پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  دہشت گردی اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگرمگر کی گنجائش نہیں، دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا، اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہو گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی سلامی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، جو آگ پاکستان میں لگی ہے، ہمارے اردگرد رہنے والے مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی، دہشتگردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتہ لگانا ہو گا، افغانستان میں دہشتگردی کا معاملہ بھرپور انداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا، اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہو گا، بیرونی دنیا بھی یہ سب معاملات دیکھے، دنیا خود کو اس خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہے، یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگر-مگر کی گنجائش نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیر مشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، رانا تنویر حسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، دہشت گردی کی موجودہ صورتحال پر جلد اے پی سی بھی بلا رہے ہیں، افغان حکومت سے رابطے میں ہیں، جبکہ ناظم الامور کو بھی طلب کیا ہے۔
مرید کے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ افغانستان کو بتا دیا ہے کہ ان کے ہاں بیٹھے ہوئے دہشت گرد پاکستان میں کارروائیوں میں ملوث ہیں، افغان حکومت دہشت گرد گروپوں کی حوصلہ شکنی اور ان کے خلاف کارروائی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف بلوچستان میں بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، حکومت دہشت گردی کے حوالے سے جلد اے پی سی بھی بلانے جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے وفاق سمیت پنجاب میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی ہماری مضبوط اتحادی ہے اور رہے گی۔
مزیدپڑھیں:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بوتل بند مضر صحت پانی بیچنے والی 8 برانڈز کے پلانٹ سیل کردیے

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی کے معاملے پر اگر مگر کی گنجائش نہیں، دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
  • افغانستان  دہشتگردوں کی آماگاہ بن چکا ہے ، افغان حکومت کے کردار سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • پاکستان میں لگی دہشت گردی کی آگ کو روکا نہ گیا تو یہ سات سمندر پار تک جائیگی، بلاول بھٹو
  • ن لیگ کو بڑا دھچکا، اہم لیگی رہنما رانا احسان پیپلزپارٹی میں شامل
  • غیر ملکیوں کا انخلا اور دہشت گردی
  • ن لیگ کو بڑا جھٹکا ،اہم رہنمانے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
  • لیگی رہنما رانا احسان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
  • کینال معاملہ، بھٹو کی برسی پر   بلاول بھٹو  پارٹی پالیسی واضح کریں گے
  • بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کرنے جا رہے ہیں، رانا تنویر حسین