2025-03-03@23:32:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1236
«کرنے کا اعلان کیا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے وزارت خزانہ کی جانب سے تحریری معاہدہ کرنے سے انکار کے بعد دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پاک سیکرٹریٹ چوک پر جاری احتجاج میں شدت آگئی، جہاں مظاہرین نے واضح کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈز کی منظوری کے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ احتجاج کرنے والے رحمان باجوہ نے تمام سرکاری ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ کل صبح 10 بجے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوں۔ خیال رہےکہ حکومتی ٹیم اور سرکاری ملازمین کے درمیان چار گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے، مگر کوئی حتمی نتیجہ نہ نکل سکا، احتجاجی ملازمین 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔ س موقع پر پرویز خٹک کے بھاٸی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
گول میز کانفرنس میں قومی سلامتی کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( میں گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نئے صوبوں کی ضرورت پر ایک گول میز نشست کا انعقاد کیا گیا۔گول میز نشست میں سیاستدانوں، عوامی پالیسی کے ماہرین، سکالرز اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، گول میز نشست سے خطاب کرنے والوں میں سابق گورنر خیبرپختونخوا اور بلوچستان اویس احمد غنی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر SOPREST شکیل درانی، سابق وفاقی سیکرٹری اشتیاق احمد خان، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز، مینجنگ ڈائریکٹر دنیا ٹی وی نوید کاشف شامل تھے۔ سابق سفیر محمد حسن، سابق وفاقی...
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورۂ برطانیہ پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کے برطانیہ دورے کے دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے لیکن تحریک انصاف کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی۔پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں...
بلوچستان کے چار اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم جمعرات سے شروع کر دی گئی ہے۔بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کا آغاز کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ جیسے حساس اضلاع میں کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل ان چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں 27...

سینیارٹی کا معاملہ:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سپریم کورٹ سے رجوع ،جسٹس سرفراز ڈوگر کو کام سے روکنے استدعا
اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججزنے سینیارٹی کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سینئر وکلاء منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی وساطت سے درخواست دائر کی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے درخواست میں صدر مملکت، وفاق اور جوڈیشل کمیشن سمیت رجسٹرار سپریم کورٹ، سندھ، بلوچستان اور لاہور ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو بھی فریق بنایا ۔ عدالت عظمیٰ میں آرٹیکل 184 کی شق تین کے تحت 49 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیارکیاگیا کہ مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائی کورٹ سے دوسری ہائی کورٹ ٹرانسفر...
ملزم ارمغان نے انکشاف کیا کہ ہم نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگائی تو مصطفیٰ زندہ اور نیم بیہوشی کی حالت میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اغوا کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم ارمغان نے دوران تفتیش نوجوان کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ فولڈنگ راڈ سے پہلے مصطفیٰ کے ہاتھوں اور پیروں پر مار کر زخمی کیا، اس کے بعد اپنی رائفل اٹھا کر مصطفیٰ کی جانب تین فائر بھی کیے، لیکن فائر مصطفیٰ کو نہیں لگے، فائر وارننگ...
فائل فوٹو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس 24 فروری کو سپریم کورٹ میں ہو گا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات وفد کو ججز کی کم تعداد اور ثالثی نظام کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، قانونی اصلاحات اور گڈ گورننس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سپریم کورٹ میں اجلاس میڈیا انڈر اٹیک اور پیکا قانون کے بعد صحافیوں کو درپیش چیلنجز کے عنوان سے ہو گا۔اجلاس میں صحافتی تنظیموں کے عہدیداران کو مدعو کیا جائے گا۔
بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع کر دی گئی ہے۔ بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مہم کا آغاز کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللّٰہ جیسے حساس اضلاع میں کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل ان چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں 27 فروری تک انسدادِ پولیو کی مہم جاری رہے گی۔ طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ابھی تک برقرار ہے۔
اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں 4 سالہ معصوم بچے حماد سے زیادتی کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے ملزم محمد شکیل کی بعد از گرفتاری ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ملزم محمد شکیل نے ٹرائل کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ متاثرہ بچے کے دادا کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 27 دسمبر 2024 کو تھانہ سنبل کی حدود میں پیش آیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نہ صرف ملزم کی عمر کم ظاہر کر رہی ہے بلکہ ان پر دباؤ...
راولپنڈی، لندن (نمائندہ نوائے وقت +آئی این پی ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ۔جہاں تاریخی رائل ہارس گارڈ پریڈ گرائونڈ میں انکا شاندار استقبال کیا گیا اورپروقار گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ ساتویں ریجنل اسٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔اس کانفرنس میں وہ "ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔ یہ کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے۔ اس میں سول اور عسکری پالیسی سازوں کے علاوہ نامور تھنک ٹینکس کے ممبران بھی شریک ہوتے ہیں۔دورے کے دوران، آرمی چیف برطانیہ کی...
سرکاری عہدہ جتنا باوقار ہے اتنا ہی خوفناک بھی ہے۔ اختیارات، طاقت اور عہدہ سر چڑھ جائے تو اچھے خاصے سمجھدار انسان کو اوقات بھلا دیتا ہے۔ اسے المیہ نہ کہیں تو کیا کہیں۔ پاکستان میں سرکاری ملازمین فرائض کی آڑ میں جرم کی حد تک پہنچ جاتے ہیں۔ بعض ’’فرض شناس‘‘ ایس ایچ او ایسے بھی ہیں جو جہاں تعینات ہوتے ہیں وہاں موٹرسائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹنے کا ’’مشن‘‘ پورا کراتے ہیں۔ ان کے تھانے کا عملہ سرشام گشت کرتا ہے اور اہم مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹتا جاتا ہے، جواز یہ دیا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچاتے ہیں۔ انہیں آج تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ کسی...
سٹیٹ بینک کے حوالے سے ایک تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 6 ماہ کے دوران 36.23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ میرے خیال میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی رفتار اس سے بھی تیز ہو سکتی ہے اگر سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل کچھ رکاوٹیں دور کر لی جائیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ہمارے بیرون ملک مقیم شہریوں کے دل اپنے وطن اور اپنے لوگوں کے لیے دھڑکتے ہیں۔ ان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ بیرون ملک کام کر کے انہوں نے جو سرمایہ اکٹھا کیا ہے وہ پاکستان میں لگائیں تاکہ یہاں کی معیشت ترقی کرے اور لوگ خوش حال ہو جائیں۔ اسی طرح جب صدر یا وزیر...
ٹھٹھہ: جماعت اسلامی کی جانب سے شکار پور میں کارکنان پر مقدمات کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری کمیٹی نے ایم آر ڈی تحریک کے ہیرو غلام مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کو سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ اس سلسلے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ہاری کمیٹی کے صدر ثمر حیدر جتوئی نے کہا کہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے جمہوریت کی بحالی کی تحریک میں تاریخی کردار ادا کیا، انہوں نے سندھ کے تمام مسائل پر واضح مؤقف اختیار کیا۔
شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس افسر کے بھتیجے کو آن لائن گیم کھیلنے کی پاداش میں مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔ واقعہ کی تفصیلات کے مطابق متاثرہ نوجوان نے اپنی شکایت تھانہ منگھوپیر میں درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص اویس نے ایپلیکیشن کے ذریعے نوجوان کی ذاتی معلومات حاصل کی اور خود کو اس کی یونیورسٹی کا طالب علم ظاہر کرتے ہوئے دوستی کا آغاز کیا۔ اویس نے نوجوان کو ملنے کے لیے بلایا اور ایک سازش کے تحت اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے اغواء کر لیا۔ اغواء کے دوران ملزمان نے نوجوان کو نشہ آور چیز اور...

پاکستانی طلبہ کا بڑا کارنامہ،ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کر لیا جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا
پاکستان کے نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ نے ایسا منفرد ہیلمٹ تیار کیا ہے جو حادثے کی صورت میں ایمبولینس اور پولیس کو اطلاع دے گا۔ ٹریفک حادثات میں آئے دن بالخصوص موٹر سائیکل سوار زندگی کھو دیتے ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں تو روڈ حادثات میں ریکارڈ 100 سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ انمیں زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے جو بروقت اسپتال پہنچ ن پانے پر بھی موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ موٹر سائیکل سوار کے لیے ہیلمٹ حادثات کی صورت میں شدید انجری سے بچنے کے لیے ایک موثر ذریعہ ہے۔ تاہم اب دو باصلاحیت پاکستانیوں نے منفرد ہیملٹ تیار کیا ہے، پاکستان کی نجی یونیورسٹی کے دو طلبہ طلحٰہ الیاس...
فیس بک کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایک اہم تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی ان افراد کے لیے کافی اہم ہے جو فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے کے عادی ہیں۔،فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ ویڈیوز لامحدود عرصے تک فیس بک میں محفوظ رہتی تھیں۔ اس تبدیلی کا اطلاق 19 فروری سے ہوگیا ہے۔کمپنی کے مطابق فیس بک اکاؤنٹس میں ابھی محفوظ 30 دن سے زیادہ پرانی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔البتہ ویڈیوز...
منیلا: فلپائن کے ایک گنجان آباد قصبے نے ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کو روکنے کے لیے مچھروں کے شکار پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔ منیلا کے علاقے برانگے ایڈیشن ہلز کے چیف کارلیٹو سرنال نے بتایا کہ ہر 5 مچھر لانے پر ایک پیسو (تقریباً 2 امریکی سینٹ) انعام دیا جائے گا۔ میڈیاذرائع کے مطابق اگرچہ اس انوکھے اقدام پر سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن حکام نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مقامی آبادی کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ مچھروں کے شکار پر پابندی کا یہ پروگرام کم از کم ایک ماہ تک جاری رہے گا اور انعام مردہ یا زندہ مچھروں اور ان کے...
عالمی سطح پر بھارت کو پاکستان کے مقابلے میں ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیا نے مان لیا ہے کہ باسمتی چاول پاکستانی علاقے کی پیداوار ہے۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے باسمتی چاول کو پاکستانی پراڈکٹ قرار دیا ہے جبکہ توقع کی جارہی ہے کہ یورپی یونین سے بھی فیصلہ پاکستان کے حق میں آ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ بھارت نے باسمتی چاول کو بھارتی پراڈکٹ قرار دینے کی کوشش کی تاکہ پاکستان کو نقصان پہنچ سکے لیکن معروف تاجروں نے اس حوالے سے بھارتی دعوے کو مسترد کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر شمس الاسلام...
پاکستان اسٹیل ملز ۔ فوٹو فائل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے، گلشن حدید کالونی کے 176 پلاٹس پر تجاوزات قائم کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ملک کی مستحکم معیشت اور ترقی کے مثبت رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے اجلاس میں شریک ماہرین اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کسی فرد واحد کی نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی، صنعت، زراعت، آئی ٹی اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید مسابقتی بنانے، خطے میں تجارت کے فروغ...
انقرہ/ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے طے شدہ سعودی عرب کا دورہ ملتوی کر دیا ہے اور کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے بارے میں بات چیت یوکرین کے بغیر نہیں ہو سکتی یہ اعلان انہوں اپنے دورہ ترکی کے دوران کیا زیلنسکی نے کہا کہ کیف کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا تھا انہوں نے آج سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنا تھا یوکرینی صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنا ریاض کا دورہ 10 مارچ تک ملتوی کر دیا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھاکہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ریاض میں امریکی اور روسی حکام کے درمیان ملاقات کو...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں وزیراعظم کی منظوری کے بغیر انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) رضا عباس شاہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں پی اے سی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ایف پی ایس سی میں پرائیویٹ ممبرز کی عدم تعیناتی پر اعتراض کیا گیا، ایف پی ایس سی میں خاتون، ریٹائرڈ جج، ریٹائرڈ افسر کی عدم تعیناتی پر ممبران برہم ہوئے، شازیہ مری نے چیئرمین ایف پی ایس سے استفسار کیا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن پر الزام دھرنے کے بجائے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ سیکریٹری اسٹبلشمنٹ کو اگلے کمیٹی اجلاس میں بلانے کی تجویز پر بحث کی گئی، فیڈرل پبلک سروس...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دہائیوں پر محیط قریبی تعلقات کا ذکر کیا، دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کیلئے ٹرمپ انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا، وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے مزید فروغ پر زوردیا۔ امریکا سے آئی ٹی، زراعت، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا، وزیراعظم نے خواہش کا اظہار کیا کہ دونوں ملک داعش اور فتنہ الخوارج سے لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے قریبی تعاون کو جاری رکھیں۔ امریکی ناظم الامور نے یقین دہانی کرائی کہ نئی انتظامیہ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط...
ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے لوئر کرم میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن...
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ جیل حکام نے ہمارے ساتھ گیم کیا ہے، ہمیں اندر بلا کر کہا وقت ختم ہوگیا ، ہم ایک بجے کے یہاں آئے ہوئے ہیں لیکن ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، فیملی کے 5 ممبران ملے ہیں، علیمہ خان نے بتایاکہ بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔سلمان اکرم راجانے کہا کہ راستے روکنا بچگانہ قسم کی حرکت ہے، یہ سمجھتے ہیں اس طرح بانی پر دباوڈالا جاسکتا ہے، ان کو لگتا ہے راستے...
فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان سے بھی اتفاق کیا کہ امن طاقت سے حاصل ہوتا ہے، اس ہنگامی ملاقات کا بنیادی مقصد امریکا کے یورپ کو شامل کیے بغیر روس سے مذاکرات کے امکانات پر غور کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پیرس میں ہونے والی ملاقات میں فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے یورپ کے دفاعی بجٹ میں بڑے اضافے پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر متفق ہوئے کہ کسی امن معاہدے کے بغیر جنگ بندی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ فرانسیسی اور جرمن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا نے لوئر کرم میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے لوئر کرم میں کل ہونے والی فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجب طیب اردگان انٹرچینج کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا باضابطہ افتتاح کر دیا اور کہا ہے کہ رجب طیب اردگان انٹرچینج کی تکمیل سے جڑواں شہروں کے لوگوں کو سہولت ہو گی، جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کو خوبصورت بنانے کیلئے مزید منصوبے بھی مکمل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں رجب طیب اردگان (ایف ایٹ اسلام آباد) انٹرچینج ٹریفک کیلئے کھولنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی، ارکان قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری، محمد حنیف عباسی...
پشاور (مانیٹر نگ ڈ یسک )خیبر پختونخوا حکومت نے لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کیگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کرم میں ریاست کیخلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں...
جماعت اسلامی جیکب آباد کے تحت رہنمائوں و کارکنوں پر مقدمات قائم کرنے کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
جماعت اسلامی بدین کے تحت قائدین و کارکنان پر درج مقدمات کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ کے سینئر صحافی تازہ گل درانی کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دینے کے خلاف ایک مذمتی اجلاس پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹ کے جوائنٹ سیکرٹری مظفر خان رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹھٹھہ کے سینئر صحافی تازہ گل درانی کو پولیس کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سینئر صحافی تازہ گل کو دھمکیاں دینے والے ایس ایچ او کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔
پشاورہ: خیبر پختونخوا حکومت نے لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کےگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے...
خیبر پختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کی ہدایت کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں کرم میں امن و امان کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے پیر کے روز لوئر کرم میں قافلوں پر فائرنگ کا نوٹس لیا ہے اور فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارروائی کے لیے لوئر کرم کے چار گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کیا جارہا ہے ان علاقوں...
خیبر پختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔اعلامیہ کے پی حکومت کے مطابق فیصلہ ان علاقوں کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلیے کیا گیا، کرم میں ریاست کے خلاف واقعات میں ملوث افراد کو شیڈول فور میں ڈالنے کا بھی...
سٹی42: حکومت نے کرم میں بد امنی اور سڑک سے گزرنے والے خوراک اور اشیائے ضروریہ لے جانے والے قافلوں پر فائرنگ کا سلسلہ نہ رکنے کے سبب لوئرکرم کے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کا ضلع کرم کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق لوئرکرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئرکرم کےگاؤں اوچت، مندوری، دادکمراوربگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ان علاقوں کو خالی کروا کر سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق فیصلہ...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔یہ بات انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن...

لوئر کرم: فائرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کے لیے گاؤں اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے لوئر کرم میں فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے گاؤں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن کو خالی کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال پر خیبرپختونخوا حکومت کا اہم اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیسرے روز میں داخل، اسلحہ جمع کروانے کا عمل بھی جاری اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئر کرم کے علاقوں اوچت، مندوری، دادکمر اور بگن میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے، اور اس سے قبل ان علاقوں کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ان علاقوں کو خالی کرانے...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمران اتنے گرچکے ہیں عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو اعلیٰ عدالت تک بھی رسائی فراہم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا المیہ ہے کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے اور مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث ہے لیکن فیک پارلیمنٹ...
سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی روابط کا ابھرتا ہوا مرکز ہے – گوادر روشن مستقبل کا ضامن ہے ۔ صدر مملکت نے یہ باتیں ایوانِ صدر میں چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے زیر اہتمام "علاقائی روابط اور پاکستان: ابھرتے ہوئے مواقع" کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کی برطرفیاں ؛ مذاکرات کا پہلا دور ناکام اس بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، سفارتکاروں، کاروباری رہنماوں اور ماہرین نے شرکت کی تاکہ پاکستان کے علاقائی روابط، تجارتی توسیع اور سرمایہ کاری کے مواقع میں اہم کردار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ کانفرنس مین غیر...
ویب ڈیسک :یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ملک گیر دھرنا اور احتجاج کی دھمکی بھی دے ڈالی ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈروں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات...
اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفیوں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا۔ ڈیلی ویجز ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئے تاہم فریقین کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکے اور برطرفیوں کے معاملے پر مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہو گیا۔ مذاکرات میں ملازمین کے یونینز لیڈران نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ برطرف کیے گئے ڈیلی ویجز ملازمین کے آڈرز فوری طور پر واپس لیے جائیں۔ تاہم، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی مذاکراتی کمیٹی نے یونینز کے مطالبات تسلیم کرنے سے گریز کیا جس کے نتیجے میں مذاکرات بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئے۔ یونینز...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 30 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 30 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم...
گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) میں جمع 350 ارب روپے انفرااسٹرکچر کےلیے استعمال نہیں کیے جاسکے۔اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے مالی سال 24-2023ء کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس، ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیااسلام آباد میں پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ساؤنڈ سسٹم بیٹھ گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ جی آئی ڈی سی میں جمع 350 ارب روپے کو انفرااسٹرکچر کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکا، پیٹرولیم ڈویژن نے 3 ارب 70 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔اس پر چیئرمین پی اے سی نے استفسار کیا کہ کیا یہ اخراجات...
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے میں غزہ کو اسرائیلی کنٹرول میں دینے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کی بات کی گئی ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کا آغاز اسرائیل سے کیا، جہاں انہوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ روبیو نے کہا کہ ’’حماس کا مکمل خاتمہ ضروری ہے‘‘ جبکہ نیتن یاہو نے ’’مشترکہ حکمت عملی‘‘ پر زور دیا۔سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے ایک علاقائی اجلاس منعقد کرے گا، جس...
یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روس اور امریکا کے اعلیٰ سفارتکاروں نے سعودی عرب کی میزبانی میں ریاض میں ملاقات کی ہے۔ جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس اور امریکا کے اعلیٰ سفارت کاروں نے منگل کو ہونے والی ملاقات میں باہمی تعلقات بہتر بنانے اور روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت کی، تاہم ان مذاکرات میں کیف کا کوئی عہدیدار شریک نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیں ایسا کوئی معاہدہ قبول نہیں ہوگا جس میں یوکرین شامل نہ ہو، صدر ولادیمیر زیلنسکی مذاکرات میں امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے رجب طیب ایردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔ رجب طیب ایردوان انٹرچینج کو 3 مراحل میں مکمل کیا گیا اور منصوبے میں شامل 1.3 کلو میٹر انڈر پاس کو 42 دن میں مکمل کیا گیا۔ انٹرچینج میں 1.1 کلومیٹر طویل فلائی اوور بھی تعمیر کیا گیا۔ جبکہ نکاسی آب کے لیے 10 کلو میٹر نالے بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرچینج کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کی ٹریفک کو سہولت ہو گی۔ اور منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل پر وزیر داخلہ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب کو محسن نقوی اسپیڈ کی...
امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک نے اپنے ادارے ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ٹیسلا کے مالک نے بھارت میں ملازمت کے مواقع کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ تین دن قبل ایلون مسک اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی واشنٹگن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی شروع کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ ٹیسلا نے بھارت میں ہائرنگ شروع کردی ہے۔ کئی طرح کی جابز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لِنکڈ اِن کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے دنیا کے نمایاں ترین...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مالی سال 23-2022 میں گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں کھاد اور بجلی کمپنیوں سے 33 ارب روپے کم وصولی کا انکشاف ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول اور پٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی ممبران نے آڈٹ پیراز کے وقت کے وزیر اور سیکرٹری کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین نے بے ضابطگی کے وقت تعینات سیکریٹری اور وزیر کا نام دستاویزات میں لکھنے کا حکم دیا۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 30 جون 2023ء تک جی آئی ڈی سی کی مد میں 350 ارب روپے اکٹھے کیے گئے، جی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس پھر اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کا گھیراؤ کیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اپوزیشن ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کیلئے معطل کرتے ہوئے انہیں ایوان سے نکالنے کےاحکامات جاری کیے جس پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن اراکین نے ایوان میں ”ڈپٹی چیئرمین استعفیٰ دو“ کے نعرے لگائے، اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کے دوران اراکین کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل قبول نہیں۔ مصطفیٰ قتل کیس کا ملزم ارمغان کمرہ عدالت میں بے...
اسلام آباد:سینٹ کا اجلاس اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے باعث ایک مرتبہ پھر متاثر ہو گیا۔ اپوزیشن ارکان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی ڈائس کا گھیراؤ کیا، جس پر ڈپٹی چیئرمین نے اپوزیشن کے ارکان عون عباس، ہمایوں مہمند اور فلک ناز چترالی کی رکنیت رواں سیشن کے لیے معطل کر دی اور انہیں ایوان سے باہر نکالنے کے احکامات جاری کیے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو قانون کے مطابق چلایا جائے گا اور غیر سنجیدہ رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی اور اجلاس کی کارروائی کو آگے بڑھانے کی تجویز دی، لیکن اپوزیشن کے نعرے اور...

’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ چاہتے ہی نہیں کہ عمران خان باہر آئے، وہ باہر آگئے تو ان کی دوکانیں بند ہوں گی۔ ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں جو کچھ چل رہا ہے وہ میری سمجھ سے باہر ہے، 5 دن ہوگئے عمران خان سے رابطہ نہیں ہے، اس کے باوجود پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ فواد چوہدری نے پی ٹی آئی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ ایک غیر اہم کیس میں دلائل دیے جارہے ہیں جیسے ملٹری کورٹس کا فیصلہ...
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے کشمیر کے حق میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی جس میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں شروع ہوا۔ پی ٹی آئی ارکان نے کورم پورا نہیں ہوا کا شور کیا، اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کردی۔ وزیر امور کشمیر امیر مقام کی طرف سے کشمیر پر قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی گئی اور کہا کہ کشمیر پر تو بات سن لیں باقی سیاست بعد میں کرلیں، مگر کورم دیکھا گیا تو پورا نہ نکلا جس پر قومی اسمبلی اجلاس میں پندرہ منٹ وقفہ کیا گیا اور کورم پورا ہونے پر...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس منصوبے میں غزہ کو اسرائیلی کنٹرول میں دینے اور فلسطینیوں کی بے دخلی کی بات کی گئی ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے کا آغاز اسرائیل سے کیا، جہاں انہوں نے نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ روبیو نے کہا کہ "حماس کا مکمل خاتمہ ضروری ہے" جبکہ نیتن یاہو نے "مشترکہ حکمت عملی" پر زور دیا۔ سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ہفتے ایک علاقائی اجلاس منعقد کرے گا، جس میں غزہ کے امریکی منصوبے کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین اور اپوزیشن کے درمیان جھگڑا آج بھی جاری رہا، اپوزیشن نے ڈائس کا گھیراؤ کیا، ڈپٹی چیئرمین کے استعفی اور گیلانی کو واپس کرو کے نعرے لگائے۔قائم مقام چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا۔ قائم مقام چئیرمین سینیٹ نے گزشتہ روز کے واقعہ پر وضاحت اور رولنگ دی۔ سیدال خان ناصر نے کہا کہ کل کے کیے گئے اشاروں کا مطلب کسی کی دل آزاری نہیں تھا، قائم مقام چئیرمین نے اپنے الفاظ کارروائی سے حذف کرا دئیے۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ اپوزیشن کے 3 ممبران نے غلط باتیں کیں، 3 ممبران کی رکنیت معطل کرسکتا ہوں لیکن نہیں کروں گا، اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کو...
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ تمام چارجڈ پارکنگ غیرقانونی قرار دی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا ہے اور اس اقدام سے عوام کو پارکنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں چارجڈ پارکنگ کا نظام جاری رہا تو وہ غیرقانونی ہوگا اور اس کی اطلاع صحافیوں کو دینی چاہیے تاکہ حکومتی ادارے فوری طور پر کارروائی کر سکیں۔ صوبائی وزیر کاکہنا تھا کہ یہ فیصلہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پارکنگ کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کیا...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت ہوئی ، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ بین الاقوامی اصولوں میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ سویلنز کا کورٹ مارشل نہیں ہو سکتا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران 9 مئی کے ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی بات رکھنے کےلیے آدھے گھنٹے کا وقت دیا جائے، جس پر جسٹس جمال...
میکسیکو سٹی: میکسیکو کی حکومت نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس نے "گلف آف میکسیکو" کا نام امریکی صارفین کے لیے "گلف آف امریکہ" کر دیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے کہا کہ اگر گوگل نے نام کی تبدیلی واپس نہ لی تو ان کی حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔ صدر نے وضاحت کی کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت یہ نام صرف امریکی پانیوں پر لاگو ہوتا ہے، لیکن میکسیکو اور کیوبا کے سمندری علاقوں کو شامل کرنا غلط ہے۔ گوگل نے وضاحت دی کہ یہ صرف امریکی صارفین کے لیے کیا گیا ہے اور دیگر ممالک میں دونوں نام نظر آئیں گے۔ میکسیکو کی حکومت...
ٹرمپ کے غزہ منصوبے پر عرب ممالک کا اجلاس 21 فروری تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز دوحہ (آئی پی ایس)عرب سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے منصوبے کے جواب میں عرب رہنماؤں کا طے شدہ سعودی اجلاس ایک دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے، جس میں اب مزید 5 ممالک شرکت کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض میں ہونے والا منی عرب اجلاس جمعرات سے جمعہ 21 فروری تک ملتوی کردیا گیا ہے، بعد ازاں ایک عرب سفارتی ذرائع نے بھی نئی تاریخ کی تصدیق کی۔ اجلاس میں تین عرب ممالک کی شرکت متوقع تھی،...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کی تیمارداری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اسٹیج اداکار لکی ڈیئر کے گھر جا کر ان کی خیریت دریافت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے اداکار لکی ڈیئر کو 25 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ وزیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی طرف سے لکی ڈیئر کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فنکار ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہوئی ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تھیٹرز کی منفرد پہچان پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ان کا مقصد تھیٹرز کو حقیقی معنوں میں فیملی تھیٹر بنانا ہے۔ بعد ازاں...
ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ماہ پارلیمانی سال کےمکمل ہونےکےساتھ طلب کیا جائیگا،مشترکہ اجلاس سےصدر مملکت آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق اجلاس مارچ کےدوسرےہفتے کے آغاز میں متوقع،تاریخ صدراوروزیراعظم کی مصروفیات کےمطابق طےہوگی،صدرمملکت کےخطاب کےحوالے سےحکومتی کارکردگی رپورٹس بھی طلب کرلی گئیں۔صدرمملکت خطاب میں اتحادی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے،اس کے علاوہ اتحادی حکومت کےمستقبل کے اہداف بارے بھی آگاہی دیں گے۔ کوہاٹ؛ پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد مارا گیا ذرائع کے مطابق صدر کے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال،عالمی سیاسی منظر نامے،معاشی پالیسیوں،اصلاحات اور ملکی داخلی معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ صدرمملکت آصف علی زردری کےخطاب کے موقع پراہم شخصیات کوبھی...
کراچی: ڈمپرز اورٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی مسلسل اموات کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعہ کو شہر بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ شہر قائد میں تیز رفتارڈمپرز و ٹینکرز کی زد میں آکر شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات، ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے اوقات کی خلاف ورزی کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جب کہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ 21فروری کو شہر بھر میں متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے پیر کے روز پٹیشن دائر کرنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق کابینہ اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ مزید :
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کا ہرٹائون کراچی کا ماڈل ٹائون بن رہا ہے ،جماعت اسلامی شہر کراچی کو تعمیر وترقی کے راستے پر گامزن کررہی ہے کراچی کی بدقسمتی ہے کہ کراچی کو لوٹنے اور تباہ کرنے کے لیے تو حکمران پارٹیاں تیار رہتی ہیں لیکن کراچی کا مقدمہ لڑنے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے ۔جماعت اسلامی کراچی کے 3 کروڑ عوام کامقدمہ لڑ رہی ہے اور عوام کے حقوق کے حصول اور اختیارات کے لیے ہم ان کا تعاقب جاری رکھے گے ۔کراچی کا ماضی روشن ہے اورمستقبل بھی روشن ہوگا ۔17سال سے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سندھ میں لوٹ مار کا راج قائم کیا ہوا ہے ۔جماعت اسلامی نے کراچی کے شہریوں کا ہاتھ تھاما ہے...
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ آج منگل صبح 11 بجے طلب کیا ہے، اجلاس میں ملکی کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
کراچی(بزنس رپورٹر)رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ نے اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے بتایا کہ رفحان میز پروڈکٹس کمپنی لمیٹڈ (رفحان مکئی) چکی کی صلاحیت میں 200 ٹن یومیہ اور گلوکوز کی گنجائش میں 100 ٹن یومیہ اضافہ کیا جائے گا۔یہ اسٹریٹجک اضافہ ہمیں اپنے قابل قدر صارفین کو بہتر خدمات اور حل کی زیادہ جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔کمپنی نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ اس منصوبے سے اس کی آپریشنل کارکردگی اور صارفین کے اطمینان میں نمایاں اضافہ ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ توسیع نہ صرف موجودہ مارکیٹوں میں کمپنی کی پوزیشن کو مضبوط بناتی ہے بلکہ اس کی برآمدات اور...
میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے طلب کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ دوسری طرف آج قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 12 منٹ میں 5 بلز منظور کرالئے گئے جبکہ اپوزیشن احتجاج کرتی رہ گئی۔ 12 منٹ میں کورم کی نشاندہی بھی ہوئی، گنتی بھی...
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ آج منگل صبح 11 بجے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں ملکی کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 18 فروری (بروز منگل) کو طلب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل 18 فروری (بروز منگل) کو طلب کیا گیا تھا۔ قبل ازیں مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
کراچی: بلوچستان سے سسٹم داخل ہونے کے بعد کراچی میں پیر کی شب مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثرپیر کی شب شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی، پھوارہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں تیزبارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اونچی سطح کے بادلوں کی وجہ سے پیرکوشہرمیں وقفے وقفے سے بادلوں کا سلسلہ جاری رہا، شام کے وقت شہرکے اولڈ سٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی، پھوارشروع ہوئی۔ اس دوران شہر کے مضافاتی علاقوں سرجانی ٹاون، نارتھ کراچی ،نارتھ ناظم آباد، قائد آباد، بن قاسم، لانڈھی، ملیر وملحقہ علاقوں میں بونداباندی ہوئی جبکہ صدراورڈی ایچ اے میں پھوار پڑی۔ اس سے قبل شہرمیں...

چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا 4 لاکھ ڈالرز کے باکس کے بجائے عام انکلوژر میں پاک بھارت میچ دیکھنے کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی کے دوران دبئی میں پاک بھارت میچ 4 لاکھ ڈالرز کے ہاسپیٹیلیٹی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کی کراچی میں پریکٹس یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے 30 سیٹوں کا ایک پرتعیش باکس رکھا تھا، لیکن محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر میچ دیکھیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اس فیصلے کو عوام میں سراہا جا رہا ہے۔ محسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں بھی بہت اہم سمجھا...
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نہ کسی دباؤ میں آئیں گے اور نہ کسی ڈیل کا حصہ بنیں گے۔ عوام کو یہاں کی زمینوں کا مالکانہ حقوق دینے کا مسودہ ہو تو کھل کر ساتھ دیں گے اگر پھر واردات کی کوشش ہوئی تو عوامی طاقت سے دنگل سجائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میڈیا کے توسط سے معلوم ہوا ہے کہ موجودہ حکومت نے لینڈ ریفامز ایکٹ اسمبلی میں ٹیبل کرنے کے لیے کابینہ سے منظور کرائی ہے۔ حکومت میں موجود کچھ غیر سیاسی لوگوں کا دعوی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیا گیا...
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی صورتحال پر تحریری جواب دے دیا۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ سال 2023ء کے مقابلے میں 2024ء میں اسلام آباد میں 11 فیصد کم جرائم ہوئے۔ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، جسے علی امین نے لیڈ کیا، محسن نقویوفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، علی امین گنڈا پور لیڈ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2024ء میں 1596 ملزموں پر مشتمل 686 گینگز کو پکڑا گیا، 80 کروڑ 26 لاکھ سے زائد مالیت کی چوری شدہ اشیاء برآمد کیں۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ڈولفن فورس، موبائل...
کراچی:ڈمپرز اورٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی مسلسل اموات کے خلاف جماعت اسلامی نے جمعہ کو شہر بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ شہر قائد میں تیز رفتارڈمپرز و ٹینکرز کی زد میں آکر شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات، ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت کے اوقات کی خلاف ورزی کے خلاف جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی جب کہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ 21فروری کو شہر بھر میں متعدد مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے پیر کے روز پٹیشن دائر کرنے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پٹیشن منعم ظفر خان کے علاوہ...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کش پالیسی کو ترک نہ کیا تو عوام کو ان مظالم سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ پشاور شہر اور ضلع کے مضافات میں سوئی گیس کی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، شہر اور اس کے مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروالوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور گھریلو صارفین بالخصوص خواتین کی زندگی ناروا لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، حکومت فی الفور پشاور اور گرد و نواح میں...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ خبردار کیا کہ اگر حکومت نے عوام کش پالیسی کو ترک نہ کیا تو عوام کو ان مظالم سے نجات دلانے کے لئے جماعت اسلامی صوبہ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ پشاور شہر اور ضلع کے مضافات میں سوئی گیس کی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، شہر اور اس کے مضافات میں سوئی گیس کے کم پریشر اور ناروالوڈشیڈنگ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں اور گھریلو صارفین بالخصوص خواتین کی زندگی ناروا لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اجیرن ہوکر رہ گئی ہے، حکومت فی الفور پشاور اور گرد و نواح میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے متعلق بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت شروع ہوا، اجلاس کے دوران ملک میں مختلف واقعات اور حادثات میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، فاتحہ خوانی سینیٹر شہادت اعوان نے کروائی۔سینیٹر ذیشان خانزادہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا، حکومت کی مخالفت کے باوجود بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔نفسیاتی صحت آرڈیننس 2001 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایوان میں پیش کیا گیا، نفسیاتی صحت بل 2025 سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا، بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے...
ایبٹ آباد (نیوز ڈیسک) نوکری سے فارغ کرنے پر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے لیٹرز جاری کر دیے گئے۔ جاری کیے گئے لیٹرز میں لکھا تھا کہ آپ کو ملازمت سے فوری برطرف کیا جاتا ہے۔ نوکری سے فارغ کرنےپر یوٹیلیٹی اسٹور کے ڈیلی ویجز ملازم نے خودکشی کرلی ، جنید قریشی 13 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور پر کام کرتا تھا۔ یاد رہے کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے اور تمام کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں یوٹیلیٹی اسٹورزملازمین کی تمام...
ویب ڈیسک—کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ اسٹار شکیرا کو معدے میں تکلیف کے باعث لاطینی امریکہ کے ملک پرو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ اس حالت میں اپنا کانسرٹ نہیں کر سکتیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق گلوکارہ جمعے کی شام پرو کے دارالحکومت لیما پہنچی تھیں۔ یہاں وہ اتوار اور پیر کو پرفارم کرنے والی تھیں۔ گلوکارہ ان دنوں لاطینی امریکہ کے ٹور پر ہیں اور پرو ان کا دوسرا اسٹاپ تھا۔ شکیرا جب پرو پہنچی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی ادارلحکومت میں پانی کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاﺅسنگ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ناصر بٹ کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے سی ڈی اے نے بریفنگ دی گئی. سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اسلام آباد کو راول ڈیم، خانپور ڈیم اور سملی ڈیم سے پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم رواں برس بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں سملی ڈیم میں صرف جون تک کا پانی باقی ہے جبکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت کے باعث ایمرجنسی نافذ...
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2025ء ) شارجہ سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے 129 درہم ( تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے ) فی ٹکٹ کی قیمت پر 5 لاکھ سپر سیٹوں کی فروخت شروع کردی۔ گلف نیوز کے مطابق بجٹ کیریئر ایئرعربیہ نے پاکستان سمیت اپنے پورے نیٹ ورک میں شامل شہروں کے سفر کے لیے رعایتی کرایوں پر 5 لاکھ نشستیں پیش کرتے ہوئے اپنی سپر سیٹ سیل کی واپسی کا اعلان کیا ہے، یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک چلے گی جس میں 1 ستمبر 2025ء سے 28 مارچ 2026ء کے درمیانی عرصہ میں رعایتی نرخوں پر سفر کی سہولت دی جائے گی، ایئر لائن نے مسافروں کو مشورہ دیا...
واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکومتی افسران کو برطرف کرنے کے صدارتی اختیارات کے معاملے پر بڑے قانونی چیلنج کا سامنا ہے جس کا مقدمہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ہیمپٹن ڈیلنگر کو ان کے عہدے سے 7 فروری کو ایک مختصر ای میل کے ذریعے فوری طور پر برطرف کر دیا، حالانکہ وہ آفس آف اسپیشل کونسل کے سربراہ تھے، جو سرکاری بدعنوانیوں، اخلاقیات کی خلاف ورزیوں اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کا ذمہ دار ایک آزاد ادارہ ہے۔ ڈیلنگر نے اپنی برطرفی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا، جس پر ضلعی عدالت اور اپیلز کورٹ نے ٹرمپ کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے انہیں عارضی طور پر...
سٹی 42 : یوٹیلٹی اسٹورزکے یومیہ اجرت کمانے والے 2ہزار 9سے زائد ملازمین فارغ کردیے گئے ۔ ملازمتوں کی بحالی کیلئے کورنگی میں یوٹیلیٹی ا سٹورز ملا زمین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے ۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں اچانک سے فارغ کردیاگیا، ہمیں ملازمتوں سے فارغ کرنے کے بعد کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی کفالت کہاں سے کریں گے، ہماری ملازمتوں کو بحال کیا جائے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی،صدر پاکستان نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، جو 24 جنوری 2025 کو طلب کیا گیا تھا، غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت کیا گیا۔
مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کے خطے بالخصوص پاکستان پر ہونے والے مثبت اثرات کو سراہا، انقلاب اسلامی نے اس خطے میں اسلام کی ترویج کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، اُمت مسلمہ کو ایرانی حکومت اور عوام کا کی طرح نڈر ہونا چاہیے تاکہ دشمن وقت کے سامنے کلمہ حق بیان کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں برسی اور ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر کاظم رضا نقوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، نورالامین خاکوانی،...
امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔ گورنر کینٹکی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان...
حتمی وجہ موت جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ ، واقعے میں ملوث لڑکی کی تلاش ارمغان کے بنگلے سے پولیس نے گاڑیاں، جدید اسلحہ، 64 لیپ ٹاپس اور دیگر اشیاء قبضے میں لیں کراچی کے مغوی نوجوان مصطفی کو کیسے قتل کیا گیا، تاحال حتمی تعین نہ ہوسکا۔ حتمی وجہ موت جاننے کے لیے پولیس نے مصطفی کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ مقتول کے آخری بار گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں دوستوں کے ہاتھوں دوست کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس حکام کے مطابق 23 سالہ مصطفی کو اس کے دوست ارمغان نے شیراز کے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے، سپر سیڈرز سے بوائی پر 100 روپے فی ایکڑ مزدوری کی مد میں بچت ہوئی ہے، بیج کے استعمال میں 50 کلو سے 47 کلو فی ایکڑ کمی ہوئی ہے۔ زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے۔ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔ پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے۔...