2025-03-18@23:13:36 GMT
تلاش کی گنتی: 21517
«کے نومنتخب»:
(نئی خبر)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ میں بھی سپیشل پراسیکیوٹر کا ایسا ہی رویہ رہا،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔...
—فائل فوٹو جعفر ایکسپریس حملے کے 9 میں سے 8 زیرِ علاج زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ سول اسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق واقعے کا 1 مریض اب بھی ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاجاسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جعفرایکسپریس حملےکے9 زخمی زیرعلاج ہیں،حالت خطرے سے باہر ہے ۔ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس حملے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا تھا۔16 زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں 10 زخمی تاحال زیرِ علاج ہیں۔
—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ملک بھر میں بچوں کے اغواء کےخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے نمائندے کو آئندہ سماعت پر بلا لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سپوریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، تاہم آئی جیز کے ساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی گئی۔ کرغزستان کی خاتون کے بیٹے کا اغوا، سابق شوہر کو پیش کرنے کا حکمکرغزستان کی خاتون کے سابق شوہر کے ہاتھوں بیٹے کے اغوا کیس میں عدالتی حکم پر آئی جی خیبرپختونخوا سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔...
---فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہو گی۔محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے طلب میٹنگ میں ہر سیاسی جماعت کے نمائندوں کو بلایا جائے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی میٹنگز میں جماعتِ اسلامی کے نمائندے بھی شریک ہونے چاہئیں۔دوسری جانب مجلسِ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آن بورڈ لیے بغیر جو بھی فیصلے ہوئے وہ عوامی فیصلے نہیں ہوں گے، عوام ان فیصلوں کو قبول نہیں کریں گے۔ ملک غلط...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا گزشتہ دنوں ایک بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے 90 کی دہائی میں پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے لیے کوئی میراث نہیں چھوڑ کر گئے اور نہ انہوں نے کوئی آئی سی سی ایونٹ جتوایا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وقار یونس نے محمد حفیظ کی اس بات پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’بڑے ناموں نے پاکستان کو کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا‘، محمد حفیظ اور شعیب اختر آمنے سامنے اب محمد حفیظ نے...
ماڈل و اداکارہ مریم نفیس اور ہدایت کار امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔ دونوں نے 17 مارچ کو انسٹاگرام پر نوزائیدہ بچے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والدین بننے کی خوشخبری سنائی۔ دونوں کی جانب سے شیئر کردہ متعدد تصاویر میں انہوں نے بچے کا چہرہ بھی دکھایا جب کہ بعض تصاویر میں مریم نفیس کو ہسپتال کے بستر پر بھی دیکھا گیا۔ دونوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ایک ہفتہ قبل ہوئی تھی۔ دونوں نے پوسٹ میں بیٹے کا نام بھی بتایا اور مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان...
کرپشن کیس میں عدالتی ریلیف کیلئے نیتن یاہو کے غزہ پر وحشیانہ حملے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز تل ابیب:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے کرپشن کیس میں گواہی ملتوی کروانے کے لیے غزہ پر وحشیانہ حملے کو جواز بنا لیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عدالت نے سکیورٹی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے استغاثہ کی درخواست پر نیتن یاہو کی گواہی منسوخ کر دی۔ الجزیرہ اور اسرائیلی اخبار ماریو کے مطابق، نیتن یاہو نے منگل کے روز غزہ پر بڑے حملے کی نگرانی کے چند گھنٹے بعد ہی اپنی گواہی منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا، جسے منظور کر لیا گیا۔ نیتن یاہو پر رشوت خوری، دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے تین بڑے...
لاہور: تھانہ وحدت کالونی کی حدود سے آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان شہری کا قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کرنا شروع کیا جس میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں، ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) سینئروزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر چیف وائلڈلائف رینجر کی زیر نگرانی پنجاب بھر میں مہمان آبی پرندوں کے غیرقانونی شکاریوں کا تعاقب بھرپور انداز سے جاری ہے جس کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات جھنگ ، چنیوٹ ،قصور ، تونسہ بیراج اور مظفر گڑھ سے مرغابی کے غیرقانونی شکارمیں مشغول 8شکاری رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے5شکاریوںکو ایک لاکھ سے زائد جرمانہ کیساتھ مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔(جاری ہے) تر جمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر جھنگ محمد اکرم شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جھنگ اور چنیوٹ کے مختلف مقامات سے مرغابی کے غیرقانونی شکار میں مشغول 3شکاریوں کو گرفتار کرکے انہیں 70ہزار روپے محکمانہ معاوضہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) ایک دور ایسا بھی گزرا کہ جب لوگ فقیروں کی دعا کو اپنے لیے "لکی" سمجھتے تھے۔ فقیر بھی ایسے سادہ ہوا کرتے تھے کہ گویا درویش ہوں۔ وہ دروازوں پر آکر صدا لگایا کرتے تھے اور لوگ حسبِ توفیق آٹا خیرات کر دیا کرتے تھے یا انہیں کھانا کھلا دیا جاتا تھا۔ لیکن عصرِ حاضر میں براہ راست گھروں کے باہر گھنٹیاں بجائی جاتی ہے۔ چاہے آرام کا ہی وقت کیوں نہ ہو۔ اگر ان کی مدد کر دی جائے تو بغیر دعا دیے دفعتاً فرار ہو جاتے ہیں جیسا کہ ہم کوئی ڈاکو ہوں کہ دوبارہ گداگروں سے پیسے واپس لے لیں گے۔ اگر خلاف توقع کم پیسے...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے خطہ میں امن اور استحکام کیلئے بھی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی کوششوں کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر بحرین نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاک افواج کا...
چین میں اتارچڑھاؤ کے باوجود روزگار کی صورتحال مستحکم رہی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز بیجنگ (شِنہوا) چین میں موسم بہار کی تعطیلات کی وجہ سے شہری بے روزگاری کی شرح میں اتار چڑھاؤ کے باوجود روزگار کی مجموعی صورتحال مستحکم رہی۔ قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ملک کی سروے شدہ شہری بے روزگاری کی اوسطاً شرح 5.3 فیصد رہی جس میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سروے شدہ شہری بے روزگاری کی شرح فروری میں 5.4 فیصد تھی جس میں جنوری کی 5.2 فیصد کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔این بی...
اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے پی ٹی آئی کے قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پھر قومی سلامتی کے معاملے پر سیاست کو ترجیح دی ہے، قومی سلامتی کے امور کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے۔ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی میں شرکت نہ کرنا طالبانائزیشن کی حمایت کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس موقع تھا کہ وہ قومی اہمیت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں یک زبان ہوتی۔ ہمیں اپنے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مشترکہ قومی...
ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ’’قومی سلامتی کونسل‘‘ نے1991 کے دوران عالم اسلام اور مشرق وسطیٰ کے حوالہ سے ایک منصوبہ طے کیا تھا جوجولائی میں1992 میں میڈیا میں آیا ۔ یہ منصوبہ اس سے پہلے بھی چند سال قبل قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا چکا ہے مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلانات کا پس منظر سمجھنے کے لیے اس پر دوبارہ نظر ڈال لینا بلکہ بار بار اسے دیکھتے رہنا ضروری محسوس ہوتا ہے۔ اسے ارباب فکر و دانش کی خدمت میں اس گزارش کے ساتھ ایک بار پھر پیش کیا جا رہا ہے کہ اس امر کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی اب تک کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈاجاری کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر ایاز صادق افتتاحی کلمات اور شرکا کو خوش آمدید کہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب سے کمیٹی اجلاس کی کارروائی شروع ہو گی،ڈی جی آئی بی کی بریفنگ کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور دیگر پارلیمانی لیڈرز اظہار خیال کریں گے،اجلاس میں تقاریر کے بعد سوال وجواب کا بھی سیشن ہوگا۔ مزید :
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت نازیوں کے جابرانہ اور ظالمانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے اور جموں و کشمیر میں آزادی کے حق میں اٹھنے والی ہر آواز کو دبانا چاہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے جنوبی ایشیائی خطے میں امن اور ترقی کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور غیر قانونی تسلط ایک ساتھ نہیں جاری رہ سکتے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق کا ادراک اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور جارحیت کی پالیسی ترک کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر ہائی پاور سیلیکشن بورڈ کے گریڈ 21، 22 کے افسران کی ترقی پر غور کے لیے حکمِ امتناع ختم کر دیا۔ہائی پاور سلیکشن بورڈ کیس کے حوالے سے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حکمِ امتناع ختم کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست پر حکمِ امتناع ختم کرنے کی استدعا منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے افسران کی ترقی پر حکم امتناع جاری کردیاجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایف بی آر افسر شاہ بانو کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔ تحریری فیصلے کے مطابق حکمِ...
پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اور شوہر امان احمد کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Maryam Nafees (@maryamnafeesfan) مریم نفیس نے پیر کو انسٹاگرام پرخوشخبری دیتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر شوہر اور نومولود بیٹے کے ہمراہ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور فینز کو بتایا کہ بیٹے کا نام سید عیسیٰ امان رکھا ہے۔مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 'سید عیسیٰ امان تقریباً ایک ہفتے قبل اس بابرکت مہینے میں دنیا میں آیا جس کے بعد ہماری زندگی اور بھی خوبصورت ہوگئی،اس ننھے شہزادے نے ہمیں کم وقت میں اپنا دیوانہ بنا دیا'۔اداکارہ...

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیوزی لینڈ میں ہونے والی 5 ٹی 20 سیریز کے دوسرے ٹی 20 میں بھی میزبان کیویز نے پاکستان کو شکست دے دی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 136 رنز کا ہدف دیا تھا جو کیویز نے 13.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ چیمپیئنز ٹرافی میں مایوس کُن کار کردگی کے بعد پاکستانی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی اس سیریز میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کر سکی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی اس بری پرفارمنس پر پاکستانی کرکٹ فینز نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سلیم خالق نے لکھا کہ ایک سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کے ہوتے ہوئے بولرز کی ایسی پٹائی دیکھنا...
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہم نے فیصلہ کیا، ہماری طرف سے کوئی نمائندہ میٹنگ میں نہیں جائے گا، علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس اجلاس میں شریک ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ غیر آئینی وزیراعظم کی دعوت پر قومی سلامتی کے اجلاس میں کیسے جائیں؟۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا، علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ شریک ہوں گے۔ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم نے اس اجلاس میں شریک ہونے سے انکار کر دیا ہے، یہ فیصلہ ہم نے گزشتہ روز سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کیا، تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ اجلاس میں نہیں جائے گا تاہم علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر عمل درآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ سابق کپتان انضمام الحق نے گزشتہ روز پشاور زلمی کی ایک تقریب میں شرکت بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1990 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ ہلکی رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دور کے کرکٹرز نے ہی آگے جاکر ٹیم کی کمان سنبھالی، متعدد اہم ایونٹس جیتے اور اِن تمام کرکٹرز نے پاکستان کو عروج دیا، پاکستان کرکٹ پر تنقید کرنیوالے بھی اسی وقت پروان چڑھے۔ مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق بیان؛ حفیظ نے لب کشائی کردی انضمام نے ریمارکس دیئے کہ اگر ہم 90 کی...
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف کارروائی ترجیحی بنیاد پر کی جائے۔ اس موقع پر سلامتی کونسل میں امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں مزید 1 سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ منیر اکرم نے یہ بھی کہا کہ یہ حملے پاک چین تعاون، سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائی پاور سلیکشن بورڈ پر ایف بی آر کے افسران کی ترقی روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا۔ کہا اب ہائی پاور سلیکشن بورڈ اپنا کام جاری رکھے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف بی آر کے وکیل کی حکم امتناع ختم کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ ہائی پاورسلیکشن بورڈ پر ایف بی آر کے گریڈ 21 سے 22 میں افسران کی ترقی روکنے کا حکم امتناع ختم کر دیا گیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔ عدالت نے قرار دیا کہ حکم امتناع کی وجہ سے ہائی پاور سلیکشن بورڈ کی کارروائی...
شام(نیوز ڈیسک)شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں ایک پرانی جنگی بارودی سرنگ کے پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ شامی سول ڈیفنس کے مطابق، دھماکہ چار منزلہ عمارت کے نیچے موجود ایک میٹل اسکریپ اسٹوریج ایریا میں ہوا، جس سے پوری عمارت منہدم ہوگئی۔وائٹ ہیلمٹس کے امدادی کارکنوں نے رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رکھا اور 5 خواتین اور 5 بچوں سمیت 16 لاشیں برآمد کیں۔ مقامی رہائشیوں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں بے کار پڑے دھماکہ خیز مواد مزید جانی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ ادھر، شام میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب شامی وزارت دفاع نے لبنانی...
دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں پاکستان کی مدد کرے، یاد رہے 11 مارچ کو دہشت گردوں نے درہ بولان پر جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا اور اسے ہائی جیک کر کے400 سے زائد مسافروں کو30 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے جعفر ایکسپریس میں اپنی سرزمین کے استعمال پر افغانستان سے باضابطہ طور پر شدید احتجاج ریکارڈ کرا دیا، ذرائع کے مطابق افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ نے طالبان حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹرین حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر اظہر جتوئی، سیکریٹری نیئر علی، سیکریٹری خزانہ وقار عباسی سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ملک کا اہم ستون اور پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پریس کلب ایک ایسا ادارہ ہے جو صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار رائے اور...

پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال کی ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں ،حکومت پاکستان فارن سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈنمارک کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا ۔ڈنمارک کے سفیر نے مصطفیٰ کمال کو وزارت صحت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ ملاقات میں صحت کے شعبے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امورپر بات چیت ہوئی۔سفیر نے ڈنمارک اور پاکستان کے مابین صحت کےشعبوں میں جاری منصوبوں وزیر صحت کو آگاہ کیا ۔سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے ڈنمارک کے ساتھ دیرینہ مراسم...

ہم سب غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں،اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں ہیں،جج کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اگر میں پولیس کو نوٹس کر سکتا ہوں کیا آپ کو نوٹس نہیں کر سکتا؟ ہم سب ایک غیرمعمولی صورتحال سے گزر رہے ہیں اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقت کے ہاتھ میں ہیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی ۔ پولیس کی جانب سے آج بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ جج نے ریمارکس دئیے اسلام آباد کے پراسیکیوٹر بہت ضدی ہیں وہ خود کو ججز...
سرکاری ٹی وی کے بورڈ تشکیل اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی) کے بورڈ تشکیل اور منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار انجینیئر فہد مصطفیٰ نے پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) کے تحت پٹیشن دائر کی، جس میں سرکاری ٹی وی کے ڈائریکٹر ایڈمن سمیت دیگر افسران کی مدت ملازمت میں توسیع کو بھی عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے وکیل کاشف علی ملک اور معاون وکیل...
اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے جس کا مقصد عام آدمی کی فلاح وبہبود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق سے وزیر حکومت چوہدری اظہر صادق کی قیادت میں ڈڈیال کے وفد نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ مجھے عام طرز زندگی پسند ہے، آرام و عیش کی زندگی چھوڑ کر اس کٹھن راہ کا انتخاب کیا ہے اب صرف اپنے لوگوں کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحات کا...
بالآخر ترکیہ کے کرد رہنما عبداللہ اوجلان قریباً 3 ہفتے قبل، 27فروری کو اس نتیجے پر پہنچے کہ وہ جس انداز میں اپنی قوم کے حقوق حاصل کرنا چاہتے تھے، وہ درست نہیں تھا۔ اس مقام فکر پر وہ بتدریج پہنچے۔ اس وقت تک وہ اپنی قوم کا بہت نقصان کروا چکے تھے۔ بہرحال انھوں نے اعلان کیا کہ ان کی جماعت‘ کردستان ورکرز پارٹی‘ (پی کے کے) کے ارکان نہ صرف ہتھیار پھینک دیں بلکہ پارٹی ہی کو تحلیل کردیں۔ انھوں نے ترکیہ کے ساتھ عشروں پرانا تنازعہ باقاعدہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ عبداللہ اوجلان ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے 1978 میں علیحدگی پسند تنظیم ’ کردستان ورکرز پارٹی‘ کی بنیاد رکھی۔ بائیں بازو کے نظریات...
بھارتی معروف شاعر و نغمہ نگار جاوید اختر پاکستانی گلوکار معظم علی خان کی آواز کے گرویدہ ہو گئے۔ جاوید اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے معظم علی خان سے رابطے کی خواہش کا اظہار اور درخواست کی ہے تاکہ وہ ان کے ساتھ کام کر سکیں۔ جاوید اختر نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ابھی ابھی میں نے ایک جینٹل مین معظم صاحب کو یوٹیوب پر ’یہ نین ڈرے ڈرے‘ گاتے ہوئے سنا ہے، براہِ کرم وہ مجھ سے رابطہ کریں، اگر وہ ہمارے لیے کچھ گانے گا سکیں تو میں بے حد مشکور رہوں گا۔ جاوید اختر کی یہ پوسٹ وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کی مدد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فری لانس امریکی پوڈ کاسٹر لیکس فریڈمین کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک پوڈ کاسٹ میں متعدد سوالات کے جواب دیے، جن میں چین کے حوالے سے بھی سوالات کیے گئے تھے۔ اس پوڈ کاسٹ کے منتخب اقتباسات بھارت کے متعدد اخبارات اور نیوز ویب سائٹس نے شائع کیے ہیں۔ پانچ سال بعد نئی دہلی سے بیجنگ کی پروازیں شروع ہونے جا رہی ہیں فریڈمین کے ساتھ بات چیت میں مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کی بھی بھرپور حمایت کی تھی اور امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، 'ٹروتھ سوشل' پر اس پوڈ کاسٹ کو شیئر کیا ہے۔ بھارت اور چین میں...
ویب ڈیسک: 23 مارچ کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی جائے گی۔ صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم اور تمام سروسز چیف شرکت کریں گے۔ صدر مملکت قومی پرچم لہرائیں گے۔ اس موقع پاک آرمی کے دستے کی جانب سے صدر آصف علی زرداری کو سلامی پیش کی جائے گی۔ پاک فضائیہ کا دستہ بھی ایوان صدر کے اوپر فلائی پاسٹ کرے گا۔ تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا Ansa Awais Content Writer
سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں جاری سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے دوران حکومت نے “غیراخلاقی سرگرمیوں” کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سعودی وزارت داخلہ کے نئے یونٹ نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں 11 خواتین شامل ہیں، جن پر جسم فروشی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ، درجنوں غیرملکیوں کو مساج پارلرز میں غیر قانونی سرگرمیوں اور خواتین و بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کے الزامات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی حکام نے ایک دہائی بعد ملک میں جسم فروشی کے وجود کو تسلیم کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ریاض میں چار غیرملکیوں کو...
اسلام آباد: پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ اس وقت تمام ڈیپارٹمنٹ کسی اور طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ ریکارڈ انہوں نے پیش نہیں کرنا ایسے ہی ہونا ہے نا؟ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ آئی او منڈی بہاالدین ہے واپس نہیں آیا، عدالت کو ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ پراسیکیوشن کی ذمہ داری کیا ہے؟ عدالت میں چالان پیش...
قومی ٹیم کے سابق کپتان و ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر لب کشائی کردی۔ سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بعض میڈیا اداروں نے غلط طریقے سے خبر کو پیش کرنے کی کوشش کی، میرا مقصد کسی پر ذاتی حملہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرا بیان محض 90 کے دہائی میں آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے کے حوالے سے تھا، اسکے علاوہ اور کچھ نہیں جسے اس انداز میں پیش کیا گیا جیسے کسی انفرادی شخص کو تنقید کا نشانہ بنایا ہو۔ مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی سابق کرکٹر نے واضح...
اداکار دانش تیمور کا چار شادیوں سے متعلق حالیہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حال ہی میں رمضان ٹرانسمیشن کے دوران، دانش تیمور کی اہلیہ عائزہ خان کو بھی مدعو کیا گیا تھا، ایک موقع پر دانش نے چار شادیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ اسلام نے انہیں چار شادیوں کی اجازت دی ہے لیکن اگر وہ ایسا نہیں کر رہے تو یہ ان کی اہلیہ عائزہ سے محبت اور احترام ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) دانش کا کہنا تھا کہ...
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے بغیر آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رات گئے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان سے ملاقات نہ کرائی تو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے بھی بتایا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس...
سیاسی کمیٹی کا موقف ہے کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایکزیکٹیو ہیں اس لیے ان کو شرکت کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ کے پی اجلاس میں شرکت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی گئی۔ سیاسی کمیٹی کا موقف ہے کہ علی امین گنڈاپور صوبے کے چیف ایکزیکٹیو ہیں اس لیے ان کو شرکت کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور بطور وزیراعلیٰ کے پی اجلاس میں شرکت کریں۔ دوسری جانب، پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت عمران خان...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ خواتین کی شادی کا ان کی معاشی خود مختاری سے کوئی تعلق نہیں ہے، شادی کے بعد بھی بیٹا اپنے والد کا جانشین ہو سکتا ہے تو بیٹی کیوں نہیں ہو سکتی؟۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیٹی کو نوکری سے محروم کرنے کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے والد کی جگہ بیٹی کو نوکری کے لیے اہل قرار دے دیا، عدالت نے درخواست گزار خاتون زاہدہ پروین کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس...
کراچی (سٹاف رپورٹر)شہر قائد کی فضائوں میں اس وقت دلکش مناظر دیکھے گئے جب شہاب ثاقب آسمان سے گرتے ہوئے زمین کی طرف سفر کر رہے تھے۔شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے ٹوٹے ہوئے تاروں کی مانند شہاب ثاقب کو فضا میں پھیلتے ہوئے دیکھا،سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہوگئی۔شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون میں قید کیں، آسمان پر شہاب ثاقب کو گزرتے ہوئے رات 2بج کر 43منٹ پر دیکھا گیا۔ کراچی کی فضاؤں میں ان شہابیوں کی چمک نے آسمان کو ایک منفرد منظر بخشا، جس پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

بچوں کے اغوا کیخلاف ازخود نوٹس کیس: سپریم کورٹ نے قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے نمائندے کو طلب کرلیا
ملک بھر میں بچوں کے اغوا کیخلاف ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے قومی کمیشن برائے تحفظ اطفال کے متعلقہ نمائندے کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ بچوں کے اغوا کیخلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا درخواست گزارکے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے حکم دیا تھا اٹارنی جنرل تمام آئی جیز سے ملاقات کریں، آئی جیز کے ساتھ آج تک کوئی ملاقات نہیں کی، بچوں کے تحفظ کیلئے ادارے تو قائم ہیں لیکن کام نہیں ہو رہا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا...
آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔ 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف پر نظرِ ثانی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کیں۔ یہ درخواستیں 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔ نیپرا میں سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی اور ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ Post Views: 1
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف کے سیکرٹری اسد رحمان گیلانی کو تبدیل کر کے سیکرٹری وزارت قومی ورثہ تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری وزارت قومی ورثہ حسن ناصر جامی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
ایک منٹ میں بھارت کے 5 طیارے گرانے والے ایم ایم عالم کی 12ویں برسی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)ستمبر 1965 کی جنگ کے ہیرو ایئر کموڈور (ریٹائرڈ) محمد محمود عالم کی 12ویں برسی کے موقع پر پاک فضائیہ نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ایئر کموڈور ایم ایم عالم نے 1965 کی جنگ میں 1 منٹ سے بھی کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے 5 جیٹ طیاروں کو مار گرایا تھا۔انکا یہ ریکارڈ آج تک ناقابل شکست ہے۔ ائیر کموڈور ایم ایم عالم نے جنگ کے دوران 11 دنوں میں 9 دشمن طیاروں کو تباہ اور 2 طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔ پاکستان کے اس بہادر بیٹے کو 1965 کی جنگ...
دوسرے ٹی20 میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان سلمان آغا نے 46 اور شاداب خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ میچز کے اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے 22 رنز کا اضافہ کیا تاہم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی سطح پر جو کردار نواز شریف کے ذمے ہوگا وہ ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں عسکری قیادت موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر حکمت عملی سے اآگاہ کریں گے، اجلاس میں سیاسی قیادت کی مشاورت اور رہنمائی بھی عسکری قیادت کو میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارا موقف ہے کہ سسٹم میں رہتے ہوئے درست کیا جانا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کو ہم اپنے موقف پر قائل کریں گے۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، پہلے پاکستان کی خیر مانگنی...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور بطور نمائندہ خیبر پختون خوا اجلاس میں شریک ہوں گے۔انہوں نے اجلاس سے قبل صوبے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ بھی لی۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہوگاذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 14 نام اسپیکر قومی اسمبلی کو دے دیے ہیں، ان ناموں میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور زرتاج گل ہیں۔ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرا اجلاس آج ہو گا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کے خلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالتِ عالیہ میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب خان پر مشتمل بینچ نے معاملے کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شناخت کرانے کے باوجود وکلاء کو پشاور چھاؤنی کے علاقے میں داخلے سے روکا جا رہا ہے، درخواست کے بعد ہائی کورٹ بار اور کینٹ انتظامیہ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ پشاور: ضمانت کے باوجود شہری گرفتار، وفاقی و صوبائی حکومت سے جواب طلب پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت کے باوجود شہری کو گرفتار کرنے کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقاتآرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی...
کراچی‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے اٹک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔ ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل پنجاب کے ضلع اٹک کے سوغری بلاک میں سوغری نارتھ-ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل اس بلاک کی واحد لائسنس ہولڈر ہے اور 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کنویں کی کھدائی21 مئی 2024ء کو شروع ہوئی اور 4 ہزار 942 میٹر کی گہرائی پر گیس دریافت ہوئی، ابتدائی ٹیسٹنگ کے بعد کنویں سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) گیس اور 430 بیرل...
برطانیہ میں پناہ گزینوں کے اپیلوں کے فیصلوں کا انتظار کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ دو سالوں میں 500 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے ٹیکس دہندگان پر اربوں پاؤنڈ کا مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ وزارت انصاف کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 کے آخر تک 41,987 اپیلز زیر التوا ہیں، جو 2023 کے شروع میں 7,173 تھیں۔ صرف 2024 کے آخری سہ ماہی میں 12,183 اپیلز دائر کی گئیں، جبکہ پناہ گزین درخواستوں کی منظوری کی شرح 47 فیصد تک گر گئی۔ رفیوجی کونسل کے مطابق، ہوم آفس کی جانب سے کیس ورکرز کی بھرتی اور ابتدائی انٹرویوز کو تیز کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں فیصلوں میں غلطیوں اور کوتاہیوں میں اضافہ ہوا...
سابق گورنر پنجاب نے دہشتگردی کیخلاف برسرپیکار افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستی اداروں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، تاکہ عوام کو تحفظ، خوشحالی اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوب پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے ملک میں بڑھتی دہشتگردی، مہنگائی اور بیروزگاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے امن و استحکام کے قیام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سابق گورنر...
اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ منگل کو صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے بارے میں 80 ہزار صفحات پر مشتمل غیر ترمیم شدہ فائلوں کو ڈی کلاسیفائی کردیں گے۔ واشنگٹن مین واقع کینیڈی سینٹر کے دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہاں ہوتے ہوئے یہ مناسب ہوگا کہ کینیڈی کی تمام فائلوں کو پبلک کردیا جائے۔ ’۔۔۔جس کا لوگ کئی دہائیوں سے انتظار کر رہے ہیں اور میں نے اپنے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ انہیں کل عوام کے لیے جاری کر دیا جائے۔‘ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کے مطابق یہ تقریبا 80 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویز ہوگی، جسے انہوں...
رکن قومی اسمبلی ایم کیو ایم محمد اقبال خان کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ محمد اقبال کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر تنقید کرنے پر ایم کیو ایم نے نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق محمد اقبال خان کو 24 مارچ کو بہادرآباد میں پیش ہوکر جواب جمع کرانا ہے، پیش نہ ہونے کی صورت پر پارٹی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ محمد اقبال خان محسود این اے 235 کراچی ایسٹ ون سے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ہیں۔ ہفتہ کی شب ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمد اقبال خان اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے پیش نہ ہوئے تو پارٹی قوانین...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی طور پر امن کی تلاش میں لاہور کا سفر کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جب وہ وزیراعظم بنے تو پاکستان کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کرنا ایک بڑا قدم تھا۔ مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کے عوام بھی امن چاہتے ہیں، لیکن ان کی حکومت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے اور وہ کسی بھی کھیل کو بدنام ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ دوسری جانب، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بیان کو گمراہ کن قرار دیتے...
برمنگھم میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ، جو شہر بھر میں بھاری مقدار میں ہیروئن اور کوکین کی تقسیم کا ذمہ دار تھا، کو پولیس کی جامع تحقیقات کے بعد مجموعی طور پر 77 سال سے زائد قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ نو افراد کو ہیروئن اور کوکین کی سپلائی کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے برمنگھم کراؤن کورٹ میں 13 ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد یہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ تحقیقات 22 مئی 2021 کو شروع ہوئیں، جب ایک مخالف گروہ نے اس پارٹی کے اڈے، اوک ووڈ روڈ، اسپارک ہل پر حملہ کیا۔ یہ گھر منشیات تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ حملہ آوروں نے گھر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کے بعد ٹریک کی بحالی مکمل ،آج(منگل ) سے پاکستان ریلوے کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا ۔ بلوچستان میں ٹرین کی ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ، ملک بھر کے ریلوے سٹیشنز اور حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی امداد پر پھلنے والی پی ٹی آئی بھارتی پروپیگنڈے کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگے بڑھاتے ہوئے نظر آئی ، ریلوے ملازمین کی پنشن میں کچھ مشکلات ہیں وہ جلد دور کر لیں گے ۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائونس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پوری...
غزہ پٹی میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں 200 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں، شہید فلسطینیوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وسطی اسرائیل سے غز ہ میں 35 حملے کیے گئے، اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے، اس نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ خان یونس اور رفح میں بھی حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے حملے سحری کے وقت...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دو طرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر بھی بات چیت...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن میں 3 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ Post Views: 1
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن الائنس نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اختر مینگل اور صاحبزادہ حامد رضا کمیٹی میں شریک نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی نے قومی سلامتی کمیٹی میں شمولیت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے مشروط کر دی۔ سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پارٹی قیادت کے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے، سیاسی کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو سلامتی کمیٹی میں شرکت کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کیلئے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے واقعات میں بروقت اور فوری ردعمل پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ صوبائی کابینہ ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا، انہوں نے شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج عقیدت و مغفرت کے لئے دعا بھی کی۔ کابینہ کی جانب سے علماء...
سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں جاری سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے دوران حکومت نے "غیراخلاقی سرگرمیوں" کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، سعودی وزارت داخلہ کے نئے یونٹ نے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں 11 خواتین شامل ہیں، جن پر جسم فروشی کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ، درجنوں غیرملکیوں کو مساج پارلرز میں غیر قانونی سرگرمیوں اور خواتین و بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے کے الزامات میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سعودی حکام نے ایک دہائی بعد ملک میں جسم فروشی کے وجود کو تسلیم کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ریاض میں چار غیرملکیوں کو مساج...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے بحرین کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا، آرمی چیف نے خطہ میں امن اور استحکام کیلئے بھی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کے کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر) بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں پے درپے دہشت گردی کے واقعات اور سانحہ جعفرایکسپریس کے بعد وزیراعظم کی ایڈوائس پر سپیکرسردارایازصادق کی طرف سے قومی سلامتی کمیٹی کااہم ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا،جس میں سیاسی اور عسکری قیادت بیٹھ کر مشاورت کرے گی اور ملک کو خطرات سے نکالنے ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی کوشش کی جائے گی ،یہ اپنی نوعیت کا ایک اہم ان کیمرہ اجلاس ہوگا شہبازحکومت کوقائم ہوئے ایک سال ہوگیا ہے اور اس عرصیمیں جہاں معاشی محاذ پر بہتری آئی ہے وہیں ملک کو سیاسی عدم استحکام کے علاوہ دہشتگردی کے خطرات کا سامناہے اور ایک سال میں دہشت گردی میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے،جب کہ بلوچستان کے...
حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے ،ریاست خطرے میں ہے ، حیرت ہے حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے مجھے بھجوایا گیا تھریٹ الرٹ مضحکہ خیز تھا ترتیب درست نہ تھی، تھریٹ الرٹ میں کہا گیا کہ آپ سیاست حکومت اور مذہبی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں، میرے کردار سے فتنہ الخوارج کو نہیں ان کوخطرہ ہے مائنس ون کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، مقتدرہ پاپولر سیاستدان پسند نہیں کرتی، مدت مکمل ہونے کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر و ممبران نوکری کررہے ہیں، ان کو مستعفی ہو جانا چاہئے، جے یو آئی سربراہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا...
میری مذاکرات والی بات پر تنقید کی گئی جو افغان صوبہ میں ہیں ان کونکالنے کا مخالف ہوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے ، گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا تاہم پالیسی کے حوالے سے ہم ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے اور انہیں زبردستی ڈی پورٹ کرنے سے گریز کرنا...
ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ’اشتعال پر مبنی بیانات‘ دینے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید ایرانی کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس بیان پر رد عمل دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر یمن میں حوثی باغیوں کے حملے نہیں رکے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی اس خط میں ایران نے امریکا پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور...
ویب ڈیسک: پاکستان کے ہیرو ایم ایم عالم کی آج 12 ویں برسی منائی جارہی ہے، شجاعت و بہادری کا تذکرہ پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم ( ایم ایم عالم) کے بغیر نامکمل ہے۔ ایم ایم عالم جیسے بہادر سپوتوں کا تذکرہ آج پاکستانیوں کا لہو گرما دیتا ہے، 1965ء کی جنگ میں محمود عالم کا ایک منٹ میں بھارت کے 5 جنگی طیاروں کو مار گرانے کا تاریخی کارنامہ آج بھی زبان زدعام ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا پاک فضائیہ کے شاہین محمد محمود عالم کو دو بار ستارہ جرأت سے نوازا گیا، ان کا جنگی جہاز F86 ٹاؤن ہال میں نصب کیا گیا۔عظیم ہیرو کی خدمات کو...
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں شدید بمباری کی ہے جس سے کم از کم 200 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق خان یونس، رفح اور غزہ سٹی میں ہونے والی اس بمباری کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں سے کئی بچے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بمباری اس جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ہے جو حماس اور اسرائیل کے درمیان جنوری کے مہینے میں طے پائی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے اسرائیل اپنا وفد قطر بھیجنے کے لیے تیار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں...
ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں مختلف تنظیموں اشرافیہ اور عام لوگوں کی جانب سے مستحق اور غریب افراد سمیت مسافروں کے لیے سحر و افطار کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ عمومی طور پر دیکھا جاتا ہے کہ جہاں کہیں بھی سحر و افطار کے انتظام کیا گیا ہو وہاں چند سو لوگوں کا ہی اہتمام کیا جاتا ہے تاہم اسلام آباد میں ایک خدمت کمیٹی ہے جو کہ اپنے 30 سے زائد گرینڈ کچن کے ذریعے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کے لیے روزانہ سحر و افطار کا بندوبست کرتی ہے۔ اس خدمت کمیٹی کے رضاکار ان گرینڈ کچن سے سحر و افطار کا سامان مستحق اور سفید پوش افراد کے گھروں تک بھی...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈالمیا میں ایک مبینہ ٹارگٹڈ حملے میں پیپلز پارٹی کے ایک مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔عزیز بھٹی تھانے کے ہاؤس افسر (ایس ایچ او) سعید احمد دھاریجو نے ڈان کو بتایا کہ پیپلزپارٹی رہنما 40 سالہ فائق خان شانتی نگر میں اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے انہیں گولی مار کر قتل کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ قتل کے پیچھے کوئی ذاتی دشمنی ہے، تاہم پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ڈان کو بتایا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا کیونکہ ملزمان نے مقتول کے سر میں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر بھی بات ہوگی، بہت سے لوگ دہشتگردی میں شامل ہیں، کچھ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف وزیر دفاع نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسنگ پرسنز کمیشن کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو ’کمپرومائزڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
GAZA: اسرائیلی فضائیہ نے آدھے گھنٹے میں غزہ پر 35 سے زائد فضائی حملے کیے جس کے باعث بچوں سمیت 170 فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق سحری کے وقت اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کے دیرالبلاح میں 3 گھروں کے علاوہ خان یونس اور رفح میں بم برسائے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ہلاک ہونے والے 77 فلسطینی اور غزہ کی پٹی کے شمال میں غزہ شہر میں کم از کم 20 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس نے شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، شہدا اور زخمیوں کو تباہ شدہ عمارتوں...
ڈاکٹر سعدیہ مشاق ’چمبیلی‘ نامی ایک فلاٖحی ادارے کی جنرل سیکریٹری ہیں۔ یہ ادارہ ذہنی معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔ چمبیلی میں اس وقت 110 بچے موجود ہیں۔ چمبیلی کے تحت اسپیشل پرسنز کے لیے ایک اسکول بنایا گیا ہے جہاں انہیں اسپیشل طریقے سے پڑھایا لکھایا جاتا ہے۔ یہ ادارہ معاشرے کے ایسے بچوں کو اپناتا ہے جو زندگی کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیے جاتے ہیں۔ تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپیشل چلڈرن چمبیلی ذہنی معذور بچے
DUNEDIN: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔ ڈونیڈن کے یونیورسٹی اوول کرکٹ گراؤنڈ میں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہو گئی، جس کی وجہ سے ابھی تک ٹاس بھی نہ ہو سکی۔ امپائرز اگلا معائنہ کچھ دیر بعد کریں گے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں داخل ہو چکے ہیں اور آپس میں گپ شپ کرتے ہوئے پچ کے گرد گھوم رہے ہیں۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان اسکواڈ: سلمان آغا (کپتان)، شاداب خان، عباس آفریدی، عبدالصمد،...
پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے رشوت ستانی کا الزام عائد کرنے پر ایف آئی اے سے معافی مانگ لی۔ نادیہ حسین نے اپنے شوہر کی بینک فراڈ معاملے میں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے افسر کی جانب سے رشوت طلبی کا الزام عائد کیا تھا۔ ایف آئی اے نے نادیہ حسین کو مبینہ رشوت مانگنے کےالزام میں طلب کیا تھا۔ نادیہ حسین کا مذکورہ الزام پر مبنی بیان ایک ریکارڈڈ ویڈیو کے ذریعے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر وائرل ہوا تھا۔ نادیہ حسین کی جانب سے مبینہ رشوت مانگنے کا الزام بینک فراڈ میں ملوث ان کے شوہر عاطف خان کو ریلیف دینے کے ضمن میں عائد کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ایف آئی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کی قیمتوں میں کمی کیلیے شوگر ملز مالکان سے بات چیت کیلیے اسحق ڈار کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد سے ملک میں چینی کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور فی کلو گرام قیمت 180 روپے تک بڑھ گئی ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق چینی کی قیمت ایک روپیہ بڑھنے سے صارفین کی جیب سے 2.8 ارب روپے اضافی نکلتے ہیں۔ وزیراعظم آفس نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 10 رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ کمیٹی پی ایس ایم اے کے ساتھ چینی کی ایکس...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) سپر فکس گروپ اور سپر فکس کرکٹ ٹورنامنٹ کے روحِ رواں نوید احمد اور میڈیا ڈائریکٹر ارشد انجم کی جانب سے دبئی میں مقیم صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر اور نامور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ افطار کے بعد سینئر صحافی سبط عارف کے والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی۔ جب صحافی اکٹھے ہوں تو سیاست اور صحافت پر گفتگو لازمی ہوتی ہے۔(جاری ہے) تقریب میں موجود صحافیوں نے کہا کہ "جب آپ ہار جائیں تو دلیر بنیں، جب آپ جیت جائیں تو پرسکون رہیں۔ چہرہ بدلنے سے کچھ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی (انکٹاڈ) نے بتایا ہے کہ تقریباً تمام ترقی پذیر ممالک موسمیاتی استحکام کے لیے ضروری سرمایہ کاری سے کہیں زیادہ رقم اپنے قرضوں کے سود کی ادائیگی پر خرچ کر رہے ہیں جس سے انہیں ترقی کی راہ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ادارے کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینسپین نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی مالیاتی نظام سے ترقی پذیر ممالک کو بھاری نقصان ہو رہا ہے جن کے لیے اپنے لوگوں کی تعلیم اور صحت پر خرچ کرنے کے لیے مطلوبہ مقدار میں مالی وسائل نہیں ہوتے۔ Tweet URL 'انکٹاڈ' کے زیراہتمام قرضوں اور اس کی ادائیگی سے متعلق امور پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی متعدی برڈ فلو وائرس (ایوین انفلوئنزا) کا پھیلاؤ غیرمعمولی حد تک بڑھ گیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں پرندے ہلاک ہو رہے ہیں اور یہ مرض ممالیہ میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گوڈرفرے میگوینزی نے روم میں رکن ممالک کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حیاتیاتی تحفظ اور اس بیماری کی نگرانی و روک تھام کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ اس بحران سے عالمگیر غذائی تحفظ اور خوراک کی ترسیل...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجھوتا کا کہنا ہے کہ خان صاحب اس لیے ضروری ہیں کیونکہ خان صاحب وہ لیڈر ہیں جن کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہے، جتنے بھی لوگ ہیں وہ تمام تر لوگ عمران خان صاحب کے اوپر اعتماد کرتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کر تے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی کے سربراہ ہیں اگر ان 14 لوگوں کو بھی ووٹ ملا ہے تو وہ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے، عمران خان پر لوگ اعتماد کرتے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا کہ سب سے پہلے تو یہ خوش آئند بات ہے کہ کوئٹہ میں...
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے باغ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور وہاں کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے کے ایم سی اسپورٹس ارینا کا بھی معائنہ کیا اور وہاں کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر پیڈل ٹینس بھی کھیلا اور اسپورٹس سہولتوں کا براہ راست تجربہ کیا۔ ان کے ہمراہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے باغ ابنِ قاسم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتیں فراہم ہوں گی۔

پاکستانی امریکی بزنس مین ضیا چشتی اور برطانوی اخبار کے درمیان تصفیہ، معافی اور قانونی اخراجات کی ادائیگی پر اتفاق
لندن: معروف برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے ہتک عزت کا مقدمہ کرنے والے پاکستانی امریکی بزنس مین ضیا چشتی سے عدالت کے باہر ہی تصفیہ کر لیا۔ عدالت کے باہر ہونے والے تصفیے کے مطابق ٹیلگراف نے ضیا چشتی کے خلاف اپنے اخبار میں شائع ہونے والے الزامات پر مبنی مضامین کے حوالے سے معافی نامہ آن لائن شائع کرنے اور ضیا چشتی کو قانونی اخراجات سمیت ہرجانہ ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ضیا چشتی نے نومبر 2021 سے فروری 2023 تک اخبار میں شائع ہونے والے مضامین پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان مضامین میں جنسی ہراسانی اور حملے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کے حوالے سے ضیا چشتی کا کہنا تھا...