City 42:
2025-03-19@14:07:41 GMT

ایف بی آر کے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رمضان کے دوران اپنے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر کے تمام ٹیکس دفاتر کو اب صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ٹیکس دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک تھے۔
اہم ہدایات کے مطابق  تمام افسران کو اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر  ماں کو  قتل کردیا

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عازمین حج کیلئے اہم ہدایات اور کوائف اپ لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی

شاہد سپرا: حج آپریشن کے دوران عازمین کیلئے سعودی ویزا لگوانے کا عمل شروع، سعودی ویزا لگوانے کیلئے کوائف اپ لوڈ کرنے کی 22 مارچ تاریخ مقرر۔
عازمین کو "پاک حج ایپ" پرپاسپورٹ کی کاپی ودیگر کوائف اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی، پاک حج ایپ پر سفید بیک گراؤنڈ کی پاسپورٹ سائز تصویر بھی اپ لوڈ ہو گی۔
عازمین کو پاک حج ایپ کواپ ڈیٹ کرنے کے بعد ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی، عازمین حج ایپ پرجا کر پاسپورٹ سکیننگ والے لنک میں ڈیٹا اپ لوڈ کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین کو بروقت ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کر دی۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار،ڈالر معمولی سستا

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا عید الفطر پر تین چھٹیوں کا اعلان
  • ایف بی آر کے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں اضافہ
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند
  • طالبان کے دفاتر کھلوانے والے آج ان کے ساتھ ہیں، شرجیل میمن
  • عازمین حج کیلئے اہم ہدایات اور کوائف اپ لوڈ کرنے کی تاریخ سامنے آگئی
  •  کتاب ہدایت
  • بالی ووڈ سپر اسٹار ہریتک روشن کے باپ نے بیٹے کی فلم ’کرش 4‘ کی ہدایت کاری سے انکار کیوں کیا؟
  • عید کی خوشیاں دوبالا: صدر نے عیدالفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھا دیں
  • عید کی خوشیاں دوبالا: صدر نے عیدالفطر کی چھٹیاں ایک ہفتے تک بڑھا دیں