Daily Ausaf:
2025-03-19@05:08:16 GMT

صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے؟جانیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

ہائی بلڈ پریشر کا ایک جان لیوا عنصر یہ ہوتا ہے کہ اکثر افراد کو اس سے لاعلم رہتے ہیں کہ وہ اس مرض کے شکار ہوچکے ہیں۔

درحقیقت ہائی بلڈ پریشر کے شکار لگ بھگ ایک تہائی افراد کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اس بیماری سے متاثر ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کی علامات عموماً اسی وقت ظاہر ہوتی ہیں جب اس کی شدت بہت زیادہ بڑھ چکی ہو۔مگر حیران کن طور پر بیشتر افراد کو یہ علم ہی نہیں ہوتا کہ صحت مند افراد کا بلڈ پریشر کتنا ہونا چاہیے۔

بلڈ پریشر کے جانچنے کے 2 پیمانے ہیں، ایک خون کا انقباضی دباؤ (systolic blood pressure) جو کہ اوپری دباؤ کے نمبر کا اظہار کرتا ہے۔انقباضی دباؤ بنیادی طور پر دل کے دھڑکنے سے جسم کے مختلف اعضا تک پہنچنے والے خون کے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے۔دوسرا پیمانہ انبساطی دباؤ (diastolic blood pressure) ہے جو انسانی دھڑکنوں کے درمیان وقفے اور آرام کے نمبر ظاہر کرتا ہے۔

یہ نمبر انتہائی اہم ہوتے ہیں کیونکہ انقباضی دباؤ میں ہر 20 یا انبساطی دباؤ میں 10 نمبروں کے اضافے سے کسی فرد کے ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت کا خطرہ دوگنا بڑھ جاتا ہے۔کچھ سال پہلے تک 140/90 ایم ایم ایچ جی سے کم بلڈ پریشر کو ڈاکٹروں کی جانب سے صحت مند یا نارمل قرار دیا جاتا تھا۔مگر امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کچھ عرصے قبل بلڈ پریشر چارٹ کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا جس میں دہائیوں پرانے نمبروں کو تبدیل کیا گیا۔

اس نئے چارٹ کے مطابق صحت مند افراد کا بلڈ پریشر 120/80 ایم ایم ایچ جی کم ہونا چاہیے۔اگر کسی فرد کا بلڈ پریشر 130/80 تک پہنچ گیا ہے تو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ اس میں ہائی بلڈ پریشر کی بیماری کا آغاز ہو رہا ہے۔ان نمبروں سے عندیہ ملتا ہے کہ آپ ہائی بلڈ پریشر کے دائمی عارضے کے شکار ہونے کی جانب بڑھ رہے ہیں اور ضروری ہے کہ اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کو اختیار کیا جائے۔

اسی طرح اگر انقباضی دباؤ 130 سے 139 جبکہ انبساطی دباؤ 80 سے 89 کے درمیان ہو تو اسے ہائی بلڈ پریشر کا پہلا مرحلہ قرار دیا جاتا ہے۔ہائی بلڈ پریشر کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹروں کی جانب سے طرز زندگی میں تبدیلیاں تجویز کی جاتی ہیں جبکہ ادویات کے اسعمال کا مشورہ بھی دیا جا سکتا ہے۔140/90 سے اوپر ہونے مطلب یہ ہے کہ آپ فشار خون کے عارضے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

اگر بلڈ پریشر مسلسل 140/90 سے زائد ہو تو اس مرحلے میں ڈاکٹروں کی جانب سے ادویات اور طرز زندگی کی مختلف تبدیلیوں کے مجموعے کو اپنانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔اگر یہ نمبر 180/120 سے زائد ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ شدید خطرے کی زد میں ہیں۔یہ ہائی بلڈ پریشر کا وہ مرحلہ ہے جب مریض کو طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے، خاص طور پر اگر ہر بار بلڈ پریشر کی ریڈنگ یہی آرہی ہو۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہائی بلڈ پریشر انقباضی دباو کا بلڈ پریشر بلڈ پریشر کے کی جانب سے ہے کہ ا

پڑھیں:

اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے۔

یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب 2011ء میں امریکی خفیہ ایجنسی (CIA) نے اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے کئی بالی ووڈ گانے برآمد کیے، جن میں ادیت نارائن، کمار سانو اور الکا یاگنک کے ہٹ گانے شامل تھے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں الکا یاگنک نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ یہ میری غلطی تو نہیں ہے کہ وہ میرا فین تھے؟

پوچھے گئے سوالوں کا گلوکارہ نے مزید دلچسپ جواب دیا کہ اسامہ بن لادن جو بھی تھے، کیسے بھی تھے، ان کے اندر کہیں نہ کہیں ایک چھوٹا سا فنکار ہو گا، اگر انہیں میرے گانے پسند تھے، تو اچھا ہے ناں۔

اسی انٹرویو میں الکا یاگنک نے بالی ووڈ کی اندرونی سیاست پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے گانے جو مجھے ملنے والے تھے، وہ سازش کے تحت مجھ سے لے لیے گئے، ایک سینئر گلوکارہ نے میرے خلاف بہت گندی سیاست کھیلی، میں کئی بار گانوں کی ریہرسل کر چکی ہوتی، لیکن بعد میں پتہ چلتا کہ وہ گانا کسی اور نے گایا ہے۔

جہاں ایک طرف ان کی موسیقی کے لاکھوں مداح ہیں، وہیں اس بات نے سب کو حیران کر دیا کہ دنیا کے سب سے مطلوب شخص اسامہ بن لادن کا شمار بھی ان کے مداحوں میں ہوتا تھا۔

یہ دلچسپ انکشاف سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو چکا ہے اور صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

کچھ لوگ مزاحیہ انداز میں کہہ رہے ہیں کہ الکا یاگنک کی آواز کی دہشت کا عالم یہ تھا کہ اسامہ بھی اس کے دیوانے تھے، جبکہ کچھ صارفین حیران ہیں کہ اسامہ کے کمپیوٹر میں بالی ووڈ گانوں کی کلیکشن کیا کر رہی تھی؟

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردی میں کوئی 2 رائے اور سیاست نہیں ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر
  • قومی سلامتی پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، سب کو متحد ہونا ہوگا: بیرسٹر گوہر
  • امیتابھ بچن نے 350 کروڑ روپے آمدن پر کتنا ٹیکس دیا؟
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد کی جانب سے دھمکیاں ملنے پر پراسیکیوٹر نے سیکیورٹی مانگ لی
  • خون کا عطیہ کرنے سےصحت پر کیسے حیرت انگیزاثرات ہوتے ہیں ؟ جانیں 
  • اسامہ بن لادن میرے نمبر ون فین تھے: الکا یاگنک
  • یمن: امریکی فضائی حملوں میں 53 افراد جاں بحق
  • آئی جی پنجاب کا صوبہ میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنیکا حکم
  • امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 19 افراد ہلاک