جج صاحب انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے: علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب کی ذمے داری ہے کہ انصاف دیں، قانون کا تماشہ نہیں بننا چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ 5 اکتوبر والے کیس میں پیش ہو رہے ہیں، 4 اکتوبر کو ہم اسلام آباد میں گرفتار ہوئے تھے، آج تفتیشی افسر پیش ہوئے لیکن دورانِ سماعت وہ غائب ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ 3 پیشیوں میں پہلے بیانات لے لیے گئے ہیں، ہم ملزم ہیں اسلام آباد سے آئے ہیں، پیش نہ ہوں تو کہتے ہیں گرفتار کر لیں گے، تفتیشی پیش نہ ہوں تو ان کے خلاف کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا۔
علیمہ خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ میں ملاقات کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علیمہ خان
پڑھیں:
ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا: اختر مینگل
کوئٹہ:سربراہ بی این پی سرداراخترمینگل نے کہا ہے ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بہت کچھ ہوسکتا تھا، اگر سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار نہ ہوتا توچیزیں سنبھل سکتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے سیاسی جماعتو ں کوبھی آزمایا، ریاست ،ریاستی اداروں کوبھی ہم نے سمجھانے کی کوشش کی، بلوچستان کوایک صوبے کی حیثیت سےدیکھیں توصوبےکےلوگ آپ کےساتھ چلنے کیلئے تیارہیں۔
سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ ہم اورکچھ نہیں مانگتے ہمیں صرف عزت چاہیے، ہمارے وسائل پردسترس ہماری ہونی چاہیے، ہوناتویہ چاہیے تھا کہ وہ اپنی حرکتیں صحیح کرتے، ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکےستیاناس کر دیا گیا۔
اخترمینگل نے کہا کہ مطالبات کس کے سامنے رکھیں؟ میں نے سپریم کورٹ میں مطالبات پیش کیے، میں نے6نکات پیش کیے،کوئی بھی نکتہ آئین سے ہٹ کرنہیں تھا، میں نے کہا ہم علیحدگی کی طرف نہیں جارہے، مطالبات تھے کہ بلوچستان کےساتھ ہونی والی زیادتیوں کےذمہ داروں کوکٹہرےمیں لایاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ہماری بات نہیں سنی، ہماری آوازکوبرداشت نہیں کیاگیا، ہمیں اسمبلی سے آؤٹ کر دیا گیا، اب اختیارات فارم47والوں کےپاس ہیں، ہم توبے بس ہیں ہم نے توہاتھ اٹھا لیے ہیں۔
Post Views: 1