واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخلے کی شرح میں 95 فی صد کمی آ گئی ہے پہلے یومیہ 1500 افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کی کوشش کرتے تھے اب یہ تعداد 30 رہ گئی ہے. امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کا راستہ روکنے کے بعد اگلا مرحلہ ڈی پورٹیشن ہے اور ہر آنے والے دن میں غیر قانونی طور پر امریکہ میں مقیم افراد کو واپس بھیجنے کے اقدامات میں اضافہ ہو گا.

(جاری ہے)

نائب صدر نے کہاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو چاہیے کہ وہ خود ہی امریکہ چھوڑ دیں ہمیں آنے کی ضرورت نہیں کہ ہم آئیں اور کہیں کہ اپنے ملک واپس جائیں ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم ایسا بھی کریں گے کولمبیا یونیورسٹی کے طالبِ علم اور فلسطینی کارکن محمود خلیل کی گرفتاری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں نائب صدر کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ رکھنے والے افراد کو غیر معینہ مدت تک کے لیے امریکہ میں رہنے کا حق نہیں ہے.

چند روز قبل امریکہ کے وفاقی امیگریشن حکام نے کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف مظاہروں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے فلسطینی طالب علم کو گرفتار کرلیا تھا خلیل گرین کارڈ ہولڈر تھے نائب صدر کا کہنا تھا کہ گرین کارڈ ہولڈرز یا اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکہ آنے والوں کو وہ حقوق حاصل نہیں ہیں جو ایک امریکی شہری کو حاصل ہیں. جے ڈی وینس نے کہاکہ یہ اظہاررائے کی آزادی کا نہیں بلکہ امریکی قومی سلامتی کا معاملہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ یا وزیر خارجہ یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ فلاں شخص کو امریکہ میں نہیں ہونا چاہیے تو ان کے پاس یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جے ڈی وینس پر امریکہ

پڑھیں:

امریکا کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک

واشنگٹن :

امریکہ کے وسطی مغربی اور جنوبی علاقوں کی 8 ریاستوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 سے زائد طوفان آئے ہیں، خراب موسمی حالات کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔

اتوار کے روز امر یکی میڈیا نے بتایا ہے کہ اب تک، امریکہ میں وسطی مغرب سے جنوب تک خراب موسم کی 500 سے زیادہ رپورٹس درج کی گئی ہیں، جن میں طوفان، تباہ کن ہوائیں اور بڑے اولے شامل ہیں۔ریاست مسیسپی، الاباما، لوئزیانا، ٹینیسی اور جارجیا کے کچھ علاقوں میں طوفان کے انتباہات اب بھی جاری ہیں۔ مسیسپی کے مقامی پولیس چیف کے مطابق، ریاست میں آنے والے طوفان کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں ایک نابالغ بھی شامل ہے۔

رپورٹس کے مطابق، 15 تاریخ کی شام تک، امریکہ کی متعدد ریاستوں میں آنے والے ان انتہائی موسمی واقعات کے باعث کم از کم 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • جنین میں 80 فیصد سڑکیں بلڈوز، 21 ہزار افراد بے گھر
  • گرین کارڈ ہولڈرز کو امریکہ میں مستقبل رہائش کا حق نہیں، امریکی نائب صدر ڈی وینس کا انتباہ
  • پاکستان میں افغانی شہریوں کیلئے ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی،31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم
  • سولر نیٹ میٹرنگ: 27 روپے ونڈ فال منافع تھا جسے 10 روپے کے مناسب منافع پر لے آئے: اویس لغاری
  • پاکستان میں افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد کے لیے آخری ڈیڈ لائن میں 15 دن باقی
  • امریکہ کے وسطی حصے میں طوفان نے تباہی مچا دی، کم از کم 33 ہلاک
  • امریکا کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک
  • امریکہ کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہو گئے
  • امریکی وزیرخارجہ کا جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دینے کا اعلان