وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو ’کیش لیس خیبر پختونخوا اینیشی ایٹیو‘ کے فوری اور موثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

اس اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کا لازمی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقد پیسوں پر انحصار کم کرنا اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

اس مقصد کے لیے صوبائی محکمہ خزانہ موبائل والٹ سروسز کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا، اس کے بعد ضلعی انتظامیہ تمام پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ گاڑیوں، دوکانوں، ریڑھیوں اور کاروباری جگہوں میں کیو آر سسٹم کی دستیابی یقینی بنائے گی۔

اس اقدام سے نہ صرف خیبر پختونخوا کی معیشت ڈیجیٹل دور میں داخل ہوگی بلکہ معاشی ترقی، ٹیکس کمپلائنس، اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام ممکن ہوگی۔

اس اقدام سے خیبر پختونخوا جدید دور کے ادائیگی سسٹم کی دوڑ میں شامل ہوجائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے لیے

پڑھیں:

عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام

مکہ کے کنٹرول سینٹر نے عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مکہ میں 200 سے زائد اسمارٹ وال اسکرینز نصب کردیں۔

رپورٹ کے مطابق نصب کیا گیا یہ سسٹم 11 مرکزی داخلوں اور آٹھ سیکیورٹی چیک پوائنٹس کی نگرانی کرتے ہوئے اہم مقامات پر نظر رکھنے کے ساتھ شہر بھر میں مسلسل رابطے کی سہولت مہیا کرتا ہے۔

سیکیورٹی آپریشنز کو ساتھ خصوصی سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جو اس کو زیادہ مؤثر بناتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری درِ عمل ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

نگرانی کے اس جدید نیٹورک کے حصار میں مکہ کے تمام اضلاع کے ساتھ شہر کے اطراف کے علاقے بھی شامل ہیں۔

ہفتے کے سات دن اور دن کے 24 گھنٹے فعال رہنے والا یہ ہائی ٹیک سسٹم براہ راست مسجد الحرام کے سیکیورٹی آپریشنز سینٹر اور یونیفائیڈ سینٹر 911 کے ساتھ جوڑا گیا ہے، جس کا مقصد ماہِ رمضان میں زائرین کی نقل و حرکت سے مشکلات کو ہٹانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ محنت خیبر پختونخوا کا انقلابی اقدام، ای مزدور کارڈ متعارف کرنے کا فیصلہ  
  • خیبر پختونخوا کو کیش لیس کرنے کا فیصلہ، ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف
  • خیبرپختونخوا کو کیش لیس کرنے کا فیصلہ، ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف
  • عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام
  • ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا، علی امین گنڈاپور
  • کوئٹہ، ایس بی کے، بیوٹمز کے بعد جامعہ بلوچستان بھی بند، آنلائن کلاسز جاری رہینگی
  • کوئٹہ، ایس بی کے یونیورسٹی کے بعد جامعہ بلوچستان بھی بند، آنلائن کلاسز جاری رہینگی
  • کوئٹہ، ایس بی کے یونیورستی کے بعد جامعہ بلوچستان بھی بند، آنلائن کلاسز جاری رہینگی
  • خیبر پختونخوا پولیس جواں مردی سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہے، وزیراعلیٰ