عید کی چھٹیوں پر نہ آنے کی سزا موت بن گئی، لاہور کے علاقے مناواں میں عید پر زائد چھٹیاں کرنے پر دکاندار کے مبینہ تشدد سے 18 سالہ ملازم جاں بحق ہو گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقتول نوجوان ایک ملک شاپ پر کام کرتا تھا اور عید کے موقع پر چند روز کی چھٹیاں کی تھیں، جس پر دکان کے مالک نے غصے میں آ کر اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد سے زخمی ہونے والے نوجوان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

مناواں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دکان کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کے والد کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اہلِ علاقہ نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

متنازع وقف بل کے خلاف بھارت بھر میں ہنگامے، پولیس تشدد، درجنوں گرفتاریاں

نئی دہلی: بھارت کی لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک بھر میں زبردست احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں، مسلم تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے اس بل کو اقلیتوں کے خلاف سازش اور آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ، رانچی، احمد آباد، بہار اور منی پور سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔ صرف چند گھنٹوں میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ’وقف بل واپس لو‘ کے نعرے لگائے۔

احمد آباد میں پولیس نے احتجاج پر تشدد کیا اور 50 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کولکتہ، رانچی اور جمئی میں بھی مساجد کے باہر عوام نے بینرز اٹھا کر پرامن احتجاج کیا اور بل کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ "وقف بِل میں ترمیم اقلیتوں کے مذہبی اور جائیدادی حقوق پر حملہ ہے۔"

منی پور میں سب سے بڑا احتجاج ریکارڈ کیا گیا جہاں پہلے ہی مودی حکومت کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے۔ مظاہرین نے بل کو مسترد کرتے ہوئے اسے "فرقہ وارانہ ایجنڈا" قرار دیا۔

اتر پردیش میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے اور لکھنؤ، سنبھل، بہرائچ، مرادآباد، مظفرنگر، اور سہارنپور جیسے حساس اضلاع میں اضافی فورس تعینات کی گئی ہے۔

دوسری جانب، متعدد سیاسی رہنماؤں نے بھارتی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں پٹیشنز دائر کر دی ہیں، جن میں اس بل کو غیر آئینی قرار دے کر فوری طور پر کالعدم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سگریٹ پینے سے کیوں روکا؟ پی آئی اے کی پیرس پرواز میں مسافر کا ایئرہوسٹس پر حملہ
  • عید پر زیادہ چھٹیاں کرنے والا ملازم دکاندار کے بیٹے کے تشدد سے جاں بحق
  • لاہور میں عید کی چھٹیاں موت کا پروانہ بن گئیں
  • لاہور؛ نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • عید پر زیادہ چھٹیاں لینے پر دکان مالک کے تشدد سے 18 سالہ لڑکا جاں بحق
  • لاہور میں دکان پر کام کرنے والا لڑکا مالک کے تشدد سے جاں بحق، ملزم گرفتار
  • اسلام آباد؛ خوف ناک واردات، گھریلو ملازم کے ہاتھوں دو خواتین قتل
  • متنازع وقف بل کے خلاف بھارت بھر میں ہنگامے، پولیس تشدد، درجنوں گرفتاریاں
  • لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار