لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں 37 کروڑ سے زائد مالیت کی 1138.11 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ایکسپریس وے کے قریب ملزم کے قبضے سے 3.

6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ماشخیل بارڈر کے قریب اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 840 کلو گرام افیون اور 150 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ چمن کے علاقے میں چھپائی گئی 84 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں ملزم سے 60.3 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کلو گرام

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز

بولان (سب نیوز)جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، یہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دونوں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا تاہم آپریشن کے دوران جہنم واصل کیے جانے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں، یہ تمام دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران ہلاک کیے گئے۔ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس بھاری مقدار میں غیرملکی اسلحہ موجود تھا، مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، دہشت گرد مسافروں کو یرغمال بناکر ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور ملک کے تحفظ کو یقینی بنایا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 30 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
  • جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر
  • برطانیہ جانے والے یورپی مسافروں کے لیے نئی داخلہ پالیسی
  • برمنگھم، منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے 9 ارکان کو 77 سال سے زائد کی سزائیں
  • لاہور: منشیات کیس کا ملزم عدم ثبوت پر بری
  • لاہور ایئرپورٹ پر جدہ سے آئے مسافر سے لاکھوں مالیت کی اسمگل شدہ ادویات برآمد
  • اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار  
  • کراچی ایئرپورٹ سے مشکوک ای ویزا پر البانیا جانیوالا مسافر ایجنٹوں سمیت گرفتار
  • پی آئی اے : برطانیہ جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری