ایم ایس دھونی کے نئے روپ کی سوشل میڈیا پر دھوم
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
ایم ایس دھونی نے نیا روپ دھار لیا، فلم اینیمل سے متاثر اشتہار نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔
معروف کرکٹر اور سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کا نیا روپ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے، بھارتی فلم ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کے ساتھ ایک اشتہار میں دھونی کو فلم اینیمل کے اسٹائل میں لمبے بالوں کے ساتھ دیکھا گیا، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک حیران کن لمحہ تھا۔
آئی پی ایل 2025ء کے آغاز سے قبل ایم ایس دھونی کے نئے انداز نے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، اس اشتہار میں دھونی کو بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل کے کردار کے انداز میں دکھایا گیا ہے، جس میں ان کے لمبے بال نمایاں تھے۔
اشتہار میں ایک لمحے پر دھونی نے وانگا سے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ زیادہ تو نہیں لگ رہا؟ جس پر دلچسپ مکالمہ شروع ہو گیا۔
یہ اشتہار ریلیز ہوتے ہی وائرل ہو گیا اور مداحوں نے دھونی کے اس منفرد روپ کو بے حد سراہا ہے۔
دھونی کی واپسی سے متعلق مزید بات کرتے ہوئے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ دھونی ہر روز 2 سے 3 گھنٹے بیٹنگ کی مشق کر رہے ہیں تاکہ خود کو آئی پی ایل کے نئے سیزن کے لیے تیار رکھ سکیں۔
ان کا کہنا ہے کہ دھونی اپنی فٹنس پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور بہترین جسمانی حالت میں آئی پی ایل 2025ء میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔
آئی پی ایل 2025ء کے آغاز کے ساتھ ہی شائقین دھونی کی شاندار بیٹنگ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایم ایس دھونی آئی پی ایل کے لیے
پڑھیں:
کراچی؛ سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ٹی ٹی پی الخوارج کا اہم کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی:کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان الخوارج سے تعلق رکھنے والے اہم کارکن کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔
ملزم نے سوشل میڈیا پر پرچی پر پیغام ’’ امیر محترم نور ولی ابو آلعاصم نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان TTP کراچی Comming soon ‘‘ لکھا ہوا وائرل کیا تھا۔
انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکا ہے جسے انٹیلیجنس ، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان سے ٹرینگ لے کر کراچی آیا اور مخلتف ہوٹلوں پر کام کرتا رہا، اس کے بعد ایک پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی اور ڈیفنس میں ایک بنگلے پر ڈیوٹی کررہا تھا، ملزم فارغ اوقات میں رات وقت ٹی ٹی پی کے حوالے سے دیواروں پر وال چاکنگ کرتا تھا، ملزم ڈیفنس کے ایریا میں الخوارج ٹی ٹی پی کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث ہے۔
راجہ عمر خطاب کے مطابق اسی دوران اس نے وڈیوبناکر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی تھی، سی سی ٹی وی کی مدد سے اس ملزم کا سراغ لگایا گیا جس کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔