پاکستان نے افغانستان کے ساتھ طورخم کی سرحدی گزرگاہ کھول دی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملانے والی طورخم کراسنگ کو تجارتی گاڑیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ بات ایک بارڈر سکیورٹی اہلکار نے کہی ہے۔ اس اہلکار کا مزید کہنا تھا، ''پیدل افراد کو جمعہ کے روز سرحد پار کرنے کی اجازت ہو گی۔
‘‘پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی: طورخم سرحد پھر بند
افغان حکام کی جانب سے مبینہ طور پر سرحدی گزرگاہ کے قریب تعمیرات شروع کرنے پر ہونے والے تنازعے کے بعد 21 فروری کو پاکستان نے اس سرحد کو بند کر دیا تھا۔
(جاری ہے)
پاکستان کا دعویٰ ہے کہ افغانستان نے سرحد کے قریب تعمیرات کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔
دونوں اطراف کے عہدیداروں اور قبائلی عمائدین کے درمیان ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں اب اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ 15 اپریل تک ان تعمیرات پر کام روک دیا جائے گا، جب اس حوالے سے ایک اور اجلاس منعقد ہونا ہے۔
اہم تجارتی گزرگاہیہ سرحد کھلی ہونے کی صورت میں روزانہ سینکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں پیدل چلنے والے افراد، جن میں طبی امداد حاصل کرنے والے افغان بھی شامل ہوتے ہیں، یہ سرحد پار کرتے ہیں۔
اس کراسنگ کو ماضی میں بھی اسی طرح کے حالات میں متعدد بار بند کیا جا چکا ہے۔ دہشت گرد گروپوں کو پناہ دینے کے الزامات پر کشیدگیپاکستان اور افغانستان کے تعلقات کشیدہ ہیں کیونکہ دونوں فریق ایک دوسرے پر دہشت گرد گروہوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کرتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسلام آباد نے دعویٰ کیا تھا کہ بلوچستان میں ٹرین ہائی جیک کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں منصوبہ سازوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔
پاکستان دنیا کی سب سے بڑی افغان پناہ گزین آبادی کی میزبانی کرتا ہے، جن میں سے بہت سے لوگ 1979 میں سوویت حملے یا اس کے بعد جنگی صورتحال سے فرار ہو کر اس ملک آئے تھے۔
پاکستان کی طرف سے غیر قانونی پناہ گزینوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 2023 سے اب تک آٹھ لاکھ سے زیادہ افغان باشندوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔
ا ب ا/ا ا (ڈی پی اے، روئٹرز)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افغانستان کے
پڑھیں:
جزگہ مذاکرات : پاکستان ‘ افغانستان کا مستقل فائر بندی ‘ طور رخم بارڈرکھولنے پر اتفاق
طورخم (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغانستان نے مستقل فائربندی اورطورخم تجارتی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لیے کھولنے پراتفاق کر لیا۔ خیبر طورخم سرحدی کشیدگی پر پاک افغان جرگہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی جرگہ ممبر جواد حسین نے بتایا کہ مستقل فائربندی اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھولنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ جواد حسین نے کہا کہ مشترکہ جرگہ نے افغان فورسزکی متنازع تعمیرات کو عارضی طور پر بند کرنے پر اتفاق کیا ہے، متنازع تعمیرات بند کرنے لیے افغان جرگہ نے آج شام تک کی مہلت مانگ لی ہے۔ جرگہ افغان جرگہ آج شام تک افغان حکام کومتنازع تعمیرات بندکرنے پر اعتماد میں لے گا، متنازع تعمیرات کا مسئلہ آئندہ جوائنٹ چیمبر آف کامرس کے اجلاس تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جواد حسین نے بتایا کہ جیسی سی کے آئندہ اجلاس میں متنازع تعمیرات کا مستقل فیصلہ کیا جائے گا، آئندہ اجلاس تک تجارتی گزرگاہ کھول دی جائے گی اور آئندہ اجلاس کیلیے باہمی مشاورت سے تاریخ طے پائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ طورخم سرحد پرایف سی حکام اور افغان حکام کے درمیان آج ملاقات ہوگی، حکام کے درمیان ملاقات کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ کھولے جانے کا امکان ہے۔