...
    شام(نیوز ڈیسک)شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں ایک پرانی جنگی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ شامی سول ڈیفنس کے مطابق، دھماکہ چار منزلہ عمارت کے نیچے موجود ایک میٹل اسکریپ اسٹوریج ایریا میں ہوا، جس سے پوری عمارت منہدم ہوگئی۔وائٹ ہیلمٹس کے امدادی کارکنوں نے رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا اور 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت 16 لاشیں برآمد کیں۔ مقامی رہائشیوں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بے کار پڑے دھماکہ خیز مواد مزید جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ ادھر، شام میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب شامی وزارت دفاع نے لبنانی...
    بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کی ذمے داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 5 اکتوبر والے کیس میں پیش ہو رہے ہیں، 4 اکتوبر کو ہم اسلام آباد میں گرفتار ہوئے تھے، آج تفتیشی افسر پیش ہوئے لیکن دورانِ سماعت وہ غائب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ 3 پیشیوں میں پہلے بیانات لے لیے گئے ہیں، ہم ملزم ہیں اسلام آباد سے آئے ہیں، پیش نہ ہوں تو کہتے ہیں گرفتار کر لیں گے، تفتیشی پیش نہ ہوں تو ان کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔ علیمہ خان کا یہ بھی...
    میری مذاکرات والی بات پر تنقید کی گئی جو افغان صوبہ میں ہیں ان کونکالنے کا مخالف ہوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ، گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا...
     ساجد بلوچ : ڈیرہ اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ  اسما عیل  خان میں سکیورٹی فورسز نے  تھانہ درابن پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،دہشتگردمختلف اطراف سے تھانے پر45 منٹ تک فائرنگ کرتے رہے،ناکامی کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ایک اور واقعے میں چشمہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ  سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے،فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ،پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔  سٹاک مارکیٹ میں  کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا   شہید محمد علی کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی   وہ ڈی ایس پی سیکیورٹی کے ساتھ تعینات...
    ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف تنظیموں اشرافیہ اور عام لوگوں کی جانب سے مستحق اور غریب افراد سمیت مسافروں کے لیے سحر و افطار کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ عمومی طور پر دیکھا جاتا ہے کہ جہاں کہیں بھی سحر و افطار کے انتظام کیا گیا ہو وہاں چند سو لوگوں کا ہی اہتمام کیا جاتا ہے تاہم اسلام آباد میں ایک خدمت کمیٹی ہے جو کہ اپنے 30 سے زائد گرینڈ کچن کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کے لیے روزانہ سحر و افطار کا بندوبست کرتی ہے۔ اس خدمت کمیٹی کے رضاکار ان گرینڈ کچن سے سحر و افطار کا سامان مستحق اور سفید پوش افراد کے گھروں تک بھی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر بھی بات ہوگی، بہت سے لوگ دہشتگردی میں شامل ہیں، کچھ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف وزیر دفاع نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسنگ پرسنز کمیشن کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو ’کمپرومائزڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
    سوویت یونین ٹوٹنے کے بعد 1991 میں یوکرین، بیلاروس اور روس نے سی آئی ایس قائم کی تھی، یوکرین اب اس کا ایکٹیو ممبر نہیں ہے، لتھوینیا، لیٹویا اور ایسٹونیا اس میں شامل ہی نہیں ہوئے، سینٹرل ایشیا کی مسلمان ریاستوں سمیت اب اس کے 10 ایکٹیو ممبر ہیں۔ اپریل 2023 میں سی آئی ایس یعنی کامن ویلتھ آف انڈیپینڈنٹ اسٹیٹ کا اجلاس ہوا تھا، اس موقع پر جو اسٹیٹمنٹ جاری کی گئی اس میں انتباہ کیا گیا کہ داعش، القاعدہ، ایسٹ ترکستان اسلامی موومنٹ (ای ٹی آئی ایم)، ٹی ٹی پی، بلوچستان لبریشن آرمی، جنداللہ، جیش العدل، جماعت انصاراللہ اور اسلامک موومنٹ آف ازبکستان (آئی ایم یو) ریجنل اور گلوبل تھریٹ ہیں۔ عسکریت پسندوں کے ان ناموں پر غور...
    رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کا آغاز عموماً کھجور کے ذریعے ہوتا ہے۔ ماہرین یہ بتاتے ہیں کہ افطاری کے دوران کتنی کھجوریں کھانا بہتر رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان میں 5غذاؤں سے پرہیز کرکے دن بھر متحرک اور تازہ دم رہیں گو رمضان میں افطاری کے دوران اور اس کے بعد کھجوروں کی مثالی تعداد ہر شخص کے لیے مختلف ہوسکتی ہے لیکن افطاری کے بعد 3 سے 5 کھجوریں کھانا بہتر رہتا ہے۔ سحر و افطار میں کھجور کے فوائد کھجور میں قدرتی شکر ہوتی ہے جو روزے کے دوران کافی دیر تک جسم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اللہ کی اس بے مثل نعمت میں فائبر ہوتا ہے جو ہاضمے کو بہتر...
    ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو جدید ترین اور وافر اسلحہ کہاں سے مل رہا پے؟ عالمی تنظیم، افغان پیس واچ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے کئی صوبوں میں افغان طالبان حکومت کمزور ہونے سے امریکہ اور نیٹو کے چھوڑے ہتھیار ہی نہیں روس و چین کے بنے راکٹ لانچر، ہینڈ گرنیڈ، بم ، نائٹ ویژن گوگلز، سنائپر رائفلز اور ٹیلی سکوپس، آٹومیٹک گنیں اور گولیاں فروخت ہو رہی ہیں۔  اسلحے کے بین الاقوامی اسمگلر حکومتی رٹ نہ ہونے سے روسی وچینی ساختہ اسلحہ سرحد پار سے لانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔  ٹی ٹی پی اور بی ایل اے جیسی دہشتگرد تنظیمیں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی بھاری فنڈنگ سے منہ...
    بچے قوم کا سرمایہ ہیں۔ ملک کے مستقبل کا دار و مدار بچوں پر ہی ہے لیکن نہایت ہی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں بچوں کی بھاری اکثریت کے بارے میں کسی نے کچھ سوچا ہی نہیں ہے۔ اِس کا ذمے دار معاشرہ ہے اور حکومت بھی۔ سچ پوچھیے تو یہ مجرمانہ فعل ہے۔ اِن رُلتے ہوئے بدقسمت بچوں کو آپ نے بھی دیکھا ہوگا۔ ان نونہالوں کا کوئی والی وارث نہیں ہے، یہ بیچارے قسمت کے مارے بے گھر اور بے در ہیں۔ یہ اپنے جسم و جاں کے رشتے کو قائم رکھنے کے لیے طرح طرح کی صعوبتیں برداشت کرتے ہیں۔ ان کی خاصی بڑی تعداد سڑکوں اور کچرا کُنڈیوں سے کچرا جمع...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف ایئر سٹاف سے ملاقات میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، قائم مقام سیکرٹری دفاع نے اہم ساز و سامان کیلئے پاک فضائیہ کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکائل گامدے نے کی، وفد کی چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات بھی ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی...
    پاکستان نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں توسیع کے لیے افغانستان کی طالبان حکومت کی درخواست کو مسترد کردیا اور کابل انتظامیہ کو واضح الفاظ میں بتا دیا گیا ہے کہ پاکستان یکم اپریل سے تمام غیر قانونی اور افغان مہاجر کارڈ ہولڈرزکو ان کے وطن واپس بھیجنے کے اعلان پر قائم رہے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے سات مارچ کو اعلان کیا تھا کہ لگ بھگ 8 لاکھ افغان مہاجرین 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان سے اپنے وطن افغانستان چلے جائیں ورنہ ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد انھیں ڈی پورٹ کیے جانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر پاکستان کے دو صوبوں میں مسلسل دہشت گردی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔دہشت گردوں کو پاکستان...
    گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کی ذمہ داری نیشنل ایکشن پلان ون پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہا ہے، جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم...
    دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔ بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا، اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نصیر سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں کے پی کے میں سینکٹروں حملے ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 حملے ہوئے۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں بھارتی را اور امریکی سی آئی اے آزادانہ طریقے سے کام کر رہی ہیں، اس پورے عمل نے حکومت پاکستان کیلئے داخلی تحفظ ار حکومتی رٹ پر سوالیہ نشان بنا دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر سعود آباد میں عوامی دعوت افطار سے خطاب...
    افغان مہاجرین کے انخلا میں 15دن باقی، بروقت جانے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی، حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین اور افغان مہاجرین کے انخلا میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں اب صرف 15 روز باقی ہیں۔حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڈ لائن کے دوران انخلا کرنے والے کسی بھی غیر ملکی کیخلاف کارروائی نہیں کی...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا نے ملک میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کی ذمہ داری نیشنل ایکشن پلان ون پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔ گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  کل نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس ہورہاہے جس میں افغان ایشو پر بات ہوگی اور امید ہے کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افطار ڈنر کے موقع پر افغان قونصلر جنرل سے اس بارے میں بات کی ہے، دیر آید درست آید ، اس اہم ایشو پر بات ہونی چاہیے، توقع ہے کہ معاملات بہتر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں، ہمیں ان دونوں...
    کراچی میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے جو اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں ہے، کراچی کے عوام نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو یکسر مسترد کردیا لیکن ان مسترد شدہ پارٹیوں کو ہمارے سروں پر بٹھا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر سعودآباد میں عوامی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہے، گزشتہ ایک ماہ میں کے پی کے میں سینکٹروں حملے ہوچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 حملے ہوئے، بلوچستان میں جعفر...
    کابل: افغان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیا پر شائع ہونیوالی خبریں غلط ہیں۔ افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان مفتی عبدالمتین قانع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سراج الدین حقانی کے استعفیٰ سے متعلق شائع ہونیوالی خبریں غلط ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا سے درخواست کی  کہ وہ صرف حقائق پیش کریں، افواہوں اور پروپیگنڈے کو پھیلانے سے گریز کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغان میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں...
    کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب میں معروف عالم دین نے کہا کہ شیعہ لاپتہ افراد کا مسئلہ اب مزید پیچیدہ نہیں ہے مگر اب مزید کئی جوانوں کو جبری گمشدگی کا شکار کر دیا گیا ہے، ہم نے پہلے بھی یہ واضح کر آئے ہیں کہ یہ مسئلہ کسی ایک تنظیم کا مسئلہ نہیں ہے یہ شیعہ قوم کا مسئلہ ہے، پوری قوم ان افرادکے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں اور علما کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپتہ شیعہ افراد کا مسئلہ فوری حل کیا جائے، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے موثر پالیسی اور اقدام کیے جائیں، 21 رمضان کے جلوس میں لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے...
    اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین اور افغان مہاجرین کے انخلا میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں اب صرف 15 روز باقی ہیں۔ حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڈ لائن کے دوران انخلا کرنے والے کسی بھی غیر ملکی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے دی گئی مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے کے الزام میں گرفتار حیدر سعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک نوجوان حیدرسعید ہماری آفیشل ٹیم کا حصہ نہیں لیکن عمران خان کے ہر احتجاج میں شریک ہوتا ہے، لوگوں پر ایف آئی آر کٹوائیں اور تحقیقات کریں لیکن گھروں سے لوگوں کو اٹھانا غلط ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ نوجوانوں کے جعلی پیج بنائے گئے ہیں انہیں اٹھایا گیا ہے، اغوا...
     جنین میونسپلٹی کے ڈائریکٹر ممدوح آصف نے کہا کہ قابض فوج نے شہر کی 85 فیصد سڑکوں کو مسمار کر دیا ہے۔ تقریباً 8000 تجارتی ادارے اور دکانیں مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غرب اردن کے شہر جنین میں صیہونی فوج نے 85 فیصد سڑکوں کو بلڈوز کر دیا جبکہ 8 ہزار دکانیں اور تجارتی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ کیمپ کے تمام محلوں کو زبردستی بے گھر کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے جنین شہر اور اس کے کیمپ پر مسلسل 56 ویں روز بھی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے، گھروں کو بلڈوز کرنے اور جلانے اور دوسروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔...
    اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب بیان پر اداکارہ زرنش خان کو معاف نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں زرنش خان کی جانب سے معافی مانگنے کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا۔ زرنش خان نے علیزے شاہ سے فروری 2022 میں دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ انہوں نے جذبات میں آکر ان کے حوالے سے نامناسب بات کہی۔ زرنش خان نے علیزے شاہ کو بھیجے گئے معافی کے میسیج میں اپنے بیان کو احمقانہ بھی قرار دیا اور لکھا کہ انہیں اپنے الفاظ پر پچھتاوا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ علیزے شاہ کی والدہ سے بھی معافی مانگنے کو تیار...
    بیشتر افراد کو علم ہے کہ خون عطیہ کرنے سے حادثات کے شکار افراد، آپریشن کرانے والے مریضوں اور کسی دائمی مرض کے شکار افراد کی زندگی بچانے میں مدد ملتی ہے۔ مگر خون کا عطیہ دینے والے فرد کو اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ درحقیقت خون کا عطیہ دینے سے آپ نہ صرف کسی قیمتی زندگی کو بچا سکتے ہیں بلکہ اس سے آپ کی صحت کو بھی حیران کن فوائد حاصل ہوتے ہیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ فرانسیس کریک انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں اکثر خون کا عطیہ دینے اور خون کے کینسر کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ خون بنانے...
    پاکستان تحریک انصاف کا نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے اصولی فیصلہ کیا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا افغانستان سے دہشت گردی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی فرنٹ لائن پر ہے، اس لئے سب سے زیادہ نقصان یہاں ہورہا ہے۔شیخ وقاص نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس اور عوام کی شہادتیں سب سے زیادہ ہیں، دہشت گردوں کا خیبر پختونخوا پولیس ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے۔ یہاں کے عوام اور پولیس...
    لاہور: کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حکام نے کینسر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہونے والی لاکھوں مالیت کی ادویات کو برآمد کر لیا۔ ترجمان کسٹم حکام کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 734 پر ایک مسافر سے لاکھوں روپے کی بھاری مقدار میں اسمگل شدہ ادویات اپنے قبضے میں لے لی، برآمد شدہ ادویات کینسر اور گردہ ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہوتی ہے۔ کلیکٹر کسٹم طیبہ کیانی کہتی ہیں کہ ڈریپ کی طرف سے میڈیکل ادویات اور آلات کے لیے سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے، سرٹیفکیٹ میں دشواری کی وجہ سے کاروباری حضرات اسمگلنگ کا سہارا...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں اپنے سسر سے جیب خرچ لینے کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا شو میں عائزہ خان اپنے شوہر معروف اداکار دانش تیمور کے ساتھ شریک تھیں جہاں انہوں نے اپنی ابتدائی شادی شدہ زندگی کے مالی معاملات پر روشنی ڈالی عائزہ خان نے بتایا کہ دانش تیمور کے مالی معاملات ان کے والد سنبھالتے ہیں اور وہ خود اس معاملے میں کم ہی مداخلت کرتے ہیں انہوں نے کہا شروع میں جب میں کام نہیں کر رہی تھی تو مجھے جیب خرچ کی ضرورت ہوتی تھی اور یہ رقم مجھے دانش کے والد سے ہی ملتی تھی وہی مجھے چیک دیتے تھے اور اگلے مہینے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخلے کی شرح میں 95 فی صد کمی آ گئی ہے پہلے یومیہ 1500 افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کی کوشش کرتے تھے اب یہ تعداد 30 رہ گئی ہے. امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کا راستہ روکنے کے بعد اگلا مرحلہ ڈی پورٹیشن ہے اور ہر آنے والے دن میں غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم افراد کو واپس بھیجنے کے اقدامات میں اضافہ ہو گا.(جاری ہے) نائب صدر نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد کی بندش کے معاملے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے مابین لویہ جرگہ کی دوسری نشست آج پیر کے روز طورخم میں ہوگی سرحد کی بندش سے چیمبر آف کامرس کے مطابق دو طرفہ تجارت کی بندش سے یومیہ ایک ارب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے.(جاری ہے) پاکستان اور افغانستان کے مابین ضلع خیبر میں اہم تجارتی گزرگاہ گذشتہ تین ہفتوں سے ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے اور اس کی وجہ افغانستان کی جانب متنازعہ بارڈر پوسٹ کی تعمیر ہے حالیہ مسئلے کے حل کے لیے 24 فروری کو پاکستان اور افغان حکام کے مابین ایک نشست بھی ہوئی...