اسلام آباد:

جدہ سے اسلام آباد آنے والے عمرہ زائرین 4 دن سے پرواز کے منتظر اور پریشان ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جدہ سے نجی ایئرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہے اور پرواز کا وقت پانچویں مرتبہ تبدیل کردیا گیا ہے۔

پرواز کا وقت بار بار تبدیل کیے جانے کی وجہ سے جدہ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کا 3 دن کا انتظار چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے اور اب نئے شیڈول کے مطابق فلائٹ ساڑھے 4 بجے شام کو جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔

جدہ ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین فلائٹ شیڈول کی بار بار تبدیلی سے ذہنی کوفت کا شکار ہیں  جب کہ پاکستان میں ان کے انتظار میں بیٹھی فیملیز بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جدہ سے اسلام آباد

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر 

اسلام آباد:

کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سینارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں  مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیر محدود اختیار نہیں دیتا۔ صدر کا اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست کے مطابق صدر کے آرٹیکل 200(1) کے تحت حاصل اختیارات کو آئین کے آرٹیکل 175A کے ساتھ پڑھا جانا چاہیے۔ ججز ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ 

کراچی بار ایسوسی ایشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کسی عوامی مفاد کو ظاہر کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ٹرانسفر شدہ ججز کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج نہیں سمجھا جا سکتا۔ ٹرانسفر شدہ ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے طور پر دوبارہ حلف اٹھانا ہوگا۔سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس وقت کے چیف جسٹس عامر فاروق کے انٹرا کورٹ ڈیپارٹمنٹل ریپریزنٹیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور  قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کا بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کے توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں صدر پاکستان ، وفاق اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں رجسٹرار لاہور ، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر شدہ ججز اور متاثرہ ججز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نجی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد پرواز میں 2 دن کی تاخیر، مسافر خوار
  • عمرہ زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا اقدام
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ؛ بانی پی ٹی آئی ملاقاتوں کے کیسز میں بڑی پیش رفت
  • سرکاری ٹی وی کے بورڈ تشکیل اور ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
  • کراچی بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف درخواست دائر کردی
  • اوورسیز پراپرٹی تنازع، جلد خصوصی عدالتیں قائم ہوں گی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر 
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست