فائل فوٹو۔

بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (بیوٹمز) کوئٹہ میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل رہیں گی۔

یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری ایک اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی کے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔

یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی ٹرانسپورٹیشن سروس غیر معینہ مدت تک بند رہیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے ژوب اور مسلم باغ کیمپس میں تدریسی عمل معمول کے مطابق ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات

فائل فوٹو۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اقتصادی اصلاحات کے لیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر تبادلہ بھی خیال کیا گیا۔ 

 اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کی ٹیم کو اقتصادی اصلاحات کےلیے سرمایہ کاری فنانسنگ پر بریفنگ دی گئی۔ 

ملاقات میں پائیدار ترقی، محصولات میں اضافے اور مالیاتی شفافیت کےلیے اصلاحات پر بھی غور کیا گیا۔  

اعلامیہ کے مطابق پری بجٹ مشاورت کے دوران مختلف چیمبرز اور تجارتی اداروں کی تجاویز کا تجزیہ پیش کیا گیا۔ 

وزیر خزانہ نے مالیاتی، تجارتی اور نجی شعبے میں جامع اصلاحات پر زور دیا۔  اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے نیشنل فسکل پیکٹ کو ملکی معاشی استحکام کےلیے اہم ستون قرار دیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق معاشی ترقی اور اصلاحات کےلیے عالمی بینک اور پاکستان نے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وومن یونیورسٹی مردان، ہراسگی واقعے میں ملوث سیکیورٹی افسر معطل، انکوائری کمیٹی قائم
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند
  • کوئٹہ، ایس بی کے، بیوٹمز کے بعد جامعہ بلوچستان بھی بند، آنلائن کلاسز جاری رہینگی
  • کوئٹہ، ایس بی کے یونیورسٹی کے بعد جامعہ بلوچستان بھی بند، آنلائن کلاسز جاری رہینگی
  • کوئٹہ، ایس بی کے یونیورستی کے بعد جامعہ بلوچستان بھی بند، آنلائن کلاسز جاری رہینگی
  • بلوچستان یونیورسٹی غیرمعینہ مدت کیلئے بند
  • وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے وفد کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس 18 مارچ کو طلب، اعلامیہ جاری