جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقی دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف ایئر سٹاف سے ملاقات میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، قائم مقام سیکرٹری دفاع نے اہم ساز و سامان کیلئے پاک فضائیہ کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت قائم مقام سیکرٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکائل گامدے نے کی، وفد کی چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات بھی ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی افریقی دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا، ڈاکٹر تھوبیکائل گامدے نے اہم ساز و سامان کیلئے پاک فضائیہ کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ دفاعی وفد کے مطابق
پڑھیں:
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کی سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
چینی فوجی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے حالیہ دورے سے دونوں ممالک بالخصوص مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔
مزید :