عالمی بینک نے پاکستان کیلیے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالر قرض کی کی منظوری دے دی ہے۔
ورلڈ بینک کے مطابق قرض کی رقم میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کے لیے استعمال ہو سکے گی۔ قرض کی اس رقم سے 18 لاکھ 90 ہزار افراد مستفید ہو سکیں گے۔
عالمی بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غریب اور کم آمدن والے گھرانوں کو قرض دیا جا سکے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قرض کی
پڑھیں:
فروری میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اسٹیٹ بینک
فوٹو: فائلاسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔
ایس بی پی نے کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے سے متعلق اعداد و شمار پیش کردیے، جس کے مطابق فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری میں درآمدی حجم 5 اعشاریہ 02 ارب ڈالر رہا، اس دورانیے میں برآمدات 2 اعشاریہ 59 ارب ڈالرز رہا۔
ایس بی پی اعلامیے کے مطابق فروری میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3 اعشاریہ 30 ارب ڈالر رہا جبکہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔
اعلامیے کے مطابق مالی سال 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 73 ارب ڈالر تھا۔
ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 17 فیصد اضافے سے 16 اعشاریہ 50 ارب ڈالر رہا جبکہ اس دورانیے میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 24 اعشاریہ 57 ارب ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے 8 ماہ کی ورکرز ترسیلات 23 ارب 96 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جولائی سے فروری تک دیگر کرنٹ ٹرانسفر 1.34 ارب ڈالر رہے۔