بیشتر افراد کو علم ہے کہ خون عطیہ کرنے سے حادثات کے شکار افراد، آپریشن کرانے والے مریضوں اور کسی دائمی مرض کے شکار افراد کی زندگی بچانے میں مدد ملتی ہے۔

مگر خون کا عطیہ دینے والے فرد کو اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟

درحقیقت خون کا عطیہ دینے سے آپ نہ صرف کسی قیمتی زندگی کو بچا سکتے ہیں بلکہ اس سے آپ کی صحت کو بھی حیران کن فوائد حاصل ہوتے ہیں۔یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

فرانسیس کریک انسٹیٹیوٹ کی تحقیق میں اکثر خون کا عطیہ دینے اور خون کے کینسر کے خطرے میں کمی کے درمیان تعلق دریافت کیا گیا۔تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ خون بنانے والے اسٹیم سیلز میں قدرتی طور پر جینیاتی تبدیلیاں آتی ہیں جسے طبی زبان میں clonal hematopoiesis کہا جاتا ہے۔ان میں کچھ جینیاتی تبیدلیوں سے خون کے کینسر اور خون سے جڑے دیگر امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق کے دوران محققین نے 60 سال سے زائد عمر کے مردوں کے 2 گروپس کے ڈیٹا کا موازنہ کیا تھا۔اس پھل کو روزانہ کھانے سے آپ ڈپریشن جیسے مرض کو خود سے ہمیشہ دور رکھ سکتے ہیںایک گروپ ایسے افراد کا تھا جو 40 برسوں سے ہر سال 3 بار خون کا عطیہ کرنے والے مردوں پر مشتمل تھا جبکہ دوسرا ان مردوں کا تھا جنہوں نے خون کا عطیہ زندگی میں محض 5 بار دیا تھا۔

تحقیق کے نتائج چونکا دینے والے ثابت ہوئے۔دونوں گروپس میں لگ بھگ ملتے جلتی جینیاتی تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں مگر جو افراد اکثر خون کا عطیہ کرتے تھے ان میں ایسی تبدیلیاں ہوئیں جو کینسر سے جڑی ہوئی نہیں تھیں۔محققین کے مطابق خون کا عطیہ اکثر کرنے سے خون کے نئے خلیات بننے کا عمل تیز ہوتا ہے جس سے کینسر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

اس سے قل بھی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا تھا کہ خون کا عطیہ کرنے سے امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔خون کا عطیہ کرنے سے خون کو پتلا رکھنے میں مدد ملتی ہے جس سے بلڈ کلاٹنگ، بلڈ پریشر اور فالج کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

اسی طرح ایک اور تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ خون کا عطیہ کرنے سے انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔اور ہاں ہر بار خون عطیہ کرنے سے قبل آپ کا مفت طبی معائنہ بھی ہو جاتا ہے کیونکہ ڈاکٹر بلڈ پریشر، ہیموگلوبن کی سطح کو چیک کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: خون کا عطیہ کرنے سے میں مدد ملتی ہے جاتا ہے

پڑھیں:

پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر جاں بحق

پشاور:خیبر پختونخوا میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے دروازے پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تھانہ ارمڑ کی حدود میں افطار سے کچھ دیر قبل مسجد کے دروازے پر دھماکا ہوا، جس میں مفتی شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں پولیس افسران، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی افسران پہنچ گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے بتایا کہ تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • کسی جگہ روایتی آئینہ لگا ہے یا دو طرفہ آئینہ ؟ شناخت کیسے کریں ؟ جانیں
  • بوگس سائنسی آلات کے پیٹنٹ کی رجسٹریشن، بھارتی اور پاکستانی محققین سرفہرست
  • سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی
  • کراچی میں شہاب ثاقب کے گزرنے کا حیرت انگیز نظارہ دیکھ کر لوگ حیران
  • شہر قائد کا آسمان شہاب ثاقب کی وجہ سے جگمگا اٹھا
  • ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟
  • امریکہ، طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، کم ازکم 33 افراد ہلاک
  • وزیراعظم کا ججہ گینگ کو گرفتار کرنے والی ٹیم کیلئے فی کس 10، 10 لاکھ روپے انعام
  • پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر جاں بحق