عمر ایوب کی ضمانت خارج، عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے سماعت کے دوران عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت نہ آئے، جس پر اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، جس میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت کی جانب سے صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کردی، عدالت نے تمام سپیشل پراسکیوٹرز کو دلائل کے لیے چوبیس مارچ کو طلب کرلیا، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔(جاری ہے)
دوران سمت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’اس کیس میں حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو تعینات کیا ہے، وہ آج موجود نہیں ہیں، جناح ہائوس کیس میں پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے دلائل دینے ہیں‘، جس پر جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دئیے کہ ’آٹھ کیسز ہیں، آٹھ مختلف سپیشل پراسکیوٹرز تعینات ہیں، یہ ایک تکلیف دہ بات ہے کہ ایک بھی سپیشل پراسکیوٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوا‘۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ’میں گزشتہ دو ماہ سے ان ضمانتوں کا بہت شدت سے انتظار کر رہا تھا، ہماری درخواست ہے کہ سپیشل پراسکیوٹرز آج نہیں کل پیش ہو جائیں، ہماری استدعا ہے کہ اسی ہفتے سپیشل پراسکیوٹرز دلائل کے لیے پیش ہوں‘۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عدالت نے عمر ایوب
پڑھیں:
بانی کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ میں بھی سپیشل پراسیکیوٹر کا ایسا ہی رویہ رہا،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد میں F-11 مرکز میں کال سنٹر پر چھاپہ، چینی مالک فرار ہونے میں کامیاب، پاکستانی گرفتار لیکن دراصل چھاپے کی وجہ کیا بنی ؟ شرمناک دعویٰ سامنے آگیا
مزید :