Daily Mumtaz:
2025-03-19@12:20:33 GMT

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقل

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اداروں کے خلاف بے بنیاد معلومات سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا اور غیر مناسب پوسٹ کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق آزادیٔ اظہارِ رائے کی آڑ میں قانون شکنی اور منفی پراپیگنڈے کی اجازت نہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ، معروف ہوٹل میں ماڈلز کی جسم فروشی کا دھندہ پکڑا گیا

کراچی(نیوزڈیسک)ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔

پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔

اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26سے 35سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور 3لاکھ روپے برآمد کیے، جبکہ اروڑا کو گرفتار کر لیا گیا۔

پوچھ گچھ میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کاروبار میں چڑکوپ کا ایک اور شخص بھی ملوث ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

پووائی پولیس نے بامبے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ کی دفعہ 143(2) اور امورا ٹریفک (انسداد) ایکٹ 1956 کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت اروڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بازیاب کی گئی خواتین کو شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں ضروری مدد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے والد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ
  • قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا. لاہور ہائیکورٹ
  • قتل کا واقعہ تاخیرسے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہوگا‘ لاہورہائیکورٹ
  • قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا: لاہور ہائیکورٹ
  • الیکٹرانک کرائمز کے خلاف کارروائی، پہلا مقدمہ درج، مشہور ٹک ٹاکر گرفتار
  • 10 سالہ بچے کو قبرستان لے جا کر بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا
  • ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ، معروف ہوٹل میں ماڈلز کی جسم فروشی کا دھندہ پکڑا گیا
  • ساہیوال :پسند کی شادی سے انکار پر لڑکے نے 19 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا