لاہور ایئرپورٹ پر جدہ سے آئے مسافر سے لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ ادویات برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور:
کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
حکام نے کینسر اور گردوں کے ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہونے والی لاکھوں مالیت کی ادویات کو برآمد کر لیا۔
ترجمان کسٹم حکام کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز ایس وی 734 پر ایک مسافر سے لاکھوں روپے کی بھاری مقدار میں اسمگل شدہ ادویات اپنے قبضے میں لے لی، برآمد شدہ ادویات کینسر اور گردہ ٹرانسپلانٹ میں استعمال ہوتی ہے۔
کلیکٹر کسٹم طیبہ کیانی کہتی ہیں کہ ڈریپ کی طرف سے میڈیکل ادویات اور آلات کے لیے سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے، سرٹیفکیٹ میں دشواری کی وجہ سے کاروباری حضرات اسمگلنگ کا سہارا لے رہے ہیں۔
طیبہ کیانی کے مطابق کسٹم حکام ایسی کارروائیاں جہاد سمجھ کر کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سربیا میں حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے
سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج سامنے آیا، جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں احتجاج کے باعث ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جبکہ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔
سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024 میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی کا نتیجہ ہے، جبکہ حکومت نے مظاہرین کو سخت کارروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔
Post Views: 1