عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج،عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کردی،اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
عمرایوب کیخلاف 26نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں،عدالت نے عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا،صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
ہندو شخص کی آخری رسومات کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی عبوری ضمانت عمر ایوب کی
پڑھیں:
26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ اور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کے حوالے سے درخواستیں دائر کی گئیں جن پر عدالت نے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بہ بی کے خلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
Post Views: 1